Sunday, 31 January 2016

نماز میں التحیات پڑھنے کا حکم



السوال:
کسی نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کبھی التحیات نہیں پڑھی کیا یہ صحیح ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
تشهد پڑهنا آپ صلي الله عليه وسلم سے ثابت هے اور نماز ميں آسكا پڑهنا واجب هے اسكے بغير نماز ميں هوگي ( اعلاء السنن جلد 1/2 893..........912 مكتبه دالفكر بيروت )
( بخاري جلد 1 ص 115 با ب التشهد في الآخره )(مسلم جلد ا ص 173 باب التشهد في الصلوة )( أبي داؤد ص 111 باب التشهد في الصلوة )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

زکوۃ کے پیسوں سے کپڑے یا اناج خرید کر دینے کا حکم



السوال:
کسی غریب کو کپڑے یا اناج خرید کر دے سکتےھیں؟ زکوۃ کےبدلےمیں ؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جی کسی فقیر کو اس زکوۃ کی جتنی رقم ہے اتنی رقم یا اس سے زیادہ کی رقم کا اناج اور کپپڑا خرید کر دے سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

زکوۃ کے پیسے مسجد میں لگانے کا حکم



السوال:
مفتی صاحب زکوۃ کے پیسے مسجد میں دے سکتے ہیں؟ زکوۃ  کے پیسے سے مسجد میں پانی کا بور کھوداجا سکتاہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
زکوۃ کے پیسے مسجد میں دینا یا مسجد کے کسی کام میں لگانا جائز نہیں اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

جنازے کی دعا نہ آتی ہو تو کیا کرے؟



السوال:
مفتی صاحب نماز جنازہ میں اگر جنازے کی  دعا، آیت  نہ آتی  ہو تو کیا پڑھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جنازہ کی دعا پڑھنا واجب نہیں ہے اگر نہیں آتی تو خاموش کھڑا رہے یا عربی میں اگر کوئی مغفرت کی دعا یاد ہو تو وہ پڑہ لے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 30 January 2016

نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم!
نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا عمل ہے؟کوئ صحیح روایت بیان کر دیں۔۔۔جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
فرض نماز كے بعد امام اور مقتديوں كيلئے دعا كرنا سنت سے ثآبت هے اور جب امام اور مقتدي اپني اپني دعا دل ميں مانگيں تو يه صورة اجتماعي دعا كي شكل بن جاتي هے اجتماعي دعا كي يه صورت درست هے اور سنت هے البته امام كا شروع ميں الحمد لله رب العالمين الخ وغيره اور آخر ميں برحمتك يا ارحم الراحمين بلند آواز سے كهنا يا نماز كے بعد بلند آواز سے دعا كروانا اور مقتديوں كا آمنين كهنا يه سنت نهيں هے لهذا عموما نمازوں كے بعد اس طرح كا التزام كرنا مناسب نهيں هے اور التزام كے ساتھ ساتھ نه كرنے والے كو پر تنقيد يا انكو دعا كے ليے روكنا بدعت هے. ( ترمذي جلد 2 ص 187 ابواب الدعوات مكتبه سعيد ) (هنديه ج 5 ص 318 كتاب الكراهية رشيديه )(

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم کیا قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے میں کوئی قباحت ہے سنا ہے کہ اس سے اولاد پر اثر پڑھتا ہے کہ یا تو مر جاتے ہیں یا بیمار اور کمزور ہوتے ہیں راہنمائی فرمائے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ بات قطعی نہیں ہے ہیکہ رشتہ داروں میں کرنے سے مذکورہ باتیں پا ئی جائے کرنے میں کوئی حرج نہین ہے اسکی مثال خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تہا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

صرف اللہ کی ذات کلی ہے



السوال:
السلام علیکم سنا ہے کہ اللہ کی ذات ایسی کلی ہے کہ جز کو قبول نہیں کرتا کچھ وضاحت فرمائے جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اللہ کی ذآت ایسی زات ہے جو دھات اور دیگر مادی اشاء اور کیمیائی اجسام کی تقیسم یا اجزاء کیطرح سے پاک ہے۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

عورت کو طواف کے دوران حیض آکیا تو طواف کا حکم



السوال:
السلام علیکم مسئلہ یہ ہے کہ ایک عورت نے طواف زیارت کے چار چکر لگائے تھے کہ اسکی ماہ شروع ہوئی تو اب یہ عورت کیا کریگی جبکہ اس کے لئے ماہ واری کے ختم ہونے تک وہاں ٹہرنے کی بھی کوئی گنجائش نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اگر چار چکر لگا لئے تھے اور واپسی اپنے ملک آنے تک حیض باقی رہا تو باقی چکر ساقط ہو جائے گے اور دم بھی واجب نہیں ہوگا لیکن اگر وہا ں موجود ہو اور حیض بند ہوگیا ہو تو باقی چکر اپنے بعد میں پورے کر لے تاخیر کیوجہ سے بھی دم واجب نہ ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

پاک قطر تکافل کمپنی کا حکم



السوال:
پاک قطر تکافل ایک کمپنی ہےجو کہ 2007سےپاکستان میں سود سے پاک حلال منافع  پر بطور وکالت کے مخصوص رقوم کو مخصوص مدت تک سرمایۂ کاری کرواتی ہے کیا یہ جائزہے؟ حلال ہےیا۔۔۔۔۔؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
علماء کرام کی ایک بڑی تعداد اسکو بھی ناجائز قرار دیتی ہے اور اس سے حاصل شدہ منافع کو بھی حرام قرار دیتی ہے اور کچھ علماء کرام اسکو جائز قرار دیتے ہیں لہذا احتیاط اسی میں ہیے اس سے بچا جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Friday, 29 January 2016

شرمگاہ میں دانے سے پیپ نکلنے سے غسل کا حکم



السوال:
السلام علیکم! مفتی صاحب! میری کمرکےنیچےلکیرمیں دانہ تھا، اب وہ دانہ پیپ کرنےلگاہے. کیابغیرغسل کۓ نماز پڑھ سکتےہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اگر غسل واجب ہوگیا ہو اور دانہ پر پانی لگنے سے دانہ کو نقصان ہوتا ہو یعنی پانی لگنے سے دانہ ٹھیک نہ ہو یا وہ زیادہ بڑھ جانے کا خطرہ ہو تو پانی نہ بھائے اس پر بلکہ مسح کر لے اگر مسح یعنی گیلا ہاتھ لگانے سے بھی دانہ کو نقصان ہو تو اس دانہ پر مسح بھی نہ کرے بلکہ اس دانہ پر کوئی ایسی چیز بہاند لے جس سے دانہ پر پانی نہ لگے اور ا سکے علاوہ پورے جسم پر پانی بھانا ضروری ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Tuesday, 26 January 2016

ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کے ساتھ دھونے کا حکم نیز ایزی پیسہ کے زریعے رقم وصول کرنا اور بھیجنے کا حکم



السوال:
میرا سوال یہ ہے کہ کیا واشنگ مشین میں نا پاک اور پاک کپڑے ایک ساتھ دھوے جا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اگر دھوے جا سکتے ہیں تو کیا ایسا کرنے سے نا پاک کپڑے بھی پاک ھوجایں گے؟ اور کیا اگر ایک ساتھ نا پاک اور پاک کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہر واشنگ مشین کی ایک بری دھلائی کے بعد واشنگ مشین کا پانی بدلنا لازم ہے یا ایسی کوئی شرط نہیں ہے؟ مزید یہ بھی باتیں ک غسل خانے میں شاور یا بالٹی ک ساتھ غسل کرتے ہوئے اگر غسل خانے کی زمین سے کچھ قطرے جسم پی چھینٹے پڑیں تو کیا جسم نہ پاک ہوگا یا اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا پاکیزگی پی؟ خاص کر اگر نہانے سے پہلے غسل خانے میں پانی بہا کر صاف پاک کر لی گئی ہو اسکی زمین؟ آخری سوال یہ ہے کہ ایزی پیسہ کے زریعےرقم بھیجنا اور وصول کرنا جائز ہے یا نہیں؟ میں بیمہ کی نہیں محض رقم کی منتقلی کے اپر لگنے والے اضافی پیسوں کا پچ رہا ہوں کہ یہ پیسے بھجوانا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:
ناپاک کپڑوں کو پاک کپڑوں کیساتھ دھونے کی صورت میں پاک کپڑے بھی ناپاک ہو جائینگے انکو ساتھ دھونے کے بعد ہر کپڑے کو اگر بالٹی مین کھنگالینگے تو 3 مرتبہ انکو کھنگالنا ہوگا اور ہر مرتبہ نیا پانی لینا ہوگا لیکن اگر نلکے میں کھنگالینگے تو اس صورت میں ایک بار اچھی طرح دھو کر نچوڑنے سے وہ کپڑا پاک ہوجائے گا لہذا بہتر یہ ہے کہ پاک اور ناپاک کپڑوں کو الگ الگ دھویا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غسل خانہ مین نہانے کے بعد جو پانی جسم کا زمیں پر گرتا ہے اگر وہ جسم یا کپڑوں لگ جائے تو اس سے جسم اور کپرے ناپاک نہیں ہونگے کیونکہ وہ پانی پاک ہے لیکن پاک کرنے والا نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایزی پیسے پر اضافی پیسہ دینا جائز ہے سود کے زمرے مین نہیں آئے گا کیونکہ یہ اضافی پیسہ سروس چارچز کے ہوتے ہین۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

کیا لڑکیوں کے اختلام پہ بھی غسل واجب ہے؟



السوال:
مفتی صاحب آیا لڑکیوں کو بھی اختلام ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جی لڑکیوں کو بھی احتلام ہوتا ہے مردوں کی طرح اور اس احتلام سے لڑکی پر غسل واجب ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن

پرفیوم استعمال کرنے کا شرعی حکم



السوال:
جی آج کل پرفیوم میں الکوحل استعمال ہوتا ہے کیا اس پرفیوم کا استعمال ٹھیک ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کے ان پر فیوم میں وہ کیمیائے مادہ استعمال نہیں ہوتا ہے جسکا لگانا جائز نہ ہو لہذا ان پرفیوم کا لگانا جو اجکل موجود ہے جائز ہے۔

السوال:
الکوحل کے بارے شریعت کیا حکم دیتی ہے؟

الجواب:
الکحل۔۔۔۔۔ مختلف اشیاء کا بنتا ہے اگر خالص انگور کا بنا ہوتو ناپا ک ہو۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Monday, 25 January 2016

قطع تعلقی میں اگر وہ شخص معاف نہ کرے تو اسکا حکم



السوال:
مفتی صاحب! السلام علیکم! 2 آدمیوں کی آپس میں لڑائ  ہوگئ  ایک نے دوسرے کومارا، 2 دن بعد مارنےوالا شخص پہلے کے پاس جاتا ہےاورمعافی مانگتا ہے، جبکہ دوسراکہتا ہےکہ میں آخرت میں بدلہ لوں گا مارنے والا شخص کہتا ہے یا معاف کرو یا بدلہ لو؟ جبکہ مارکھانےوالانہ معاف کرتا ہےاورنہ بدلہ لیتا ہےصرف یہئ کہتا ہےمیں آخرت میں بدلہ لوں گا قصورمارنےوالےکا ہے.اب معافی بھی مانگ رہاہے، لیکن دوسرانہ تو معاف کرتاہےاورنہ بدلہ لیتا ہےاب اسکی معافی ہوگئ یا وہ جواب دہ ہے؟ جبکہ بدلےکیلۓ بھی تیارہے ؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
حقوق العبا د جب تک بندہ خود معاف نہ کر دے تو وہ معاف نہیں ہوتا آپ اسکے پاس بار بار جائے معافی مانگے اسکے پیر پکڑ لو اسکو گفٹ بھیجو اگر پھر بھی معاف نہیں کرتا تو مرتے دم تک معافی مانگتے رہو انشاء اللہ اللہ کی ذات سے امید ہیکہ وہ معاف کر دے گا اور اسکے لیے دعا بھی کرتے رہو آخرت میں اللہ رب العذت انشاء اللہ ضرور معافی دلا دینگے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

بیوی کا اپنے شوہر کو بھائ کہنا



السوال:
میرامسئلہ ہےکہ اگر میں اپنےدوستوں میں مذاق میں ایسا کہہ دیا کہ میں اورمیرےشوہر بہن  بھائ  کی طرح  رہیں کیا یہ بات مذاق میں کرنے کے بعد نکاح فاسق  ہوجاتا ہےاسکےلۓ نکاح تجدید کرنا پڑے گا؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
بیوی کا ان الفاظ کو ادا کرنے سے نکاح پر کوئی اثر نہیں ہوا نکاح برقرار رھے گا لیکن ایسے الفاظ کھنے سے اجتناب کرنا چاھیے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 24 January 2016

زکوۃ دینے کے لئے لون لینے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  ایک شخص ہے جو صاحبِ نصاب ہے جس کی زکٰوت کم سے کم ڈیڑھ لاکھ روپئے نکلتی ہے لیکن اس وقت اس کے پاس زکٰوت نکالنے کےلئے پیسے نہیں ہیں مطلب پیسے آنے کے ہیں جو شاید عید کے بعد آئیں گے مسئلہ یہ ہے کہ وہ شخص لون نکالنا چاہ رہا ہے جس کا بیاز دینا پڑےگا حالانکہ سال بھی گزر چکا ہے تو کیا وہ شخص ایسا کر سکتا ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس کی دوسری کیا صورت ہو سکتی ہے برائے کرم جواب ارسال فرمائیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئلہ میں زکوۃ ادا کرنے کیلئے قرض لینا جس جسکو ادا کرنے کیلئے سود دینا پڑے جائز نہیں ہے آپ زکوۃ عید کے بعد ادا کر لے لیکن تاخیر سے زکوۃ ادا کرنے کا گناہ ہوگا البتہ اگر کسی اور جگہ سے بغیر سود کے رقم مل جائے تو لے لی جا ئے ورنہ عید کے بعد ادا کر دینے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Friday, 22 January 2016

پلاٹ پر مکان تعمیر کرنے کی نیت سے جو پیسے ہیں اس پہ زکوۃ کا حکم



السوال:
اگر کسی پلاٹ کی اقساط ادا کی جارہی ہوں. ارادہ ہو کہ اس پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جاءےگا. ابھی پلاٹ کی الاٹ منٹ نھیں ھوئ ھو. کیا جمع شدہ رقم پر زکواة لاگو ہو گی؟
الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اکر خود رھنے کی نیت سے اس مکان کو خریدا ھے تو ادا کردہ قسط پر زکوۃ نھیں ھوگی لیکن اگر بیچنے کی نیت سے خریدا ھے تو ان قسطون کو بھی زکوۃ میں شمار کیا جائے گا

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،'

مستحق زکوۃ نہ ہو لیکن اسے آپریشن وغیرہ کے لئے زکوۃ دینے کا حکم



السوال:
اگر یک شخص عام حالات میں مستحق زکوة نہیں ھو لیکن کسی بڑے خرچے (اپریشن وغیرہ) کی لئے ضرورت مند ھو تو اسے زکواة دی جاسکتی ھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئلہ میں جب مستحق زکوۃ نہیں ھے تو آپریشن وغیرھ کیلئے بھی زکوۃ نھیں دے سکتے اسے بلکہ عطیات کی مدد سے اس کی مدد کی جائے یا کسی مستحق زکوۃ کو وھ رقم دیکر مالک بنادیا جائے اگر وہ اپنی خوشی سے اس شخص مذکورہ کو وہ رقم دے دے تو اس شخص کو اس صورت میں اسکا استعمال کرنا جائز ھے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Thursday, 21 January 2016

روزے کی حالت میں اختلام ہو جاۓ تو روزے کا حکم



السوال:
السلام علیکم! میراسوال ھے، اگر روزہ رکھ کرانسان سوجاۓ اوراسکواحتلام (مطلب ناپاک ) ہوجاۓ، توکیا روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
 احتلام  سے  روزہ  نہیں ٹوٹتا لیکن احتلام کے بعد فورا غسل کرنا چاہیے ورنہ روزہ مکروہ ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

شیزان کی پروڈکٹ خریدنا اور بیچنا



السوال:
شیزان کی پروڈکٹ خریدنا اور بیچنا جاءز ؟ مکروہ؟ یا حرام ھے ؟ مفصل جواب ارشاد فرما دیجیے ؟؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
شیزان کمپنی یہ قادیانیوں کی ہے یہ زندیق ہے انکے احکام دوسرے کفار بلکہ مرتدین سے بھی زیادہ سخت ہے انکے ساتھ ہر طرح کے معاملات کرنا اور دوستاتہ تعلقات قائم کرنا غیرت ایمانیہ کے خلاف ہے لہذا یہ دین اسلام کے دشمن ہے حتی الامکان ضرورت شدیدہ کے بغیر انکی مصنوعات خریدنا جائز نہیں جبکہ دوسری کمپنی کو موجود بھی ہو اور آسانی سے دستیاب بھی ہو لیکن اگر ضرورت شدیدہ ہو تو خریدنے کی گنجائش ہے ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Wednesday, 20 January 2016

تصویر اتارنے کا شرعی حکم



السوال:
السلام وعليكم ورحمة الله وبركاته ميرا سوال يه هے که کیا تصاویر لینے سے هم گناهگار هو گئے؟ باپرده عورت اپنی تصاویر بچه، بهائي اور شوهر کے ساته لے سکتی هے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
شرعیت مطہرہ میں تصویر کشی حرام ہے آخرت میں انکو کہا جائے گا کہ اس تصویر میں روح ڈالو۔لہذا نہ آپکا تصویر کھینچنا جائز ہے اور نہ باپردہ عورت کا اپنے محرم کیساتھ تصویر کھنچانا جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Monday, 18 January 2016

ناپاکی کی حالت میں طلاق کا حکم



السوال:
السلام علیکم! مفتی صاحب اگر عورت ناپاکی میں ہو تو کیا طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی طلاق ہر حالت میں واقع ہو جاتی ہے۔چاہے ناپاکی کی حالت میں ہو ں یا پاکی کی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Sunday, 17 January 2016

کیا انتخابات کے دن جاں بحق ہونے والے شہید ہیں؟



السوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ جو لوگ انتخابات کے دن جاں بحق ہوۓ ان کا کیا بنا آیا کہ یہ شہید ہوۓ یا نہیں اور دوسری بات یہ ہے کہ جنہوں نے انتخابات کے دوران روپے خرچ کئے آیا یہ لوگ کس میں شمار ہوں گے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
شہید ھے یا نہیں یہ علم اللہ کو ھے اپنے دنیاوی مفاد حاصل کرتے ھو دوران لڑائی مرنے والے پر شرعا شہید کا حکم نہیں لگے گا اور جس نیت سے جو خرچہ کیا ھوگا اسی کے مطابق اس کا حساب ھوگا،۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Saturday, 16 January 2016

نعلین مبارک کے نقش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھنے کا حکم



السوال:
نعلین مبارک کے نقش پر نبی صلی الله علیه وسلم کا نام مبارک لکھنا کیسا ھےنعلین مبارک کے نقش پر نبی صلی الله علیه وسلم کا نام مبارک لکھنا کیسا ھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
ادب کے خلاف ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

سود کا پیسہ غریب مسلمانوں کو دینے کا حکم



السوال:
کیا سود کا پیسہ غریب مسلمانوں کو دینا جایز ہے یا نہیں اگر کسی کے پاس سود کا پیسہ ہے تو کیا کرے ۔۔کسی نے کہا کے سود کا پیسہ غر یبو ں کو دینا جایز ہے بغیر ثواب کی نیت سے کیا یہ سہی ہے ۔؟ 3 ممبر کی کونسی زینہ پر بیٹھ کر خطبہ دینا چاہیے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
جی سود کے پیسہ جس شخص سے وصول کیے ہے اگر آپکو اس بندہ کا معلوم ہے تو وہ رقم اس شخص کو واپس کرنا ضروری ہے اگر اس بندہ کا نہیں معلوم تو رقم کسی فقیر کو بغیر ثواب کی نیت کے دے دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر کھڑے ہو کر دے تو پہلی بیٹھ کر دوسری۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

نماز اور طلاق کے متعلق کچھ سوالات نیز بائیں ہاتھ پہ انگوٹھی پہننے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب کچھ سوالوں کا جواب مطلوب ہے 1 اقامت میں کلمہ شہادت پر درود پڑھنا کیسا ہے ۔۔٢ مغرب کی نماز میں دو سورت کا فصل ہونا ضروری ہے یا نہیں اگر کسی نے سوره کافرون کے بعد سوره لھب پڑھ دیا تو اسکی نماز ہو گی یا نہیں یا ایسا کرنا مکروە تحريمي ہے یا تنزیھی ۔۔۔موبائل۔پے طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ہمارے یہاں کچھ ایسا ہی مسلہ پیش آیا ہے کے شوہر نے بیوی کو موبائل میں طلاق دے دی اور بعد میں انکار کر رہا ہے جبکے بیوی کا اقرار کر رہی ہے کے مجھے تینو طلاق دے دی ہے تو اب کیا کیا جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا ایک اور رکعت ملا لیا یعنی پانچویں رکعت میں بیٹھا تو کیا سہو سے نماز ہو جاۓگی یا چاروں نفل ہو جاۓگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بایاں ہاتھ میں انگوٹھی پہننآ کیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا بایاں ہاتھ میں پہننے کی گنجاءيش ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اقامت کے جواب میں کلمہ شہادت میں درود کو جواب میں جز نہ سمجھا جائے تو پڑہ سکتے ہین ورنہ نہین۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب میں سورت کا فصل ضروری نہیں ہے لیکن درمیان میں ایک سورت چھوڑ کر دوسری پڑہنا مکروہ تنزیہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موبائیل سے بھی طلاق ہوجاتی ہے اگر عورت کے پاس گواہ ہوتو پیش کردے اگر گواہ نہین ہے تو مرد کا قول قسم کیساتھ مانا جائے گا البتہ اگر واقعی میں عورت اپنی بات مین سچی ہے اور گواہ نہین ہے اسکے پاس تو اس عورت کو اپنے اوپر شوہر کو قدرت جماع دینا جائز نہیں ہوگا اور کسی طرح بھی خلع کی صورت اختیار کی جائے ورنہ عورت حرام کاری میں مبتلا ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا تہا تو اسکی فرض نماز باطل ہوگئی اب اس کی مرضی ہے ایک اور رکعت ملا کر 6 رکعت نفل کر یا 5 پر سلام پہیر دے تو نفل ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بایان مین بھی پہن سکتے ہین لیکن مرد کیلئے انگھوٹھی پہنا بہتر نہین ہے اور حضور نے جو پہنی تو وہ مہر کی صورت کی وجہ سے تھی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

میت پر نوحہ کرنے سے عذاب کا حکم



السوال:
اسلام علیکم ورحمت الله وبرکاتہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسئلہ ١ ۔۔۔مفتی صاحب ۔۔۔بغیر دن تاریخ متعين کئے اجتماعی قرآن خوانی کرنا کیسا ہے ۔۔۔۔ ٢ مرنے والے پر نوحہ کرنے سے کیا میّت کو عذاب ہوتا ہے ۔۔مین نے تو آج تک یہی سنا تھا کے مرنے والے پر رونے سے میّت کو عذاب ہوتا ہے لیکن میرے ساتھی کا کہنا ہے کے نہیں معاملہ ایسا نہیں ہے اور اس نے بخاری شریف کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کے حضرت عائشہ رض ۔۔۔۔۔۔۔کے سامنے کسی نے کہا کے حضرت ابو ھر یرہ رض ۔۔۔تو یہ کہتے ہیں ۔کہ میّت پر نوحہ کرنے سے میّت کو عذاب ہوتا ہے تو حضرت عائشہ رض ۔۔نے یہ بطور دلیل پیش کئے ۔۔۔لا تزر واز ر ت ۔وزرا ۔اخري ،،، کے کوئی کسی کا بوجھ نہیں اٹھاۓگا ۔۔یعنی کوئی کرے اور بوجھ کوئی اٹھاۓ ۔۔۔اس سے معلوم ہو رہا ہے کے میّت پر نوحہ کرنے سے میّت کو عذاب نہیں ہوتا ۔۔۔اور حضرت ابوھریرہ رض کی حدیث تو بتا رہی ہے کے عذاب ہوگا ۔۔۔صحیح کیا ہے آیا عذاب ہوگا یا نہیں ۔۔۔۔۔

الجواب:
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
الجواب حامدا ومصلیا
اگر وہ کوئی خاص دن نہ ہو جسمین لوگ عموما قران خوانی کرتے ہو تو اجتماعی قران خوانی کر سکتے ہین لیکن اگر وہ میت کے ایصال ثواب کیلئے ہو تو اسمیں کھانا کہلانا جائز نہین ہے اس سے ثواب سے محرومی کا سبب ہوگا۔۔۔







واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،


بغیر اقامت نماز ادا کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمت الله وبرکاتہ ۔۔۔۔۔حضرت کچھ سوالات کا جواب مطلوب ہے مسئلہ ١)اقامت کہنا کیسا ہے ٢ اگر جماعت کی نماز بغیر اقامت کے ادا کر لی جاۓ تو وہ نماز ہوگی یا نہیں ٣ مکبر تکبیر کہتے وقت الفاظ تکبیر میں سے کسی کو چھوڑ دے تو نماز میں کوئی نقص آے گا یا نہیں اور اگر قصدا چھوڑ دے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اقامت کہنا سنت ہے اگر بغیر اقامت کے نماز پڑھی تو نماز ہو جائے گی لیکن سنت چھوڑنے کا گناہ لازم آئے گا 2 اگر کچھ الفاظ بھول کر یا قصدا چھوڑ دے تو بھی نماز ہوجائے گی ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

اللہ کی راہ میں 1 نماز کا 49 کروڑ نماز کے ثواب کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمہ اللہ، نماز کے بارے میں عام طور پر یہ سننے کو ملتا ہے کہ اللہ کی راہ میں ایک نماز 49 کروڑ نمازوں کے برابر ہے۔ آپ سے سوال یہ ہے کہ اس بات کا کسی مستند حدیث سے کوئی اثبات ہے؟ یا یہ محض ایک مبالغہ آرائی ہے؟ دوم یہ کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہا کرتے تھے کہ ہم نے پہلے ایمان سیکھا بعد میں قرآن سیکھا۔ تو سوال یہ بنتا ہے کہ کیا واقعی یہ قول کسی صحابی سے کا ہے یا ایک من گھڑت قول ہے۔ اگر واقعی یہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا قول ہے تو پھر برائے کرم تھوڑی وضاحت فرمائیں کہ قرآن کے بغیر ایمان کیسے سیکھا جاسکتا ہے؟ اور کیا قرآن اور ایمان لازم ملزوم نہیں ہے؟ میرے دونوں سوالات صرف اور صرف ذاتی تشفی کے لئے ہیں کیونکہ یہ دونوں باتیں عام طور پر بولی جاتی ہیں لیکن ان کا مطلب میرے سمجھ سے باہر ہے۔ آپ میری رہنمائی فرمائیں۔ شکریہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ تبلیغی حضرات اکثر بیان کرتے ہیں لیکن یہ خصوصیت صرف ان حضرات کیساتھ خاص نہیں ہے بلکہ یہ حکم عام ہے جو بھی اللہ کے راستہ میں نکلے خواں جہاد کیلئے ،طلب علم کیلے یا حج وعمرہ کے لئے یا کسی اور دینی نسبت سے وہ اس ثواب کا مستحق ہوگا اسی طرح یہ فضٰیلت ایک روایت سے نہیں لی گئی ہے بلکہ دو حدیثوں کو ملا کر یہ بات کہتے ہیں ۔ ( کہ ایک روایت میں 7 لاکھ آیا ہے دوسری میں سات سو گناہ تو سات سو کو ساتھ لاکھ میں ضرب دیا تو 49 کڑوڑ بن جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (2) یہ حدیث سنن ابن ماجہ میں صفحہ 7 پر موجود ہے مکتبہ قدیمی کتب خانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس حدیث سے مراد یہ ہیکہ پہلے ایمان کے جو مقتضیات ہے جن کے بغیر انسان مسلمان نہیں ہوتا کیونہ صرف کلمہ پرھنا کافی نہین ہے بلکہ اس کلمہ کے جو مقتضیات ہے جن کا خلاصہ ایمان مجمل اور ایمان مٖفصل میں موجود ہے انکو پہلے سیکھا جن کے بغیر ایمان کامل نہیں ہوتا وہ مراد ہے اسکے بعد اور احکام الہی سیکھے ۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Friday, 15 January 2016

حرام اشیاء سے علاج کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم! حرام اشیآء سےعلاج کرنا جائز  ہے یا حرام؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
حرام اشیاء سے علاج اس وقت جائز ہے جب اس بیماری کا حلال اشیاء سے علاج ہو ہی نہیں پا رہا ہو یا کوی ایسی دوائ ہی موجود نہ ہو جس سے علاج ہو سکے اور اس بیماری کا ماہر ڈاکٹر آپ کو حرام اشیاء سے علاج کا کہے تو بقدرِ ضرورت اتنی اشیاء استعمال کرنے کی گنجائش ہے جس سے علاج ہو سکے اس سے زیادہ استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

نکاح کے بعد اجتماعی دعا مانگنے کا حکم



السوال:
نکاح کے بعد اجتماعی دعا کا کوئ ثبوت قرآن وحدیث سے ہے؟ یا پھر رسم ورواج ہے؟ اورگواہ کس کی طرف سےہوں گے، لڑکی کی طرف سے یا لڑکےکی طرف سے؟ یا دونوں طرف سے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
نکاح کے بعد اجتماعی دعا بغیر لازم سمجھے مانگنا جائز ہے یہ رسم و رواج میں داخل نہیں ہے اور نکاح کے وقت 2 گواہ کا ہونا ضروری ہے وہ چاہے لڑکے کی طرف سے ہو یا لڑکی کی طرف سے ہو شرعا کوئ قید نہیں ہے لیکن اگر لڑکی نکاح کی مجلس میں نہ ہو تو اس کا وکیل ہونا لازمی ہے جو اسکی طرف سے اعجاب کرے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،
www.facebook.com/muftionline2

Wednesday, 13 January 2016

بغیر سینگ والے جانور کی قربانی کا حکم



السوال:
السلام علیکم!۰ مفتی صاحب! ایک مسئلہ کےمتعلق بہت الجھن میں تھا. اللہ تعالی آپکومیری طرف سےبہترین بدلہ دے. مسئلۂ¤ اگرکسی جانورکےپیدائشی سینگ نہیں آۓ تواسکی قربانی جائز ہے؟ لیکن بچےکےپیدا ہوتےہی اسکےسینگ میں دوا لگادی سینگ نہ آنے کی، پھرجانوربڑاہوکر قربانی کےلائق ہوا؟ اوردوالگانےکی وجہ سےسینگ نہیں آۓ، تواب اسکی قربانی جائز ہےیا نہیں؟ (نوٹ) مذکورہ مسئلہ میں سینگ کا نہ نکلنا،قدرتی طورپرنہیں ہے، بلکہ دوا کی وجہ سے ہےتوکیا یۂ  سینگ کےتوڑنےکے مترادف نہیں ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اس جانور كي قرباني جايز هے يه اس كے مترادف نهيں هے كيونكه اصل مسله تب هوتا هے جب جڑ سے اكھر جاءے اور يهاں جڑ موجود هوتي هے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Monday, 11 January 2016

قربانی کے کتنے دن ہیں؟



السوال:
مفتی صاحب! السلام علیکم! امید ہےکہ آپ خیروعافیت سےہوںگے. مجھےیہ معلوم کرناہےکہ قربانی کےکتنےدن ہیں، تین ہیں یاچاردن ہیں. یعنی قربانی کب تک کرسکتےہیں. 10،11،12تک یا 10، 11، 12، 13 تک ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
قربانی کے شرعا 3 دن مشروع ہے 10 سے 12 ذالحج کی مغرب تک۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

مرغی کے ذبح کرنے پر چند سوال



السوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم! چند مسائل کا صحیح جواب مرحمت فرمائیں. ¤1کسی نےمرغی ذبح کرکے کھولتےہوۓ پانی میں ڈال دیا تاکہ کھال آسانی سے اتارلیں.توکیا ایسا کرنا جائز ہے؟اگر جائزنہیں ہےتواسکا کھانا کیسا ہے؟ ¤2ذبح کرتے وقت  پوری گردن ہی کٹ جاۓ، تواسکا کھانا کیسا ہے؟ ¤3تکبیرتشریق عورتوں، مسافرو ںاورمنفرد کیلۓ واجب ہےکہ نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
1۔۔۔۔۔۔اگر گرم پانی اسکے گوشت میں سرایت کر گیا تو اس مرغی کا کھانا جائز نہیں۔۔۔2۔۔۔۔۔۔کھانا جائز ہے لیکن یہ عمل مکروہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔3 مرد اور عورت دونوں پر پڑھنا واجب ہے لیکن مرد بلند آواز سے اور عورت آہستہ آواز میں پڑھے گی۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 9 January 2016

عورت کا کفریہ الفاظ کہنے سے نکاح کا حکم



السوال:
السلام علیکم! مسئلہ یہ ہے کہ کسی عورت مے کفریہ جملہ  جان بوجھ کر غصے کی حالت میں کہا لیکن عورت نے اعتقاد کفر کا نہیں رکھا تو کیا صرف کہنے سے ہی وہ کافر ہو جائے گی یا نہیں ہوگی؟کیا اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا ؟ اور کیا تجدید نکاح کی ضرورت پڑے گی ؟ 1 شخص کے ساتھ یہ واقع پیش آیا ہے وہ بہت پریشانی میں ہے اسے صحیح جواب کی تلاش ہے گاؤں کے امام سے پوچھا تو اس نے کہا کہ نکح ٹوٹ گیا  اور کوئ کہتا ہے کہ نہیں ٹوٹا ۔۔۔کیونکہ کفر کا تعلق اعتقاد سے ہوتا ہے آپ صحیح جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں۔۔۔۔

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
 انھوں نے الفاظ کیا ادا کیے ہیں وہ بتائے؟

سائل:
میں خدا کو نہیں جانتی یہ کیا خدا خدا خدا ہوتا تب نہ نظر آتا۔

الجواب:
معذرت کیساتھ اگر یہ بھی بتا دی جئے کے کس بات پر غصہ کی وجہ سے یہ الفاظ ادا کیئے ہے تا کہ مسئلہ پورا واضح ہوجائے کیونکہ یہ کسے کے کفر اور اسلام کا مسئلہ ہے کسی کو اتنا اسانی سے کافر نہیں قرار دیا جا سکتا۔

سائل:
شوہر اور بیوی میں کسی بات پر تکرار ہوئ اور نتیجہ لڑائ تک پہنچ گیا شوہر نے کہا کیا ہر وقت لڑائ کرتی رہتی ہو اللہ سے ڈرو اس پر بیوی نے اس طرح کے جملے کہے جو میں نے بتائے لیکن بعد میں توبہ کر لیا اور یہ بات بھی مفتی صاحب غور طلب ہے کہ اس نے اعتقادا نہیں کیا ہے۔۔

الجواب:

اللہ پر ایمان لانا یہ ایمان کے شرائط میں سے لہذا یہ کہنا کہ میں اللہ کو نہیں جانتی یہ کلمہ کفر ہے اور کلمہ کفر اختیار کیسا تھ کہنا چاہےدل میں اعتقاد نہ ہو انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا۔ توبہ اور تجدید ایمان ونکاح کرنا لازم ہوگا۔ ( فتاوی عالمگیری احکام المردتین جلد 2 صفحہ 258 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فتاوی تاترخانیہ جلد 5 صفحہ 313) 

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

نماز میں سورہ فاتحہ کی 1 آیت پڑھنے سے سجدہ سہو کا حکم



السوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم! ایک مسئلہ کاحل مطلوب ھے. اگرکوئ آدمی نمازمیں بھولےسےسورۂ فاتحہ کی ایک آیت پڑھ کرہی رکوع میں چلاگیا، پھراسےدوسری رکعت میں یاد آیا کہ میں نےپہلی رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ کی ایک ہی آیت پڑھی ،تواس نےآخری میں سجدۂ سہو کرلیا تواسکی نماز ہوئ کہ نہیں؟ ہمارےامام صاحب کاکہناہےکہ نماز ہوگئ کیونکہ سورۂ فاتحہ بھی قرآن ہےاور مطلق قراءت فرض ہے. لیکن کچھ کاکہنا کہ نماز نہیں ہوئ اس لۓکہ قرآن سےپڑھانہیں. آپ سےگذارش ہےجتنا جلد ہوسکےہمیں بتائۓ کس کی بات درست ہےامام کی یاعوام کی؟
الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
مطلق قراءت تو فرض ہے لیکن فاتحہ کا پڑھنا واجب ہے اگر نماز میں واجب کے اندر کمی یا زیادتی ہوجائے تو اس صورت میں سجدہ سھو کرنے سےنماز ہو جاتی ہے لہذا آپ نے فاتحہ کی 1 اٰیت پڑھی تو اس سے اپ پر سجدہ سھوا واجب ہوگیا تھا اور اپ سے سجدہ سھو کر لیا تھا تو اپکی نماز ہوگئی ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Friday, 8 January 2016

نفاس کی حالت میں جو نمازیں رہ گئ ہوں اس کا حکم



السوال:
مفتی صاحب السلام علیکم!
مجھے یہ جاننا ہے کہ نفاس سے جب عورت فارغ ہو جائے تو کیا 40 دن کی نماز جو چھوٹ گئ ہے تو بعد میں اسکی قضاء لازم ہے یا معاف ہے چھوٹی ہوئ نمازیں،مجھے کسی نے بتایا ہے کہ وہ نمازیں معاف ہو گئیں کیا یہ درست ہے ؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامد او مصلیا
محترم ضروری نہیں ھیکہ نفاس کا خون 40 دن آئے یہ بات عوام نے لوگوں میں غلط پہلائی ہوئی ہے بلکہ بچہ پیدا ہونے کے بعد جو خون آتا ہے اسکی اکثر مدت 40 دن ہے اور کم سے کم مدت کوئی نہیں ہے دو منٹ بھی آکر بند ہوسکتا ہے تو 40 دن کے اندر جب بھی خون بند ہوجائے وہ غسل کر کے پاک ہو جائے ۔نیز نفاس کےایام میں نمازیں معاف ہے انکی قضاء نہیں ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔( فتاوی عالمگیری جلد 1 صفحہ نمبر 38 ناشر رشیدیہ کوئٹہ)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن
www.facebook.com/muftionline2

بینک ملازم کی قربانی نیز نماز میں چھینک آنے سے الحمدللہ کہنے کا حکم



السوال:
مفتی صاحب ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! چند مسائل ہیں جن کاحل مطلوب ہے. ¤1کیاصدقۂفطراورصدقۂ واجبۃ کافرکودےسکتےہیں؟ ¤2 نماز میں کسی کوچھینک آۓ، اوراس نےنمازکی حالت میں الحمدللہ کہاتواس کی نماز فاسد ہوئ کہ نہیں؟ ¤3 اگرکوئ بینک میں ملازمت کررہاہےاوروہ اس پیسےسے قربانی کرےتواس کی قربانی ہوگی یانہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صدقات واجبہ کسی کافر کو نہیں دے سکتے دینے سے ادا نہیں ہوگی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔2) اس سے نماز فاسد نہیں 
ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مال حرام کمانے والے پر نہ قربانی واجب ہے اور نہ اس مال سے قربانی ادا ہوگی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن



Thursday, 7 January 2016

نماز جنازہ کے فرائض اور غائبانہ نماز جنازہ پڑھنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ! جنازے کی نماز میں کتنے فرض ہیں اور کیا غائبانہ کسی کی نماز جنازہ پڑھ سکتے ہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
نماز جنازہ میں دو ہی فرض ہے 1،قیام ،2، تکبیر کہنا نیز غائبانہ نماز جنازہ جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

کیا وتر کی نماز کی قضاء ہے؟



السوال:
مفتی صاحب السلام علیکم! مہربانی فرما کر یہ بتائیں کہ وتر نماز کی قضاء ہے یا نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
وعلیکم السلام وتر کی نماز واجب ہے اور اگر فوت ہو جائے تو اسکی قضاء کرنا بھی ضروری ہے۔۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔
www.facebook.com/muftionline2

Tuesday, 5 January 2016

قربانی کے جانور میں عقیقہ کے نام کا حصہ ملانا



السوال:
کیا قربانی کے جانور میں عقیقه کے نام کا حصه ملایا جا سکتا ھے مثلا 5 حصے قربانی کے اور 2 حصے عقیقے کے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں قربانی کے جانور میں عقیقہ کی نیت کر سکتے ہیں اس طرح کے کہ 7 حصوں میں سے ایک یا دو الگ سے حصہ رکھے تو درست ہے۔

السوال:
کیا بی سی کے پیسوں سے عقیقه کیا جا سکتا ھے؟

الجواب:
اگر وہ بی سی کے پیسے اپکی ذاتی ملکیت میں ہیں ہے تو کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

شوال کے 6 روزوں کی جگہ قضاء روزے رکھنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم! کیا شوال کے 6 روزوں کی جگہ قضاء روزے رکھے جا سکتے ہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی پہلے قضا ء کو ادا کیا جائے پھر نفلی رکھھے جا ئے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Monday, 4 January 2016

وضو سے پہلے پاخانے کی جگہ دھونے کی حیثیت



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب! وضو سے پہلے جو ہم پاخانے کی جگہ دھوتے ہیں اس کی کیا حیثیت ہے؟مطلب کہ فرض،سنت،واجب،نفل وغیرہ؟

الجواب:
وعلیکم السلام 
الجواب حامدا و مصلیا
اگر نجاست اپنے مخرج سے بڑھ گئی ہو تو دھونا فرض ہے ورنہ مسنون ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

امام کے پیچھے قرآت کرنا



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب! مسئلہ پوچھنا تھا کہ جماعت سے نماز پڑھتے ہوئے اگر سبق پورا نہ پڑھا اور مولانا صاحب رکوع سجدہ، قعدہ میں چلا جائے تو اس وقت سبق پورا کیا جائے یا امام صاحب کا ساتھ دیا جائے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
امام کے پیچھے اگر تکبیر اولی کیساتھ شریک ہوئے ہو تو صرف ثناء پڑھ کر خاموش ہونا ضروری ہے فا تحہ ،سورت وغیرہ مقتدی نہیں پڑھے گا اور تکبیر اولی کیساتھ شریک نہیں ہو ئے ہو تو صرف تکبیر کہہ کر امام جس رکن میں ہوں اس رکن میں شریک ہوجائے ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

جو میڈیسن کے ڈبے پہ ریٹ لکھا ہو اس پہ منافع لینے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب!میرا میڈیکل سٹور ہے اس میں کچھ میڈیسن ایسی ہیں جس میں 100٪ سے لے کر 300٪ تک منافع ہے اس منافع کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے اور جب ہم اسے 40٪ میں دیتے ہیں تو ساتھ میں میڈیکل سٹور والے کہتے ہیں کہ ریٹ نہ خراب کرو پلیز ہیلپ کر دیں میری ۔۔۔جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
حد سے زیادہ منافع کمانا یہ ظلم ہے لہذا جتنا منافع عام مارکیٹ میں طے ہو اور عوام اس کو سہولت کیساتھ خرید سکے اس سے زیادہ منافع نہیں لینا چاہیے چاہے کوئی بھی ناراض ہو ہمیں شریعت کا حکم دیکھنا ہے نہ کہ لوگوں کو۔

السوال:
اچھا مفتی صاحب مطلب کہ جو ریٹ ڈبے کے اوپر لکھا ہو اس پر سیل کرنا جائز ہے؟

الجواب:
جی اگر وہ کمپنی کا ریٹ لکھا ہوا ہو تو اس پر بیچنا جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Sunday, 3 January 2016

وتر میں دعاۓ قنوت رہ جانے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب! اگر نماز عشاء وتر میں دعاۓ قنوت رہ جاۓ تو سجدہ سہوا کرنا ضروری ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی سجدہ سہو کرنا ضروری ہے اگر نہیں کیا تو وقت کے اندر اندر نماز کو لوٹانا ضروری ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

مصنوعی داڑھ سے وضو کا حکم



السوال:
السلام علیکم:
میرا سوال یہ ہے کہ اگر داڑھ ٹوٹ جاۓ یا نکلوائ جاۓ تو مصنوعی نکلی داڑھ لگوانی جائز ہے ؟کیونکہ وہ فکس ہوتی ہے کیا اس سے وضو ہو جاۓ گا؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسٰولہ میں اگر یہ دانت کسی جانور کے یا جانور کی ہڈی کے ہوں تو انکا لگانا جائز ہے اور اگر یہ بالکل فکس کر دیا جائے تو وضو وغسل ہو جائے گا ۔لیکن اگر بالکل فکس نہ ہو آسانی سے نکل جاتے ہوں تو غسل واجب میں اسکو نکال کر کلی کرنا ضروری ہوگا اس صورت میں وضو میں نکالنا ضروری نہیں ہے ۔ 

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

اسلامی میسج کے نیچے جمعہ مبارک لکھنے کا حکم



السوال:
آج کل یہ عام ہوتا جا رہا ہے کہ جمعہ کے دن کوئ نیکی کی بات لکھ کر میسج میں آخر میں جمعہ مبارک لکھتے ہیں یہ لکھنا کیسا ہے؟درست ہے یا نہیں؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
شرعیت میں اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے اور عوام میں اسکا التزام ہو نے لگا ہے اسلئے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے اور اگر اسے ثواب بھی سمجھا جاتاہو تو شریعت میں زیادتی اور بدعت ہو نے کیوجہ سے سخت گناہ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 2 January 2016

فی میل (لڑکیاں) کا فیس بک استعمال کرنا



السوال:
السلام علیکم! آج کل لڑکیاں (فی میل) فیس بک استعمال کرتی ہیں اور اکثر میل انبکس انہیں سلام کہتے ہیں کیا ان کا جواب دینا چاہئے اگر کوئ مرد ان بکس میں بات کرتا ہو چاہے وہ کوئ غلط بات نہ کرتا ہو ۔۔۔عورت یہ سوچ کر کہ وہ نامحرم ہے۔۔۔اسکو کچھ بھی کہے بغیر رابطہ ختم کر دینا چاہئے۔۔۔اکثر پوسٹ پر کمنٹ بھی آجاتے ہیں عورت جواب بھی دے دیتی ہے۔۔کیا یہ صحیح ہے آج کے دور میں یہ بہت اہم ہے پلیز آپ اس کا جواب لازمی دیں مہربانی ہو گی۔۔۔؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامداومصلیا
واضح ریہکہ فیس بک کے استعمال کے بارے میں مفتیان کرام فرماتے ہیں کہ اگر اس کا استعمال جائز اور مباح مقصد کیلئے ہو تو اسکا استعمال جائز ہےاور اگر ناجائز حرام ودیگرغیر شرعی مقاصد کیلئے ہو(مثلاََ وقت کا ضیاع اورغیر محرم سے چیٹ یا انکو ریکویست بھیجنا اور ایکسیپٹ کرنا اور انکی تصاویر لگانا یا دیکھنا یا غیر شرعی بات یا تصویر کا لائک یا کمنٹس کرنا وغیرہ )تواسکااستعمال ناجائز وحرام ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں مرد کا غیر محرم سے ان باکس میں بات کرناجائز نہیں ہے اور نہ ہی انکے سلام کے جواب کا رپلائی جائز ہے بلکہ اپنے دل میں جواب دے دیں۔نیز اگرعورت اپنے اپکو کسی بھی طرح ظاھر کئے بغیر کہ میں عورت ہو (نام یا تصویر یا لکھائی)غیر شرعی پوسٹ نہ ہو تو جائز اور درست بات کی کمنٹس دےسکتی ہے اگر مذکورہ شرائط نہ پائی جائے تو جائز نہ ہو گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Friday, 1 January 2016

صلح ہدیبیہ کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قربانی کرنا



السوال:
السلام علیکم!
سوال یہ ہے کہ صلح ہدیبیہ کے موقع پہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم عمرہ کے ارادے سے گئے تھے تو آپ نے قربانی بھی کی اور سر بھی منڈوایا حالانکہ عمرہ میں قربانی تو نہیں ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کیوں کی؟

الجواب:
قربانی وہ عمرہ کی نہیں کی تھی بلکہ اس وقت عمرہ ہی نہیں کیا تھا عمرہ کی نیت سے احرام باندھا تھا تو جب عمرہ نہیں کیا تو اب حلال ہو نے کیلئے دم احصار دینا ہوتا ہے جس کی وجہ سے قربانی کی تھی۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews