Tuesday, 28 April 2015

پہلے نکاح کے دوران لڑکی کا گھرسے بھاگ کر دوسری شادی کرنے کا حکم


السوال:
ﺍﺳﻼﻡ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﻣﻴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ہے ﺍﮔﺮ ﻛﻮﺉ ﻟﺮﮐﻰ ﻣﺎﻥ ﺑﺎﭖ ﻛﻰ ﻣﺮﺿﻰ ﻙ ﺑﻐﻴﺮ ﮔﻬﺮ ﺱ بھاگ ﻛﺮ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮ ﻟﻲ ﺗﻮ ﻛﻴﺎ ﺍﺱ ﻛﺎ ﻧﻜﺎﺡ ﻫﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﻩ ﻭﺍﻟﺪﻳﻦ نے ﺍﺱ ﻛﻰ ﭘﻬﻠﻰ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮﺍ ﺩﻯ ﺗﻬﻰ؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں اگر پہلی شادی ہوچکی تھی اور اب تک پہلے شوہر نے طلاق نہ دی ہو اور وہ زند ہ بھی ہو تو بھاگ کر دوسری شادی کرنے سے دوسرا نکاح منعقد نہ ہو گا بلکہ یہ زناکاری ہوگی جو شرعا ناجائز وحرام ہے اور اس سے جو اولاد ہو گی وہ حرامی کہلائی گی ،لیکن اگر پہلے شوہر نے طلاق دے دی تھی یا وہ مرگیا تھا تو عدت کے بعد بھاگ کر شادی کرنے کی صورت میں دیکھا جائے گا کہ آیا جو دوسرا نکاح والدین کی رضامندی کے بغیر ہوا ہے وہ کفو میں یعنی وہ لڑکا حسب نسب کے اعتبار سےآہکے خاندان کے برابر ہے یا نہیں اگر آہکے خاندان کے اعتبار سے کمتر ہے تو یہ نکاح منعقد نہیں ہوگا اگر کفو میں نکاح کیا ہے تو منعقد ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

دو بیویوں کے درمیان عدل



السوال:
السلام علیکم! 2 بیویوں کے درمیان کن کن چیزوں میں عدل واجب ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
دونوں بیویوں کا ذاتی  نان نفقہ اور اسکے علاوہ  اشیاء خوردونوش میں اور رات گذارنے کے اعتبار سے لیکن حقوق زوجیت میں برابری واجب نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Monday, 27 April 2015

میاں بیوں کا دن کے وقت ہمبستری کرنا



السوال:
السلام علیکم!
میاں بیوی نے اگر دن کو ہمبستری کر لی تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
شرعیت مطہرہ نے زوجین کے درمیان ہمبستری کو ممنوع ایام کے علاوہ ہر وقت مباح قرار دیا ہے اسکے لئے کوئی وقت خاص نہیں ہے چاہے دن ہو یا رات جس وقت زوجین چاہے ہمبستری کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

انٹرنیٹ کے استعمال کا شرعی حکم



السوال:

میں بہت کوشش کرتا ہوں غلط مووی نہ دیکھوں پر پھر بھی انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کی وجہ سے اکثر غلط سائٹ پر چلا جاتا ہوں کوئ ایسا حل بتائیں میں اس گناہ سے بچ سکوں؟

الجوب:
الجواب حامدا ومصلیا
پہلی بات کے نیٹ کا استتعمال اگر جائز اور مباح کام کیلئے ہو تو اسکا ستعمال جائز اور مباح ہے لیکن اگر ناجائز اور غیر شرعی عمل میں ہو تو اسکا استعمال ناجائز وحرام ہے لہذا اگر آپ مباح کام کیلئے استعمال کرتے ہو ں لیکین غلط سائیڈ کیطرف چلے جاتے ہو تو آپ فی الحال نیٹ استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ایک مباح کام کیلئے گناہ میں پڑنا جائز نہیں ہے۔ آپ پہلے شادی کر لیں اور پھر نیٹ استعمال کرے پھر امید ہیکہ آپ غلط سائیڈ کیطرف نہیں جاو گے اور کسی نیک صالح اللہ والے کے ہاتھ پر بیعت ہو کر اپنی ظاھری وباطن کی اصلاح کروائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

https://www.facebook.com/muftionline2

موبائل فون کے زریعے بچے کے کان میں اذان دینے کا حکم



السوال:
السلام عليكم
كيا موبائيل فون كي ذريعه نومولود كي كان ميى اذان و اقامت دى جاسكتى هي؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر اس وقت نہ نومولود کے پاس کو ئی مرد یا کوئی عورت بھی نہ ہو جو دے دے یا مرد یا عورت تو ہو ں لیکن انکو اذان واقامت نہیں آتی ہوتو ضرورت کے تحت نومولود کے کان میں موبائل کے ذریعہ اذان واقامت دینے کی گنجائش ہے لیکن اگر وہاں ایسی عورت یا مرد ہو جس کو اذان واقامت آتی ہو تو اس صورت میں موبائل کے ذریعے دینا درست نہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Friday, 24 April 2015

غلط مووی دیکھنے سے غسل کا حکم



السوال:
اگر کوئ غلط مووی دیکھ کر پانی نکل جائے تو کیا غسل فرض ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں مووی دیکھنا گناہ کبیرہ ہے جو شرعا جائز نہیں ہے۔اگر پانی جیسا کلز یعنی مذی نکلی اور اس کے بعد شہوت اور بڑھ گئی تو اس سے غسل واجب نہیں لیکن اگر سفید مادہ نکلا دودھ کے کلر جیسا تو اس سے غسل واجب ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

کیا ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے؟



السوال:
ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے تو بتائیے وہ کون کون سے دن ہیں؟

الجواب:
الجواب بعون الوھاب  
صورت مسئولہ میں شرعیت کیطرف سے ایسا کو ئی د ن مخصوص نہیں ہے جس میں مچھلی کھانا منع ہو .یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے جسکا شرعیت سے اسلامیہ سے کو ئی تعلق نہیں البتہ یہودیہ کو ہفتہ والے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا تھا لیکن شرعیت اسلامیہ میں ایسی کو ئی بات نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

جنون کی حالت میں طلاق دینے کا حکم



السوال:
اگر کسی شخص کو جنون لاحق ہو ..وہ اپنا دماغی توا زن کهو چکا...کیا وہ اس حالت مین اگر اپنی بیوی کو طلاق دے ..طلاق واقع ہو جاےگئی؟؟؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر اسکا مجنون ہونا لوگوں میں مشہور ہو اورمعالج اسکے مجنون ہو نے کی تصدیق بھی کرتے ہوں اور اس نے جنون کی حالت میں ہی طلاق دی ہو تو طلاق واقع نہ ہوگی۔
 ( فتاوی شامی ج 3۔ 243 )

سوال:
اچانک کچه مہینوں وقتا فوقتا دماغی توازن کو کهوتا ہے؟

الجواب:
اگر وقتن فوقتن دماغی کا ڈاکٹر تصدیق کر دے اور جب طلاق دی تو اسوقت دماغی توازن واقتعاََ خراب تھا تو طلاق نہ ہو گی ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Saturday, 18 April 2015

کونسا کھیل کھیلنا جائز ہے۔۔۔؟



السوال:
محترم جناب! والی بال ،تاش،یہ جو گیمز ہیں یہ کھیلنا جائز ہے کیا؟ان مختلف گیمز کے متعلق وضاحت سے بیان کریں۔؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ شیریعت مطہرہ میں ایسا کھیل جسمیں انسانی جسم یا دل ود ماغ  کو کوئی فائدہ ہو اور اسمیں کوئی غیر شرعی عمل مثلا ستر کھلا ہوا نہ ہو اور دو طرفہ شرط نہ ہو نیز میوزک اور جاندار کی تصویر وغیرہ بھی نہ ہو اور نماز سے غفلت اور وقت و پیسہ کاضیاع نہ ہو تو ایسا کھیل جائز ہے لہذا والی بال مذکورہ شرائط کیساتھ ہو تو جائز ہے البتہ تاش کھیلنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں مذکورہ شرائط نہیں پائی جاتی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

اپنے موبائل سے
Add Muftionline
لکھ کر 9900 پہ سینڈ کریں۔۔۔

Thursday, 16 April 2015

خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے؟



السوال:
خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے جائز هے یا نهیں اگر نهیں جائز تو قرآن وحدیث اور فقه کی رو سے ذراتفصیل دے بیان کردیں ؟؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
خود رو گھاس چاہے مملوکہ زمین میں کیوں نہ ہو کاٹنے سے قبل اسکی خرید وٖفروخت جائز نہیں ہے تاہم اگر گھاس کے لگانے میں اور حفاظت کرنے میں مالک زمین کی محنت بھی شامل ہو مثلا اسکے ادر گرد خندق یا کانٹے دار تار وغیرہ سے حفاظت کرے اور اسکو پانی وغیرہ دے تو اس محنت کی وجہ سے مالک زمیں مالک زمیں کیلئے اس خود رو گھاس کی خریدوفروخت جائز ہوگی بشرطیکہ اس گھاس کو کاٹ کر فروخت کی جا ئے۔

( ابوداود ج 2۔۔۔126 ۔۔فتاوی عالمگیری ج3۔۔106 ماخوذ از فتاوی حقانیہ)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

آئ برو بنانے کا شرعی حکم



السوال:
کیا آئ برو بنانا ٹھیک ہے؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا


 محض زیبائش کے لئے فطری بناوٹ کو بدلنا جائز نہیں لہذاصورت مسئولہ میں آئی برو بنانے کا فعل جائز نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے بنانے والی پر بھی اور بنوانے والی پر لعنت فر مائی ہے ۔

(مشکوۃ شریف  صفحہ376۔381 )

سوال:
لیکن جب شوہر کی خواہش ہو توجب عورت کیا کرے؟
جواب:
شوہر کی اس خواہش کو پورا کرنا جائز نہیں ہے اسلئے کہ جو حکم شوہر کا شرعیت کے مخالف ہو اس پر عمل کرنا بیوی کیلئے جائز نہیں ہے کیونکہ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جس کا م میں اللہ کی نافرمانی ہوتی ہو اسمیں مخلوق کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

www.facebook.com/muftionline2
اپنے موبائل سے
Add Muftionline
لکھ کر 9900 پہ سینڈ کریں۔۔۔جزاک اللہ

Wednesday, 15 April 2015

کیا مسجد کے اوپر امام کے لئے گھر بنانا جائز ہے؟



السوال:
کیا مسجد کے اوپر امام کے لئے گھر بنانا جائز ہے۔

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
مسجد کے اوپر امام کا گھر بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ زمین سے لے کر آسمان تک سب مسجد شمار ہوتی ہے۔
( فتاوی شامی ج1۔656)  

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 12 April 2015

تین طلاقوں کےبعدعدت کے دوران صلح کا حکم



السوال:
السلام علیکم۔۔۔کیا 3 طلاقوں کے بعد عدت کے دوران صلح ہو سکتی ہےجبکہ 3 ماہ مکمل ہو چکے ہوں؟

جواب:
وعلیم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ تین طلاق کے واقع ہو نے کیبعد حرمت مغلظہ ثابت ہو کر بیوی شوہر پر حرام ہو جا تی ہے لہذا صورت مسئولہ میں بیوی شوہر پر حرام ہو چکی ہے دوران عدت یا عدت کے بعد حلالہ شرعیہ کے بغیر شوہر  بیوی سے ر جوع نہیں کرسکتا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 11 April 2015

وتر کی دعا یاد نہ ہو تو



سوال:
اگر کسی کو وتر کی دعا یاد نہ ہو تو وہ کیا کرے؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
وتر کی نماز میں دعا قنوت پڑھنا واجب ہے ،اگر کسی نے وتر کی نماز میں دعا قنوت نہیں پڑھی تو سجدہ سہھولازم ہوگا۔اور اگر دعا قنوت یاد نہ ہو تو یاد کرنی چاہیے جب تک یاد نہ ہوں (رَبـَنااٰتِنَا فِی الـُدنیَا حَسَنَۃً وَفِی الاٰخِرۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النـَارِ) پڑھے،نیز قنوت میں اسی خاص دعا کا پڑھنا مسنون ہے،(اللھم انا نستعینک ونستغفرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ )۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Friday, 10 April 2015

عورت کے پیچھے سے ہمبستری کرنے سے نکاح کا حکم


السوال:
اگر کوئ شخص پیچھے سے اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرے تو اس سے نکاح میں فرق آتا ہے مطلب نکاح ٹوٹتا ہے یا نہیں۔؟؟؟

جواب:
 الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں پیچھے کے مقعد میں جہاں سےنجاست نکلتی ہے اس جگہ میں صحبت کرنے کو شرعیت مطہھرہ نے حرام قرار دیا ہے اپنے اس فعل پر توبہ واستغفار کریں اور کچھ رقم صدقہ کردیں البتہ اس جگہ میں صحبت کرنے سے نکاح پر کچھ اثر نہ ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

عورت کی شرمگاہ کا بوسہ لینے کا حکم


السول:
کیا عورت کی شرمگاہ کا بوسہ لیا جا سکتا ہے؟

 الجواب حامدا ومصلیا

صورت مسئولہ میں یہ فعل نیایت قبیح اور حیوانی حرکات ہے اللہ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے ایسا فعل کرنا انسان کو زیب نہیں دیتا لہذا ایسی حرکات سے باز رہیں اور انسانیت سیکھیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Thursday, 9 April 2015

اللہ نے انسان کو دینا میں کس مقصد کیلئے بھیجا ہے؟



السوال:
دنیا میں آنے کا مقصد کیا ہے ہمارا۔۔۔پلیز شریعت کی رو سے۔۔۔؟

الجواب:

الجواب حامدا ومصلیا 
خود قرآن کریم میں انسان کے آنے کا مقصد بیان کردیا ہے وما خلقت الجن والانس الا لیعبدون کہ انسان اور جنات کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے اس آیت سے یہ مراد ہیکہ ہم نے انکی تخلیق اس انداز پر کی ہے ہیکہ اس میں استعداد اورصلاحیت عبادت کرنے کی ہو چناچہ انسان کی فطرت میں یہ استعداد قدرتی موجود ہے پھر کوئی اس استعداد کو صحیح مصرف میں خرچ کر کے کامیاب ہوتا ہے کوئی اس استعداد کو اپنے معاصی اور شہوات میں ضائع کرتا ہے اور اس مضمون کی مثال وہ حدیث میں ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کل مولود یولد علی فطرۃ الاسلام فابواہ یھودانہ او یمجسانہ یعنی ہر پیدا ہو نے والا بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے پہر اسکے ماں باپ اسکو ( اس فطرت سے ہٹا دیتے کر کوئی ) یہودی بنا دیتا ہے کو ئی مجوسی بنا دیتا ہے فطرت سے پیدا ہو نے سے مراد علمائ کے نزدیک دین اسلام ہے لہذا فطرت دین اسلام ہے اور مقصد عبادت الہی کی استعداد اور اس سے مقصود دوسرے دنیاوی کاموں کی نفی نہیں

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Wednesday, 8 April 2015

مور کے پر قرآن میں رکھنے کا شرعی حکم




السوال:
السلام علیکم!
لوگ قرآن پاک میں مور کے بال رکھتے ہیں یہ رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اس بارے میں کچھ معلومات دیں دیں۔

الجوب:

     وعلیکم السلام

الجواب حامدا ومصلیا
 مور کے پر قرآن میں رکھنےکوئ امر مانع نہیں ہے لوگ خوبصورتی اور زینت کے لئے رکھتے ہیں لہذا یہ جائز ہے۔۔
(امدادالفتاوی، جلد 4، صفحہ59)


واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔۔

شراکت کے شرائط


سوال:
هم چارو حقیقی بهائ زید عمر بکر عثمان سب کاروبار میں برابر کے حصہ دار هیں جب تک بڑے بھائی زید مالک تھے هم چاروں کی چهول ایک تھی اور سبهی مل جلکر کاروبار میں کام کرتے تھے بقدر ضرورت سب کی ضرورت پوری کی جاتی تھی تقریباً 7 سال پهلے بکر عثمان چوری چپکے کاروبار و پوجی لیکر دوسری جگہ منتقل هو گئے زید اور عمر کی کوششوں کے باوجود انکو کاروبار میں کام کاج نہ کرنے دیاگیا تو زید عمر عاجز آکر اپنا اور اپنے پریوار کا پیٹ بھرنے کے لیے دوسرے کی محنت مزدوری کرنے لگے بعد میں زید کی سرکاری نوکری لگ گئ اور اسکے لئے جتنے بھی روپیوں کی ضرورت پیش آئی زید نے اپنی کمائی هوئ رقم کو استعمال کیا پهر کچھ دنوں بعد بھگوڑے بکر عثمان بڑے بھائی زید کے پاس آئے اور کهنے لگے کہ اپنے بچوں کو کاروبار میں کام کاج کرنے دیں تاکہ کاروبار میں ترقی هو سکے زید رضامند هو گیا بغیر کسی معائده کے اپنے بچوں کو اجازت دے دی اور دو بچے کام کر نے لگے زید کا پریوار اور خرچ زیادہ هونے کیوجہ سے زید نے بھگوڑے بکر عثمان سے خراقی خرچ طلب کیا تو انهوں نے3هزار روپئے مهینه بغیر کسی معائده کے دینا شروع کردیا اور ایسے ہی معاملہ چلتا رها سال دو سال کے بعد 4هزار کردیئے ضرورت کے مطابق بڑھاتے گئے آج حال یہ هیکہ 7 سے 8هزار دے رهےهیں اصل کہنا یہ هیکہ زید کے 2 بچے کاروبار میں کام کرتے تھے بھگوڑے بکر عثمان نے 1 بچے کو بھگا دیا پھر بهائ عمر کے پاس آئے اور کهنے لگے کہ اپنے بچوں کو کاروبار میں کام کاج کرنے دیں تاکہ کاروبار میں ترقی هو سکے عمر بھی راضی هو گیا بغیر کسی معائده کے عمر نے اپنے بچوں کو اجازت دے دی کاروبار میں کام کاج کرنے کی جب بچے کام کرنے لگے تو بھگوڑوں نے ان بچوں کوبھی کاروبار میں کام کرنے سے منع کر دیا اور آج تک ایک روپئے بھی عمر کو خراقی خرچ نهی دیئے هیں جبکہ بھگوڑے بکر عثمان بهی اپنے پریوار سے تنہا تنہا کاروبار میں کام کرتے ہیں اور خراقی خرچ 35/ 35هزارلے رهےهیں اورزیدکو 7سے8هزاراور عمرکوکچه بهی نهی دیتے کیابرابر کے حصہ دار هونے کے باوجود بغیرکسی معائده کے کمی زیادتی کرنا درست هے مذکورہ بالا کا تعلق اسی تحریر سے هے 1_کاروبا چوری چپکے لیکر بهاگ جانا 2-- بھائیوں کی جگہ بچوں کوکام کرنے کے لیے لی واکر جانا پهر انکو بھگادینا 3-- بهگانے بعد پهر یہ کهنا کہ کام آپ نے کہاں کیاهے سارا تو هم نے کیا ہے 4-- هر پریوار سے تنہا تنہا فرد کا کام کرنا اور خراقی خرچ کم اور زیادہ لینا 5-- جب آج بٹوارے کی بات آئی تو خراقی خرچ و ورکنگ شئر لینے کے باوجود یہ کہنا کہ جتنے دن هم دونوں نے کام کیاهے اسکا 25 هزار روپئے حساب سے مهینه طلب کنا نوٹ ---- ان تمام باتوں آپ شریعت کی روشنی میں جواب

جواب:

الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ اقوال فقہائ کی روشنی میں شرکت کے عقد کے صحیح ہو نے کے لئے چند شرائط کا پایا جانا ضروری ہے جس میں سے ایک شرط یہ ہیکہ نفع کا تناسب طے کرلیا جائے یعنی ہر شریک کو کل نفع کا کتنا حصہ یا کتنے فیصد ملے گا اسکی وجہ یہ ہیکہ منافع ہی شرکت کے عقد میں معقود علیہ ہیں اگر وہ متعین نہ ہو تو معقود علیہ کے بارے میں لا علمی (جہالت)رہے گی جس کی وجہ سے عقد فاسد ہو جایئگا لہذامنافع کی شرح متعین ہو ناضروری ہے نیز یہ بھی ضروری ہیکہ مال کی ایک متعین مقدار بطور نفع کسی شریک کے لئے مقرر نہ کی جائے جیسے نفع میں سے 7ہزار یا 35 ہزار فلاں شریک کو ماہانہ ضرور ملیں گے اگر ایسا کیا جائے تو اس سے شرکت باطل ہو جائے گی ۔اگر کسی وجہ سے شرکت فسخ کیا جائے تو شرکائ کی سرمایہ کاری کے تناسب سے اثاثوں کو یا ان کو فروخت کیے جانے کے بعد حاصل ہو نے والے نقود کو باہم تقسیم کیا جانا ضروری ہے کسی شریک کا اپنی سرمایہ کاری کے تناسب سے ہٹ کر اضافی رقم لینا ظلم اور ناجائز وحرام ہے۔البتہ اگر نقصان ہو جائے تو بھی راس المال یعنی سرمایہ کے بقدر خسارہ کو تقسیم کیا جائے گا اسمیں بھی کمی وبیشی کرنا جائز نہیں ہے۔چناچہ صورت مسئولہ میں اگر زید عمر بکر عثمان نے عقد شرکت کرتے وقت نفع کا تناسب طے نہ کیا تھا تو یہ عقد شرکت ہی فاسد ہوا اسے فسخ کردیاجائے اور ہر شریک کے سرمایہ کے تناسب سے اسے حصہ دیا جائے کمی بیشی کرنا ناجائز ہے ۔نیز بکر وعثمان کا ماہانہ 35،35 ہزار اور زید کے لئے 7 ہزار معین کرنا درست نہیں ہے اگر عقد اس پر کیا ہے تو وہ باطل ہے نیز بکر وعثمان کا چپکے سے کاروبار لے کر بھاگ جانا بھی ناجائز ہے۔ لما فی البدائع الصنائع،کتاب الشرکۃ،فصل :بیان شرائط جواز الشرکۃ (ص۔105 ۔77ج5 ط رشیدیہ )
واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Saturday, 4 April 2015

شیعوں کی نماز جنازہ پڑھنے کا حکم




سوال:
السلام علیکم  محترم مفتی صاحب!
شیعوں کی نماز جنازہ پڑھنے کے بارے میں علمائ دیوبند کا کیا حکم ہے ؟ ایمان نکاح باقی رہتا ہے یا ختم ہو جاتا ہے؟

جواب:

وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا

واضح رہیکہ جس شخص کے عقائد کفریہ ہو مثلا قرآن کریم میں تحریف کا قائل ہو یا یہ عقیدہ رکھتا ہو کی حضرت جبریل علیہ السلام سے وحی لانے میں غلطی ہوئی ،یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا پر تہمت لگاتا ہو وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہے لہذا صورت مسئولہ میں مذکورہ عقیدہ والا شیعہ مرجا ئے تو اسکی نماز جنازہ پڑھنا جائز نہیں ہے اگر کوئی جان بوجھ کر اپنے لئے اس کی نماز جنازہ پڑھنے کو جائز سمجھے تو  توقرآن کریم کی نص صریح  کا منکر ہونے کیوجہ سے اس شخص کا ایمان بھی جاتا رہے گا اور دائرہ اسلام سے خارج ہو جائے گا اور نکاح بھی ٹوٹ جائے گا لہذا دوبارہ تجدید نکاح وایمان کرنا لازم ہے۔ لیکن اگر جائز نہ سمجھتا ہو لاعلمی میں پڑھ لیا ہو تو توبہ واستغفار کریں۔

( سورہ توبہ :84 )( فتاوی عالمگیری ج2 ۔۔ صفحہ 272 الباب التاسع احکام المر تدین)(فتاوی شامی ج4۔۔۔صفحہ 247 باب المرتد)



واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Thursday, 2 April 2015

بیوی کا دودھ پینے کاشرعی حکم



سوال:
 بیوی کا دودھ اگر غلطی سے یا جان بوجھ کے پی لیا جاۓ تو اس بارے میں شریعت میں کیا حکم ھے؟

جواب:

الجواب حامدا ومصلیا

       صورت مسئولہ میں  جان بوجھ کر یا غلطی سے ہو بیوی کا دودھ پینا حرام ہے اپنے اس فعل سے توبہ کرے البتہ اس فعل سے نکاح پر کو ئی اثر نہیں ہو گا نکاح برقرار رہے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 1 April 2015

مسافرامام کا 4 رکعت پڑھا دینے کا شرعی حکم


سوال:

السلام علیکم حضرت مسافر اگر چار رکعت پڑھا دے اور دو دن بعد اسے کوئی کہے کہ تم نے غلط کیا ہے، نماز کو 
لوٹٓاوتو کیا ایسا ہی ہے؟ مسافر اب کیا کرے ؟

جواب:

وعلیکم السلام

الجواب حامدا ومصلیا


صورت مسئولہ میں اگر مسافر امام نے غلطی سے چار رکعت پڑھا دی تھی اور دوسری رکعت پر قعدہ بھی کیاتھا اور اخیر میں سجدہ سہوہ بھی کیا تھا تو اس صورت میں مقتدی مسافر اور مقتدی مقیم کی نماز ہو جائے گی لوٹانے کی ضرورت نہیں لیکن اگر سجدہ سہوہ نہیں کیا تھا
تو امام کو وقت گزرنے کے بعد لوٹانا واجب نہیں لیکن مقتدی مقیم کودونوں صورتوں میں لوٹانا ضروری ہے نیز اگر قصدا جان بوجھ کر چار رکعت پڑھائی تھی اور دو رکعت پر قعدہ بھی کیا تھاتو فرض ادا ہو جائے گا لیکن امام گنہگار ہوگا اس پر توبہ لازم ہے اور اس نماز کو دوبارہ قصر
کیساتھ لوٹانا واجب ہے۔

 ( فتاوی شامی ج2صفحہ 128۔130 باب صلاۃ المسافر ج1۔581 باب الامامۃ سعید) 


واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews