Sunday, 31 January 2016

نماز میں التحیات پڑھنے کا حکم



السوال:
کسی نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کبھی التحیات نہیں پڑھی کیا یہ صحیح ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
تشهد پڑهنا آپ صلي الله عليه وسلم سے ثابت هے اور نماز ميں آسكا پڑهنا واجب هے اسكے بغير نماز ميں هوگي ( اعلاء السنن جلد 1/2 893..........912 مكتبه دالفكر بيروت )
( بخاري جلد 1 ص 115 با ب التشهد في الآخره )(مسلم جلد ا ص 173 باب التشهد في الصلوة )( أبي داؤد ص 111 باب التشهد في الصلوة )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

زکوۃ کے پیسوں سے کپڑے یا اناج خرید کر دینے کا حکم



السوال:
کسی غریب کو کپڑے یا اناج خرید کر دے سکتےھیں؟ زکوۃ کےبدلےمیں ؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جی کسی فقیر کو اس زکوۃ کی جتنی رقم ہے اتنی رقم یا اس سے زیادہ کی رقم کا اناج اور کپپڑا خرید کر دے سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

زکوۃ کے پیسے مسجد میں لگانے کا حکم



السوال:
مفتی صاحب زکوۃ کے پیسے مسجد میں دے سکتے ہیں؟ زکوۃ  کے پیسے سے مسجد میں پانی کا بور کھوداجا سکتاہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
زکوۃ کے پیسے مسجد میں دینا یا مسجد کے کسی کام میں لگانا جائز نہیں اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

جنازے کی دعا نہ آتی ہو تو کیا کرے؟



السوال:
مفتی صاحب نماز جنازہ میں اگر جنازے کی  دعا، آیت  نہ آتی  ہو تو کیا پڑھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جنازہ کی دعا پڑھنا واجب نہیں ہے اگر نہیں آتی تو خاموش کھڑا رہے یا عربی میں اگر کوئی مغفرت کی دعا یاد ہو تو وہ پڑہ لے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 30 January 2016

نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم!
نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا عمل ہے؟کوئ صحیح روایت بیان کر دیں۔۔۔جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
فرض نماز كے بعد امام اور مقتديوں كيلئے دعا كرنا سنت سے ثآبت هے اور جب امام اور مقتدي اپني اپني دعا دل ميں مانگيں تو يه صورة اجتماعي دعا كي شكل بن جاتي هے اجتماعي دعا كي يه صورت درست هے اور سنت هے البته امام كا شروع ميں الحمد لله رب العالمين الخ وغيره اور آخر ميں برحمتك يا ارحم الراحمين بلند آواز سے كهنا يا نماز كے بعد بلند آواز سے دعا كروانا اور مقتديوں كا آمنين كهنا يه سنت نهيں هے لهذا عموما نمازوں كے بعد اس طرح كا التزام كرنا مناسب نهيں هے اور التزام كے ساتھ ساتھ نه كرنے والے كو پر تنقيد يا انكو دعا كے ليے روكنا بدعت هے. ( ترمذي جلد 2 ص 187 ابواب الدعوات مكتبه سعيد ) (هنديه ج 5 ص 318 كتاب الكراهية رشيديه )(

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم کیا قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے میں کوئی قباحت ہے سنا ہے کہ اس سے اولاد پر اثر پڑھتا ہے کہ یا تو مر جاتے ہیں یا بیمار اور کمزور ہوتے ہیں راہنمائی فرمائے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ بات قطعی نہیں ہے ہیکہ رشتہ داروں میں کرنے سے مذکورہ باتیں پا ئی جائے کرنے میں کوئی حرج نہین ہے اسکی مثال خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تہا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

صرف اللہ کی ذات کلی ہے



السوال:
السلام علیکم سنا ہے کہ اللہ کی ذات ایسی کلی ہے کہ جز کو قبول نہیں کرتا کچھ وضاحت فرمائے جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اللہ کی ذآت ایسی زات ہے جو دھات اور دیگر مادی اشاء اور کیمیائی اجسام کی تقیسم یا اجزاء کیطرح سے پاک ہے۔۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews