Showing posts with label Wrong's People/اغلاط العوام. Show all posts
Showing posts with label Wrong's People/اغلاط العوام. Show all posts

Saturday, 20 February 2016

چاند کی پہلی،15 اور آخری رات کو مباشرت کرنے کا حکم


السوال:
میں نے سنا ہے کہ چاند کی پہلی ، 15 اور آخری رات کو مباشرت نہیں کرتے تو کسی کی پہلی رات ان 3 راتوں میں سے کسی 1 رات ہو تو تو کیا پہلی رات کو مباشرت نہیں کرنی چاہئے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ بات بے بنیاد اور شرعی رو سے باطل ہے اسکا حقیقت سئ کوئی تعلق نہیں.۔

سائل:
مفتی صاحب 1 حدیث پیش کی جاتی ہے کہ رسول پاک نے حضرت علی کو ان 3 راتوں میں مباشرت سے منع کیا تو کیا ایسی کوئ حدیث نہیں؟

الجواب:
ايسي كوئيي حديث ميرے علم ميں نهيں هے اگر كوئي كهے تو حواله مانگ ليا جائے تاكه اسكو ديكھ لي جائے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Saturday, 30 January 2016

قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم کیا قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے میں کوئی قباحت ہے سنا ہے کہ اس سے اولاد پر اثر پڑھتا ہے کہ یا تو مر جاتے ہیں یا بیمار اور کمزور ہوتے ہیں راہنمائی فرمائے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ بات قطعی نہیں ہے ہیکہ رشتہ داروں میں کرنے سے مذکورہ باتیں پا ئی جائے کرنے میں کوئی حرج نہین ہے اسکی مثال خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تہا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 16 January 2016

نعلین مبارک کے نقش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک لکھنے کا حکم



السوال:
نعلین مبارک کے نقش پر نبی صلی الله علیه وسلم کا نام مبارک لکھنا کیسا ھےنعلین مبارک کے نقش پر نبی صلی الله علیه وسلم کا نام مبارک لکھنا کیسا ھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
ادب کے خلاف ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 3 January 2016

اسلامی میسج کے نیچے جمعہ مبارک لکھنے کا حکم



السوال:
آج کل یہ عام ہوتا جا رہا ہے کہ جمعہ کے دن کوئ نیکی کی بات لکھ کر میسج میں آخر میں جمعہ مبارک لکھتے ہیں یہ لکھنا کیسا ہے؟درست ہے یا نہیں؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
شرعیت میں اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے اور عوام میں اسکا التزام ہو نے لگا ہے اسلئے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے اور اگر اسے ثواب بھی سمجھا جاتاہو تو شریعت میں زیادتی اور بدعت ہو نے کیوجہ سے سخت گناہ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 7 May 2015

رجب کے روزوں کا حکم



السوال:
السلام علیکم رجب کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب بعون الملک الوھاب
خاص اس مہیںہ  کے حوالہ سے شرعیت کی طرف سے کوئی روزہ مسنون نہیں ہے،

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Tuesday, 5 May 2015

کندھے پہ ہاتھ رکھنے کا شرعی حکم



السوال:
سنا ہے کہ کندھے پر ہاتھ رکھنے سے فرشتے ناراض ہوتے ہیں شریعتِ اسلامیہ میں ایسی کوئ بات ہے تو وضاحت کیجئے؟

الجواب:
الجواب بعون الملک الوھاب
شرعیت مطہرہ سے ایسی کوئی بات منقول نہیں ہے یہ بے بنیاد بات ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

Friday, 24 April 2015

کیا ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے؟



السوال:
ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے تو بتائیے وہ کون کون سے دن ہیں؟

الجواب:
الجواب بعون الوھاب  
صورت مسئولہ میں شرعیت کیطرف سے ایسا کو ئی د ن مخصوص نہیں ہے جس میں مچھلی کھانا منع ہو .یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے جسکا شرعیت سے اسلامیہ سے کو ئی تعلق نہیں البتہ یہودیہ کو ہفتہ والے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا تھا لیکن شرعیت اسلامیہ میں ایسی کو ئی بات نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews