Wednesday, 30 December 2015

سونا قسطوں میں دینے کا حکم



السوال:
مسئلہ یہ ہے کہ میرا 1 دوست کاروبار کرتا ہے وہ 1 تولہ سونا لیتا 46 ہزار میں اور اس کو آگے قسطوں میں 55 ہزار کا دیتا ہے جس کی مدت 4 ماہ ہے اور 500 روزانہ لیتا ہے اگر ٹارگٹ زیادہ ہو جائے تو رقم میں اضافہ نہیں کرتا ۔۔کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولھ مین اگر سونا خریدنے والے کومجلس عقد مین قبضھ مین دیدیتا ھون اور 500 روپے جو لے رھا ھو وھ 55 ھزار مین جو سونا خریدا ھے اسی کی قسط ھو 55 ھزار سے زائد نھ ھو اور وقت مقررھ سے قسط لیٹ ھوجائے توزیادھ رقم نھ لی جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

مردوں کا لال رنگ کے کپڑے پہنے کا شرعی حکم



السلام علیکم!
   مرد کو سرخ رنگ کا لباس پہننا کیوں جائز نہیں ہے؟؟

وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
زعفرانی رنگ سے رنگا ہوا کپڑا مردوں کو استعمال کرنا مکروہ تحریمی ہے لہذا اگر وہ لال سوٹ زعفرانی رنگ سے رنگا ہوا ہے تو اسکا استعمال جائز نہیں لیکن اگر بعینہ زعفران کے رنگ جیسا ہو مگر اس کپڑے کو زعفران رنگ سے نہ رنگا ہو تو اس لال سوٹ کا پہنا جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Monday, 21 December 2015

خلع کے بعد میراث کا حکم



السوال:
ایک صاحب اپنے بعد اھلیہ اور تین بیٹیاں اور دو بیٹوں کو چھوڑتا ھے جبکہ ایک بیٹے کا انتقال باپ کی حیات میں ھی ھو چکا تھا جو کہ شادی شدہ تھا اور اس کی بیوی خلع لے چکی تھی جبکہ اس سے اولاد بھی ہے اب اس صورت میں میراث کی تقسیم کس طرح ہوگی اور جو خلع لے چکی ھے وہ شرعا میراث کی مستحق ھوگی یا نھیں اور اس فوت شدہ بیٹے کی اولاد کو میراث میں حصہ ملے گا یا نہیں مفصل جواب مرحمت فرماۓ 

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ سب سے پہلے میت کی تجہیز وتکفین کا خرچہ نکال کر اور اگر اس پر کوئی قرض ہو تو اسکو ادا کرنے کے بعد اگر میت نے کو ئی جائز وصیت کی ہو تو اسکو  مال کے 1 تہائی سے ادا کر نے کے بعد جو مال بچے اسکے کل 8 حصے کریں جسمیں سے 1حصہ بیوی کو اور 3 حصیں بیٹیوں میں 1،1 کے حساب سے تقسیم کریں اور 4 حصے دونوں بیٹوں میں 2،2 کے حساب سے تقسیم ہوںگے۔نیز جو بیٹا والد کی حیاتی میں فوت ہوگیا وہ میراث سے محروم ہوگا اور اسکی اولاد بھی میت کے بیٹوں کی موجودگی کی وجہ سے میراث سے محروم ہونگی اور اسکی سابقہ  بیوی جو خلع لے چکی ہے وہ بھی میراث سے محروم ہیں۔ 

ترکہ فیصد کے اعتبار سے مثلا 100 روپے ترکہ ہے۔
بیوی کو       05۔12 بارہ روپے 5 پیسے
3 بیٹوں کو   05۔37 جسمیں سے ہر  ایک بیٹی کو 05۔ 12 بارہ روہے 5 پیسے
2 بیٹوں کو   50 روہے جسمیں سے ہر ایک بیٹے کو 25 روپے ملیں گے ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Tuesday, 15 December 2015

روزے کی حالت میں مشت زنی کرنا




السوال:
السلام علیکم کیا مشت زنی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

الجواب:
      وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
مشت زنی کرنا بہت بڑا گناہ نے آخرت میں انکی انگلیاں حاملہ ہو نگی  روزہ کی حالت میں تو اور ہی بڑا گناہ ہے نیز مشت زنی کرنے سے روزہ فاسد ہو جائے گا قضاء آئی گی کفارہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 13 June 2015

قادیانی کو کس طرح پہنچانیں؟



السوال:
قادیانی کو کس طرح پہنچانیں؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
جسکی شکل پر سب سے زیادہ پھٹکار اور اللہ کی لعنت برس رہی ہو وہ قادیانی ملعون زندیق ہی ہوگا اور ان ملعون سے پوچھاجائے کہ آخری نبی کا نام بتاو یا کلمہ سنا جائے تو انشاء اللہ پہچان ہو جائے گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

سالی کی بیٹی کے ساتھ شادی کا حکم



السوال:
کیا سالی کی بیٹی کے ساتھ شادی ہو سکتی ہے؟

الجواب:
الجواب بعون الملک الوھاب
اگر سالی کی بہن آپکے نکاح میں موجود ہو تو اس صورت میں سالی کی بیٹی اور سالی کی بہن کو ایک نکاح میں جمع کرنا جائز نہیں ہے البتہ اگر آپ اپنی بیوی کو طلاق دے دو یا وہ فوت ہو جائے تو اسصورت میں سالی کی بیٹی سے آپ نکاح کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 7 June 2015

داڑھی کتنی مقدار



السلام عليكم ورحمة الله وبركاته السوال کیا داڑھی ایک مشت هونے کے بعد کتر سکتے ہیں یا نهیں یا اسکی شرعی حیثیت کیا هے شریعت کی روشنی میں جواب دیں جزاک اللہ خیراً کثیرا

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب بعون الملک الوھاب
ڈارھی ایک مشت رکھنا واجب ہے اور اگر چاروں طرف سے ایک مشت سے زیادہ ہو جائے تو ایک مشت تک تراشنا جائز ہے۔ ایک مشت سے کم کرنا جائز نہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Saturday, 6 June 2015

جانور یا پرندوں کے انڈے کھانے کا حکم



السلام علیکم مجھے پوچھنا ہے کے انڈے بھی حلال اور حرام کا مسلہ ہوتا ہے ہم اٹلی میں رہہتے ہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامداومصلیا
جن جانور یا پرندوں کا کھانا حلال ہے انکے انڈے کھانا بی حلال ہے جنکو کھانا حرام ہے انکے انڈے کھانا بھی حرا م ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن 

Thursday, 4 June 2015

زیر ناف بالوں کے کاٹنے کی حد



السوال:
السلام علیکم!
مفتی صاحب ایک مسئلہ پوچھنا تھا  کہ انڈر شیو کی حدود کہاں سے کہاں تک ہے؟تفصیل سے بتا دیں جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
نا ف کے نیچے ایک ہڈی ہے وہاں سے لے کر ران کی آخری حد تک اور خصیتین اور اسکے نیچے پاخانہ کی جگہ تک اور اسکے آس پاس کی جگہ کے بھی بالوں کو صا ف کرنا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 3 June 2015

مدت رضاعت میں طلاق کا حکم



السوال:
اسلام علیکم سوال یہ ہے کہ بچے کو دوده پلانے والی عورت کو طلاق ہو سکتی ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب بعون الملک الوہاب
ہر اس عورت کو جو مرد کے نکاح میں ہو طلاق واقع ہو جائے وہ چاہے بچہ کو دودھ پلانے والی ہو یا حالت حمل سے ہو ہر صورت میں طلاق واقع ہو جائے گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Tuesday, 2 June 2015

حالتِ حمل میں طلاق کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب!
اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق حالتِ حمل میں دے دی اور اسکے بعد اس کا بچہ ہو گیا اب اسکی کیا طلاق واقع ہو گئ ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ طلاق صریح ہر حالت میں واقع ہو جاتی ہے چاہے غصہ میں دے یا مذاق میں دے یا حالت حمل میں دے لہذا مذکورہ صورت میں حالت حمل میں طلاق دینے سے طلاق واقع ہو گئی ہے اور جب اسکا بچہ پیدا ہو گیا تو اس کی عدت بھی مکمل ہو گئی ہے اب عورت دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے اور پہلے شوہر کیساتھ احلالہ شرعیہ کے بغیر رہنا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 30 May 2015

شب برات کے مسنون اور بدعات اعمال





السوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کے شب برات کے حوالہ سے اس دن آتش بازی کرنا چراغاں کرنا  مرد وعورت کا قبرستان جانا اور صلاۃ التسبیح کی جماعت کروانا اس میں مرد وعورت کا شریک ہونا اور اس دن حلوہ بنانا ؟نیز اس دن کے حوالہ سے کیا عمل ثابت ہے رہنمائی فرماہے جزاکم اللہ؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
آتش  بازی اور  بم پھوڑنا  صحابہ دشمن عناصر  کی ایجاد ہےاور  فضول  خرچی ، ایذاء رسانی ، عبادت  میں مشغول  لوگوں  کی عبادت  میں دخل اندازی ، اور   جان  ومال کو خطرہ  میں ڈالنے  جیسے کئی  گناہوں کا مجموعہ  ہے۔اس سے خود  بھی بچیں  اور دوسروں  کو بھی  دور رکھیں اور قانونی   پابندی لگانے  کے اقدامات  کریں !
2۔اس رات  ایصال ثواب  کی کوئی خصوصیت  ثابت نہیں ۔
3۔اس رات  عبادت  کا اہتمام  نہ صرف  جائز بلکہ  باعث  خیر وبرکت  ہےلیکن   عبادت  کا اہتمام   مساجد  میں کرنا  اور مسجدوں میں اس کے لیے   اجتماعات  منعقد  کرنا یہ سب  مسلک حنفی  کی رو سے  خلاف سنت ہیں ۔ مبارک  راتوں  میں عبادت  کااہتمام  اپنے گھروں  میں  کرنا  چاہیے  ۔
4۔جماعت  سے نوافل   پڑھنا  فقہ حنفی  میں مکروہ ہے ۔ صلوٰۃ التسبیح   نفلی نماز ہے ۔ ہر مرد وعورت  جب چاہے اکیلے  یہ نماز پڑھ سکتا ہے ۔ لیکن اس کی  جماعت  مکروہ ہے  ۔
5۔ فرض  نمازوں  میں عورتوں  کے لیے اپنی  جماعت  کرنا یا مسجد  کی جماعت  میں شریک ہونا   مکروہ تحریمی اور سخت گناہ ہے ۔ جب  فرض نماز  کے لیے عورتوں  کی جماعت   درست نہیں  تو صلوٰۃ  التسبیح  کیسے درست  ہوسکتی ہے ۔ یہ کئی گناہوں کا مجموعہ ہے  ۔
6۔  خواتین  کا قبرستان جانا   جائز نہیں۔ احادیث میں ان پر لعنت قراردیا ہے۔
7۔ مساجد  اور قبرستانوں  میں ضروت  سے زائد   چراغاں  کرنا درست  نہیں۔  یہ ہندوؤں  کی دیوالی  کی مشابہت  ہے۔  ملا علی قاری ، شیخ  عبدالقادر  محدث دہلوی  اوردیگر  اہل سنت  علما نے اس رات چراغاں  کرنے کو ناجائز اور خلاف سنت  قرار دیا ہے ۔
8۔ اس دن روزہ رکھنا۔
9۔ اس دن حلوہ وغیرہ بنا کر تقسیم کرنا بدعت ہے اسکا لینا اور کھانا جائز نہیں۔
10۔ حضور ﷺ  سےپوری حیات طیبہ میں صرف ایک بار اس رات میں قبرستان جانا ثابت ہے لہذا اگر کوئی ایک بار زندگی میں سنت سمجھ کر چلا جائے گا تو اس سنت پر عمل ہو جائے گا لیکن اسکیلئے باقاعدہ اہتمام کرنا ٹولیوں کی شکل اختیار کرنا جیسا کہ ابنائے زمانہ میں اس پر عمل ہو رہا ہے اس رات میں نئے کپڑوں کا اہتمام کر کے قبرستان جانا ٹولیوں کی شکل میں وہاں جا کر ہلاگلا کرنا وغیرہ ہر گز جائز نہیں۔
قبرستان ہمیں اپنی موت یاد دلاتی وہاں جاکر اپنی موت کو یاد کرنے کے بجائے ہم خلاف شرع حرکات میں مشغول ہوجائے یہ کہاں کا انصاف جب اللہ کا منادی آواز دے اللہ اکبر اور ہم قبروں پر خلاف شرع عمل میں مشغول ہو ایک فرض حکم کو چھوڑ کر سنت  عمل میں بدعات کیساتھ اس طرح منھمک ہو جائے کے فرض کا پتہ نہیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور صراط مستقیم کی سمجھ عطا کرے ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 21 May 2015

استنجاء کرتے وقت جماعت نکل جانے کا خوف


السوال:
آلسلام علیکم مفتی صاحب 1 مسئلہ پوچھنا تھا کہ استنجاء کرتے وقت جماعت کے ہو جانے کا خطرہ ہو اور وہ شخص استنجے سے مطمئن بھی نہ ہو تو اس صورت میں اپنے آپ کو مطمئن کرنا چاہئے یا جماعت سے شامل ہو جانا چاہئے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
طہارت کاحاصل کرنا نماز کے شرائط میں سے ہے لہذا جب تک استنجاء سے مطمئن نہ ہو جائے اس وقت تک نماز نہ پڑھے چاہے جماعت نکل جائے جماعت ورنہ دوران نماز قطرہ نکلنے سے نماز وضو دونوں ٹوٹ جائے گئی لیکن بہتر یہ ہیکہ آپ جماعت کھڑی ہو نے سے اتنی دیر پہلے اسنجاء کر لیا کرے کہ جماعت میں شمولیت ہو جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

کمیشن یا حیلہ کا حکم



السوال:
سوال یہ ہے کہ میں ایک ادارے میں کام کرتا ہوں ادارے والوں نے مجھے گاڑی خریدنے کے لئے بھیجا آنے جانے کا خرچہ ادارے نے برداشت کیا میرے لئے اس میں کمیشن یا کوئ حیلہ کر کے کمیشن لینا جائز ہے؟جیسے گاڑی میرا بھائ سستا خریدے اور پھر میں اس سےادارے کے لئے مہنگا کرا دوں؟؟

الجواب:
الجواب حامداومصلیا
آپ کمپنی کیلئے اجیر خاص ہیں جسکی آپکو تنخواہ ملتی ہے اپکو کمیشن وغیرہ لینا یا کمپنی کیلئے مہنگا خریدنا جب کے پہلے سستی لے چکے تھے یا وہ گاڑی سستی ملتی ہے لیکن آپ نے جان بوجھ حیلہ کر کے لینا یہ دھوکہ ہے لہذامذکورہ حیلہ کرنا درست نہیں ہے

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Sunday, 17 May 2015

کیا شیرابی شوہر کی خدمت نہ کرنے پر عبادت قبول ہو گی؟



السوال:
ایک صاحب 5 سالوں سے اپنی بیوی سے نہیں ملا آپس میں نہ اتفاق کی وجہ سے جب کہ ٹوٹل خرچ دیتا ہے اور لڑکا شیراب پیتا ہے بیوی بہت منع کرتی نہیں ماننے پر بیوی کوئ خدمت نہیں کرتی تو اسکی بیوی کی عبادت قبول ہو گی یا نہیں؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
عبادت کا قبول ہونا یا نہ ہونا تو اللہ کو معلوم ہے خدمت نہ کر نے سے عبادت کے قبول ہو نے یا نہ ہو نے پر اثر انداز تو نہیں ہوگالیکن شوہر کی خدمت نہ کرنا یہ حقوق ادا نہ کر نے کا گناہ ضرور ہو گا اپنے شوہر کیلئے دعا کریں اللہ اس حرام چیز سے بچا لے

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

غسل کن حالات میں واجب ہھے؟



السوال:
السلام علیکم!
غسل کن حالات میں واجب ہےیا ضروری ہے؟

الجواب:
  وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا

(1)    سوتے میں یا جاگتے میں جب جوانی کے جوش کیساتھ منی نکل جائے تو غسل واجب ہو جاتا  چاہے وہ ہاتھ لگانے سے نکلے یا خیال اور دھیان سے نکلے ہر حال میں غسل واجب ہو گا(2)اگر آنکھ کھلی اور کپڑے یا بدن پر منی لگی ہوئی دیکھی تو بھی غسل واجب ہو گاسوتے میں کوئی خواب دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو(3) مرد کے پیشاب کے مقام کی سپاری آگے کی راہ میں یا پیچھے کی راہ کے( یعنی مرد کی پیشاب گاہ کا سر جہاں تک ختنہ ہو تی ہے ) اندر چلی جائے (لیکن پیچھے کی راہ میں کرنا یا کروانا پڑا گناہ ہے) اور چھپ جائے تو بھی غسل واجب ہو گا چاہے منی نکلے یا نہ نکلے (4)حیض ونفاس کے بند ہو نے کے بعد غسل کرنا واجب ہے۔ ان چار چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Saturday, 16 May 2015

۔گٹر لائن سے کنویں کے درمیان فاصلہ کی کیا حڈ ہے




السوال:
السلام علیکم
بیت الخلاء والے کھڈر اور صاف پانی والے کنوںں ( بوروالا) میں کتنا فاصله ضروری ھے؟

الجواب:
وعلیکم السلام۔
الجواب حامدا ومصلیا
مذکورہ صورت مسئولہ میں شرعا اسکی کوئی حد مقرر نہیں ہے اندازہ سے اتنا فاصلہ رکھ لیجئے کے کنویں کے پانی میں اس بیت الخلاء والے گھڈے کے پانی کے اثرات کویں کے پانی میں نہ آئے اگر آ بھی جائے ااور جب تک اوصاٖ ثلاثہ متغیر نہ ہو تو پانی پاک ہی رہے گا ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Wednesday, 13 May 2015

جمعہ مبارک کہنے کا حکم



السوال:
جمعہ مبارک کہنا کیسا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
شرعیت میں اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے اور عوام میں اسکا التزام ہو نے لگا ہے اسلئے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے اور اگر اسے ثواب بھی سمجھا جاتا
ہو تو شریعت میں زیادتی اور بدعت ہو نے کیوجہ سے سخت گناہ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

مرد چاندی کی کتنی مقدار استعمال کر سکتا ہے؟



السوال:
اگر مرد چاندی (سلور)کی کتنی مقدار استعمال کر سکتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
ساڑھے تین ماشہ سے کم کم ہونا ضروری ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

Tuesday, 12 May 2015

ہمبستری والے بستر پہ بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنے کا حکم



السوال:
جس بستر پہ میاں بیوی ہمبستری کریں کیا اس بستر پہ بیٹھ کر ہم قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں ۔ کہ اگر بستر کی چادر وغیرہ نہ بدلی ہو۔مگر وہ خشک ہو؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر چادر پر کوئی نجاست نہیں لگی ہو تو پڑھ سکتے ہیں لیکن اگر نجاست لگی ہو تو اس جگہ پر جس جگہ نجاست لگی ہو بیٹھ کر پڑھنا ادب کے خلاف ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Sunday, 10 May 2015

ماہ رجب کے بارے میں مشہور باتوں کا شرعی تجزیہ



السوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں 27 رجب کی رات کو شب معراج کہہ کر فضیلت والی رات سمجھنا اور 27 رجب کا روزہ رکھنے کے بارے میں نیز رجب کے کنڈے کے بارے میں شرعا کیا حکم ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کرائی گئی یہ ایک مسلم حقیقت اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔ البتہ احادیث اور اقوال صحابہ کی روشنی میں معراج کی کوئی متعینہ تاریخ طے نہیں کی جاسکتی جسکی وجہ سے 27 رجب کی رات کو قطعی طور پر معراج کی رات سمجھنا غلط ہے اگر بالفرض 27 رجب کی رات ہی معراج کی رات ہو تو بھی اس رات کو فقط ایک تاریخی رات کہہ سکتے ہیں لیکن اسے بڑی فضیلت والی رات سمجھ کر شب قدر کی طرح فضیلت اور عبادت کی رات سمجھنا بدعت اور شرعیت مطہرہ کے خلاف ہے کیوں کہ اس رات کی بڑائی یا فضیلت کے بارے میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اس رات کو بیدار رہ کر یا تنہائی میں یا صحابہ راضون اللہ اجمعین کو جمع کر کے اجتماعی اعتبار سے عبادت کا اہتمام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس رات کو بڑی فضیلت والی رات سمجھ کر تنہائی میں یا اجتماعی طور پر عبادت کرنا یا ثواب سمجھ کربیانات کا انتطام کرنا شرعیت کے خلاف اور بدعت ہے۔
    27 رجب کے روزہ کے بارے میں بھی کوئی صحیح روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے ۔جب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کو جب معلوم ہوا کہ کچھ لوگ 27 رجب کے روزہ کا اہتمام کر رہے ہیں تو انہوں نے مدینہ سے باہر نکل کر اس کے بارے میں جانچ کی اور لوگوں کو اس سے سختی سے منع فرمایا۔ ( اصلاحی خطبات)
      رجب کے مہینہ میں جو کنڈے کھلانے کا رواج لوگوں میں مشہور ہے اس کا شرعا کوئی ثبوت نہیں یہ فقط ایک جاہلانہ رواج اور ہندوانہ رسم ہے لہذا اسکا کھانا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

https://www.facebook.com/muftionline2

Thursday, 7 May 2015

رجب کے روزوں کا حکم



السوال:
السلام علیکم رجب کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب بعون الملک الوھاب
خاص اس مہیںہ  کے حوالہ سے شرعیت کی طرف سے کوئی روزہ مسنون نہیں ہے،

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Tuesday, 5 May 2015

ٹیلی نار کے اکاؤنٹ میں2000رکھنے سے60 منٹ ملنے کا شرعی حکم



السوال:
السلام علیکم! ٹیلی نار کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 2000 روپے رکھنے پر 60 منٹ روزانہ ملتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:
        وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
تحقیق سے  معلوم ہوا ہے کہ یہ پیکج بیمہ پالیسی(انشورنس ) ہے اور انشورنس سود وقمار کا مجموعہ ہونے کیوجہ سے ناجائزوحرام ہے۔اور یہ دو ہزار روپے بطور قرض انکے پاس جمع ہوتا ہے جب چاہے نکال سکتے ہیں تو قرض سے نفع حاصل کرنا شرعا ناجائز وحرام ہےلہذا فری منٹ قرض دے کر اس پر نفع اٹھانے کی وجہ سے استعمال کرنا اور یہ پیکج لگواناشرعا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

کندھے پہ ہاتھ رکھنے کا شرعی حکم



السوال:
سنا ہے کہ کندھے پر ہاتھ رکھنے سے فرشتے ناراض ہوتے ہیں شریعتِ اسلامیہ میں ایسی کوئ بات ہے تو وضاحت کیجئے؟

الجواب:
الجواب بعون الملک الوھاب
شرعیت مطہرہ سے ایسی کوئی بات منقول نہیں ہے یہ بے بنیاد بات ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

Tuesday, 28 April 2015

پہلے نکاح کے دوران لڑکی کا گھرسے بھاگ کر دوسری شادی کرنے کا حکم


السوال:
ﺍﺳﻼﻡ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﻣﻴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ہے ﺍﮔﺮ ﻛﻮﺉ ﻟﺮﮐﻰ ﻣﺎﻥ ﺑﺎﭖ ﻛﻰ ﻣﺮﺿﻰ ﻙ ﺑﻐﻴﺮ ﮔﻬﺮ ﺱ بھاگ ﻛﺮ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮ ﻟﻲ ﺗﻮ ﻛﻴﺎ ﺍﺱ ﻛﺎ ﻧﻜﺎﺡ ﻫﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﻩ ﻭﺍﻟﺪﻳﻦ نے ﺍﺱ ﻛﻰ ﭘﻬﻠﻰ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮﺍ ﺩﻯ ﺗﻬﻰ؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں اگر پہلی شادی ہوچکی تھی اور اب تک پہلے شوہر نے طلاق نہ دی ہو اور وہ زند ہ بھی ہو تو بھاگ کر دوسری شادی کرنے سے دوسرا نکاح منعقد نہ ہو گا بلکہ یہ زناکاری ہوگی جو شرعا ناجائز وحرام ہے اور اس سے جو اولاد ہو گی وہ حرامی کہلائی گی ،لیکن اگر پہلے شوہر نے طلاق دے دی تھی یا وہ مرگیا تھا تو عدت کے بعد بھاگ کر شادی کرنے کی صورت میں دیکھا جائے گا کہ آیا جو دوسرا نکاح والدین کی رضامندی کے بغیر ہوا ہے وہ کفو میں یعنی وہ لڑکا حسب نسب کے اعتبار سےآہکے خاندان کے برابر ہے یا نہیں اگر آہکے خاندان کے اعتبار سے کمتر ہے تو یہ نکاح منعقد نہیں ہوگا اگر کفو میں نکاح کیا ہے تو منعقد ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

دو بیویوں کے درمیان عدل



السوال:
السلام علیکم! 2 بیویوں کے درمیان کن کن چیزوں میں عدل واجب ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
دونوں بیویوں کا ذاتی  نان نفقہ اور اسکے علاوہ  اشیاء خوردونوش میں اور رات گذارنے کے اعتبار سے لیکن حقوق زوجیت میں برابری واجب نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Monday, 27 April 2015

میاں بیوں کا دن کے وقت ہمبستری کرنا



السوال:
السلام علیکم!
میاں بیوی نے اگر دن کو ہمبستری کر لی تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
شرعیت مطہرہ نے زوجین کے درمیان ہمبستری کو ممنوع ایام کے علاوہ ہر وقت مباح قرار دیا ہے اسکے لئے کوئی وقت خاص نہیں ہے چاہے دن ہو یا رات جس وقت زوجین چاہے ہمبستری کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

انٹرنیٹ کے استعمال کا شرعی حکم



السوال:

میں بہت کوشش کرتا ہوں غلط مووی نہ دیکھوں پر پھر بھی انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کی وجہ سے اکثر غلط سائٹ پر چلا جاتا ہوں کوئ ایسا حل بتائیں میں اس گناہ سے بچ سکوں؟

الجوب:
الجواب حامدا ومصلیا
پہلی بات کے نیٹ کا استتعمال اگر جائز اور مباح کام کیلئے ہو تو اسکا ستعمال جائز اور مباح ہے لیکن اگر ناجائز اور غیر شرعی عمل میں ہو تو اسکا استعمال ناجائز وحرام ہے لہذا اگر آپ مباح کام کیلئے استعمال کرتے ہو ں لیکین غلط سائیڈ کیطرف چلے جاتے ہو تو آپ فی الحال نیٹ استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ایک مباح کام کیلئے گناہ میں پڑنا جائز نہیں ہے۔ آپ پہلے شادی کر لیں اور پھر نیٹ استعمال کرے پھر امید ہیکہ آپ غلط سائیڈ کیطرف نہیں جاو گے اور کسی نیک صالح اللہ والے کے ہاتھ پر بیعت ہو کر اپنی ظاھری وباطن کی اصلاح کروائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

https://www.facebook.com/muftionline2

موبائل فون کے زریعے بچے کے کان میں اذان دینے کا حکم



السوال:
السلام عليكم
كيا موبائيل فون كي ذريعه نومولود كي كان ميى اذان و اقامت دى جاسكتى هي؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر اس وقت نہ نومولود کے پاس کو ئی مرد یا کوئی عورت بھی نہ ہو جو دے دے یا مرد یا عورت تو ہو ں لیکن انکو اذان واقامت نہیں آتی ہوتو ضرورت کے تحت نومولود کے کان میں موبائل کے ذریعہ اذان واقامت دینے کی گنجائش ہے لیکن اگر وہاں ایسی عورت یا مرد ہو جس کو اذان واقامت آتی ہو تو اس صورت میں موبائل کے ذریعے دینا درست نہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Friday, 24 April 2015

غلط مووی دیکھنے سے غسل کا حکم



السوال:
اگر کوئ غلط مووی دیکھ کر پانی نکل جائے تو کیا غسل فرض ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں مووی دیکھنا گناہ کبیرہ ہے جو شرعا جائز نہیں ہے۔اگر پانی جیسا کلز یعنی مذی نکلی اور اس کے بعد شہوت اور بڑھ گئی تو اس سے غسل واجب نہیں لیکن اگر سفید مادہ نکلا دودھ کے کلر جیسا تو اس سے غسل واجب ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

کیا ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے؟



السوال:
ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے تو بتائیے وہ کون کون سے دن ہیں؟

الجواب:
الجواب بعون الوھاب  
صورت مسئولہ میں شرعیت کیطرف سے ایسا کو ئی د ن مخصوص نہیں ہے جس میں مچھلی کھانا منع ہو .یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے جسکا شرعیت سے اسلامیہ سے کو ئی تعلق نہیں البتہ یہودیہ کو ہفتہ والے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا تھا لیکن شرعیت اسلامیہ میں ایسی کو ئی بات نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews