Tuesday 14 August 2018

3 طلاقوں کے بعد عدت کا حکم


السوال:
AslamuAlaikum ..kiya teen tlaqon k bad .. Iddt k doran sulah ho skti hy ..jbke teen ma mukmil hochuke hon.

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
واضح رہیکہ تین طلاق کے واقع ہو نے کیبعد حرمت مغلظہ ثابت ہو کر بیوی شوہر پر حرام ہو جا تی ہے لہذا صورت مسئولہ میں بیوی شوہر پر حرام ہو چکی ہے دوران عدت یا عدت کے بعد حلالہ شرعیہ کے بغیر شوہر بیوی سے ر جوع نہیں کرسکتا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Thursday 11 January 2018

موبائل اکاؤنٹ میں پیسے رکھنے سے منٹ کا حکم


السوال:
موبائل کمپنیوں کے اکاٶنٹ میں پیسے رکھیں تووہ مختلف قسم کے مالی فوائد دیتی ہیں مثلاً بیلنس جتناکرواتناہی آتاہے ٹیکس کی رقم نہیں کٹتی یابیلنس کرنے پرفری منٹ ملتے ہیں یاپھریہ کہ اگر آپ دوہزارکی رقم اپنے اکاٶنٹ میں رکھیں گے توآپ کو ساٹھ منٹ روزانہ فری دیے جائیں گے سوال یہ ہے کہ اس طرح کرنا شرعی طورپر صحیح ہے بینواتوجروا

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں یہ سود کے زمرے میں آنے کیوجہ سے ناجائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن
www.fb.com/muftionline2

Thursday 4 January 2018

تکبیر اولی پہلی جماعت فوت هونے سے دوسری جماعت میں شامل هو نے سے تکبیر اولی کی فضیلت سے محروم هوجاتا هے؟


السوال:
تکبیر اولی پہلی جماعت فوت هونے سے دوسری جماعت میں شامل هو نے سے تکبیر اولی کی فضیلت سے محروم هوجاتا هے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
چالیس دن کے عدد والی فضیلت سے محروم ہوجائے گے ھاں اگر دوبارہ شروع کیا جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

حاجی صاحب کی نمازوں کا حکم


السوال:
Assalam o alaikum Janab me ye puchna chahta hun kay agr kisi ameer admi ko namaz k lie bola jay to wo kehta he kay me ne umrah kia he or wahan pr kai namazen parhi hen or itnay nafal bi ada kie hen. Or wahan ek namaz ek lakh k brabar hen. Or hmara total pura ho jata he sari life ki namaz ka. Hum to chup ho jatay hen ji Ap kuch agr rahnumai ferma den to boht mehrbani ho gi

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں یہ غلط سوچ ہے امیر اور غریب سب پر روزانہ پانچ نمازیں فرض ہے حج یا عمرہ کرنے سے وہ ختم نھیں ہو نوافل کا حکم الگ ہے اور فرض کا الگ ہے وھاں جو پڑھنے کا ثواب ہے وہ ثواب کے اعتبار سے نہ کے ادائیگی کے اعتبار سے ہیں کہ ایک لاکھ نماز محترم حاجی صاحب کے ذمہ سے کم ہوگئی یہ غلط اور شیطانی سوچ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Tuesday 2 January 2018

میں اپنی بیوی سے پیچھے سے بستری کر چکا ھوں اس کا کیا حل کرنے چاھیے؟


السوال:
میں اپنی بیوی سے پیچھے سے بستری کر چکا ھوں اس کا کیا حل کرنے چاھیے مہربانی ھو گی؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ عمل گناہ کبیرہ ہے توبہ و استغفار کریں اور اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ کریں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

زکوۃ کی تاریخ فکس کرنے کا حکم


السوال:
Zakat ki date fix kerna lazmi hai?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں فکس کرنا بھتر ہے تاکہ ادائیگی میں آسانی ہو۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

اجرت لینے والے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنے کا حکم نیز تراویح کے بعد وتر اکیلے پڑھنے کا حکم


السول:
اجرت لینے والے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ دوسرا مسئلہ..تراویح کے بعد اگر کوئی وتر اکیلے پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے؟؟

الجوب:
الجواب حامدا و مصلیا
1: صورت مسئولہ میں ایسے حافظ کے پیچھے پڑھنے سے بھتر ہے کہ الم تر کیف کی جماعت کروالی جائے اسکے پیچھے پڑھنا مکروہ ہے. 2: اکیلئے پڑھ پڑھ تو سکتے ہیں لیکن جماعت سے پڑھنا اچھا ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews