Showing posts with label Namaz/صلاۃ. Show all posts
Showing posts with label Namaz/صلاۃ. Show all posts

Thursday, 4 January 2018

تکبیر اولی پہلی جماعت فوت هونے سے دوسری جماعت میں شامل هو نے سے تکبیر اولی کی فضیلت سے محروم هوجاتا هے؟


السوال:
تکبیر اولی پہلی جماعت فوت هونے سے دوسری جماعت میں شامل هو نے سے تکبیر اولی کی فضیلت سے محروم هوجاتا هے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
چالیس دن کے عدد والی فضیلت سے محروم ہوجائے گے ھاں اگر دوبارہ شروع کیا جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

حاجی صاحب کی نمازوں کا حکم


السوال:
Assalam o alaikum Janab me ye puchna chahta hun kay agr kisi ameer admi ko namaz k lie bola jay to wo kehta he kay me ne umrah kia he or wahan pr kai namazen parhi hen or itnay nafal bi ada kie hen. Or wahan ek namaz ek lakh k brabar hen. Or hmara total pura ho jata he sari life ki namaz ka. Hum to chup ho jatay hen ji Ap kuch agr rahnumai ferma den to boht mehrbani ho gi

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں یہ غلط سوچ ہے امیر اور غریب سب پر روزانہ پانچ نمازیں فرض ہے حج یا عمرہ کرنے سے وہ ختم نھیں ہو نوافل کا حکم الگ ہے اور فرض کا الگ ہے وھاں جو پڑھنے کا ثواب ہے وہ ثواب کے اعتبار سے نہ کے ادائیگی کے اعتبار سے ہیں کہ ایک لاکھ نماز محترم حاجی صاحب کے ذمہ سے کم ہوگئی یہ غلط اور شیطانی سوچ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Tuesday, 2 January 2018

اجرت لینے والے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنے کا حکم نیز تراویح کے بعد وتر اکیلے پڑھنے کا حکم


السول:
اجرت لینے والے حافظ کے پیچھے تراویح پڑھنا کیسا ہے؟ دوسرا مسئلہ..تراویح کے بعد اگر کوئی وتر اکیلے پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے؟؟

الجوب:
الجواب حامدا و مصلیا
1: صورت مسئولہ میں ایسے حافظ کے پیچھے پڑھنے سے بھتر ہے کہ الم تر کیف کی جماعت کروالی جائے اسکے پیچھے پڑھنا مکروہ ہے. 2: اکیلئے پڑھ پڑھ تو سکتے ہیں لیکن جماعت سے پڑھنا اچھا ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Monday, 25 December 2017

فرض نماز کی تیسری رکعت پیں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ پڑھنے سے سجدہ سھو کا حکم


السوال:
اسلام علیکم اگر کسی نے فرض کے 3 رکعت میں فا تحہ کے بعد سورة پڑھا تو اس پر سجدہ واجب ہوتا ہے یا نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
سجدہ سھو واجب نہ ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Friday, 8 December 2017

نماز پڑھے بغیر طواف اور سعی کر لی اب نماز کا حکم

السوال:
مفتي صاحب ميرا سوال يه ہے کہ ایک حاجی نے10ذوالحجہ کے روز کوئ نماز نہیں پڑھ سکا اور بغیر نماز پڑھے طواف زیارت اور سعی کرلی اور بال بھی منڈوالیے ک اب وہ حاجی نماز جو چھوٹ گئ وہ قضا کرے یا کیا کرے۔

الجواب:
الجواب حامدا و م صلیا
قضاء کرنی ہوگی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Tuesday, 10 October 2017

فرض قضاء نمازوں کی تعداد اگر یاد نہ ہو تو کیسے پڑھیں؟


السوال:
aik swal farz namazo ki qaza ko tadad agar yad na hu to kesy prhy

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یک اندازہ مقرر کرلیں کے تقریبا اتنی ہوئی ہوگی پھر اسکو پڑھتے رہے اور ھر بار یہ نیت کرے کہ میری جو پھلی نماز قضاء ہوئی تھی وہ اداکرتی ہوں مثلا میری فجر کی سب سے پھلی قضاء نماز........الخ

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Tuesday, 7 February 2017

سفر کی نماز کیسے پڑھی جاے؟

السوال:
salam mufti sab ... safr k ahkamaat bata day ..aur namaz ka tariqa special witr ..aur halat e safr kitny dino tak hoti ha ... and masjid nabvi ma b safr ke namaz parhy sakty ha kia .

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
کسی جگہ 15 دن سے کم رہنے کا ارادہ ہو اور وہ سفر 48 میل سے زیادہ کا ہو تو اگر اکیلے نماز پڑھیں گے تو 4 رکعت والی نماز 2 رکعت پڑھیں گے جبکہ مغرب کی اور وتر کی پوری 3 پڑھیں گے اور اگر وقت اور سہولت ہے تو سنتیں بھی پڑھ لے اور اگر امام کے پیچھے پڑھیں گے تو مکمل 4 پڑھیں گے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 8 January 2017

آستنیں کہنیوں سے اوپر ہونے سے نماز کا حکم


السوال:
ASSALAM O ALIKUM. Hazrat sawal ye hai k wuzu kar k namaz shamil hon or asteene kohne se upar hon to kia hukum hai? Mazeed ye k ruku main jate waqt kameez bema shalwar k upar ko kenchna kesa hai?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ دونوں صورتیں مکروہ ہے البتہ اگر شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو اسکو عمل قلیل کی مقدار میں اوپر کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 28 December 2016

امام کے پیچھے آمین کہنے کا حکم


السوال:
assalam u alaikum sir ra sawal he Imam k peche Aameen khna kesa he plz send me hawala jaat from saha satta,,,,jzak,ALLAH

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
آمین کہنا سنت ہے لیکن آمین آہستہ آواز میں کہا جائے یا اونچی تو اس صورت میں دونوں طرح جائز ہے لیکن مسلک حنفی میں آہستہ کہنا افضل ہے جسکی دلیل ترمذی شریف میں موجود ہے جلد1 صفحہ 162 مکتبہ رحمانیہ........مزید تفصیل کیلئے دیکھیے درس ترمذی 1/514 معارف السنن 2/402 اعلاء السنن 1-2/744 بیروت۔

سائل:
me hanfi hun lekin aameen unchi khta hun mere dost khte hn tumhe gunah milta hy to?????????
الجواب:
گناه تو نهیں هو گا لیکن آپ حنفی هیں تو اس طرح کا عمل حنفی مسلک میں درست نهیں هے اور آپکے لئے بھی یه بات درست نهیں هے که من چاهی بات پر عمل کریں یا تو مکمل طور پر حنفی رهیں یا کسی اور امام کی پیروی کریں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 24 December 2016

نماز کی حالت میں دل میں اشتہار پڑھ لینے سے نماز کا حکم


السوال:
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہماری مسجد میں اگلی صف میں اشتہار لٹکے ہوئے ہیں اور نماز پڑھتے وقت اس پر نظر پڑ جاتی ہے اور اشتہار میں لکھے ہوئے بھی دل دل میں پڑھ لیا جاتا ہے تو کیا اسکے دل دل می پڑھ لینے سے نماز فاسد ہو جاےگی؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
دل میں پڑھنے سے نماز فاسد نہ ہوگی.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Wednesday, 21 December 2016

امام صاحب کا دوسری رکعت میں خاموش رہنے سے نماز کا حکم


السوال:
مسلہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امام سحاب نے پہلی رکعت مکمّل کر کے دوسری رکعت کے لئے کھڑا ہوا اور بجاے قرات کے خاموش کھڑا ہوگیا یا یا آھستہ پڑھنے لگا اتنی دیر کھڑا رہا جتنی دیر میں سورۂ فاتحہ پڑھا جاتا ہو اسکے بعد کسی کے لقمہ دینے سے جہر ً ا قرات شروع کرکے نماز مکمّل کی تو کیا سجدہ سہو واجب ہو گا یا نہیں اور سجدہ سہو واجب ھوۓ بغیر کسی نے سہو کا سجدہ کر لیا تو نماز میں خرابی لازم آےگی یا نہیں۔

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
نماز سجده سهوا کے ساتھ ادا هو جاۓ گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Monday, 14 March 2016

اگر مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر لے اس پر سجدہ سہوا کا حکم



السوال:
اگر کوئ مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیر لیں تو اس پر سجدہ سہوا واجب ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
مسبوق نے اگر امام كيساتھ دوسرا سلام نهيں پھيرا تھا تو اور ياد آنے پر كھڑا هوگيا تو باقي مانننده ركعت پوري كرلت سجده سهو نه هوگا.......... ليكن اگر دونوں سلام پھر ديے تھے اور قبله سے نه هٹا اور نه مانع عمل نماز كوئي كام كيا تو اور ياد آنے پر كھڑا هوگيا تو ا س صورت ميں سجده سهو كرنا هوگا ...................اگر ايك سلام پھيرا يا دونوں طرف تو اگر امام كے سلام كے بعد سلام پھيرا تو سجده سھو لازم هوگا ليكن اگر امام كيسا تھ ساتھ سلام پھرا هے تو سجده سھو لازم نه هوگا . ( طحطاوي علي مراقي الفلاح ص 472 باب السجود ( فتاوي شامي جلد 2..1.. صفحه 82..83...622 مكتبه سعيد)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 3 March 2016

فوجیوں کا جوتوں سمیت نماز پڑھنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب! ہمارے فوجی بھائ جوتوں سمیت نماز پڑھتے ہیں کیا ایسی نماز کی شریعت میں اجازت ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
واضح رهيكه شريعت مطهره نے مسجد ميں مطلقا پاك جوتے پهن كر نماز پڑھنے كو أدب كے خلاف فرمايا هے . لهذا صورت مسئوله ميں مذكوره تصاوير ميں نماز مسجد ميں نهيں پڑھي جا رهي لهذا اگر ان كے جوتے پاك هو كوئي نجاست وغيره نه لگي هو تو ان فوجي بوٹ كيساتھ نماز پڑھنا درست هے . ( فتاوي شامي جلد 1 صفحه 657 مكتبه سعيد

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Saturday, 20 February 2016

نماز میں موبائل کی گھنٹی بجنے سے نماز کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب ۔۔اگر نماز میں موبائل کی گھنٹی بجے تو بند کر نے نماز فاسد ہو جاتی ہے یا نہیں اور اس سے عمل کثیر لازم آتا ہے کے نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و  مصلیا
نماز شروع كرنے سے قبل موبائل كا بند كرنا ضروري هے ورنه دوران نماز موبائيل بجنے كا اور نمازي كي نماز ميں خلل واقع هونے كا گناه هوگا تاهم اگر دوران نماز موبائيل بج گيا تو ايك هاتھ كي مدد سے موبائيل بند كردے دونوں هاتھ ايك ساتھ استعمال نه كرے ورنه عمل كثير كيوجه سے نماز فاسد هوجائے گي..... بعض لوگ دوران نماز موبائيل بجنے كي صورت ميں موبائل نكال كر ديكھتے هيں كس كي كال آيے هے پھر بند كرتے هيں يه صحيح عمل نهں احناف كے هاں اس سے نماز فاسد هوجائے گي. والله اعلم ( فتاوي شامي جلد 1 ..624..625 مكتبه سعيد )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Tuesday, 9 February 2016

نماز میں ضالین کی جگہ دالین پڑھنے والے کی نماز کا حکم



السوال:
کیا ضالین کی جگہ دالین پڑھنے والے کی نماز درست ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر وہ امام جان بوجھ کر پڑھتا ہے جبکہ صحیح لفظ ادا کرنے پر قادر ہو تو اس کے پیچھے نماز درست نہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Wednesday, 3 February 2016

ایک شخص کی بہت نمازیں قضاء ہوئیں لیکن وہ بغیر وصیت کیے مر گیا اب ان قضاء نمازوں کے فدیہ کا حکم


السوال:
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ۔۔۔۔ایک مسلے کا حل در پیش ہے ۔۔اگر کوئی شخص مر گیا اور اس کے بہت ساری نمازے قضا ہے تو کیا اس کا فیدیہ اسکے بیٹوں پر واجب ہوگا یا نہیں اور اسنے وصیت بھی نہیں کی ہے ۔۔۔۔۔۔۔اور اگر وصییت کر کے مرے تو کیا اسکے سارے مالوں سے فید یہ دیا جاےگا یا نہیں یا صرف تہا ی مال سے فد یہ دیا جاےگا ۔۔۔۔۔۔۔ہمارے یہاں کچھ ایسا ہی مسلہ پیش آیا کے مرنے والے شخص پر بہت ساری نمازے قضا ہیں اور اسنے وصییت بھی نہیں کی ہے کے میرے مرنے پر فد یہ دیا جائے تو میں نے کہا کے اسکے صرف تیہا ی مال سے دیا جاےگا ۔۔۔۔۔۔اور پھر بھی کچھ نمازے ره جاتی ہے تو اسکے بیٹوں پر واجب نہیں ہوگا اور دے دے تو یہ احسان ہو گا تو ایک تبلیغی نے میری مخالفت کی اور کہا کے میں نے ایک عآ لم سے سنا ہے ہے کے بیٹوں پر واجب ہے کے ہر حال میں فید یہ دے ۔۔۔۔۔حضرت مفتی صاحب آپ اس مسلے میں ہماری صحیح رہنمائی فرماے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئلہ ميں ميت پر اپني زندگي ميں نمازوں كا فديه كي وصيت كرني ضروري تھي اگر ميت نے وصيت نهيں كي تو ورثه كے ذ مة اسكا فديه ادا كرنا ضروري نهيں تاهم اگر تمام ورثاء بالغ هو يا صرف بالغ ورثه اپنے مال سے ادا كرنا چاهے تو اپني طرف سے فديه ادا كرسكتے هيں نيز ثلث مال سے فديه ادا كرنا اس وقت ضروري هوتا هے جب ميت نے وصيت كي هو اگر وصيت نيں كي تجهيز تكفين اور ادا قرض كے بعد جو مال بچے اسپر تمام تركه پر ورثاء كا حق هوجاتا هے . اگر وصيت كي هوتي تو ثلث مال ميں جتني نمازوں كا فديه ادا هوتا اتني نمازوں كا فديه ورثاء پر دينا واجب هوتا هے اس سے زائد كا دينا ورثاء پر واجب نهيں .  (شامي ص 72 ج 2 سعيد)


واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Sunday, 31 January 2016

نماز میں التحیات پڑھنے کا حکم



السوال:
کسی نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز میں کبھی التحیات نہیں پڑھی کیا یہ صحیح ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
تشهد پڑهنا آپ صلي الله عليه وسلم سے ثابت هے اور نماز ميں آسكا پڑهنا واجب هے اسكے بغير نماز ميں هوگي ( اعلاء السنن جلد 1/2 893..........912 مكتبه دالفكر بيروت )
( بخاري جلد 1 ص 115 با ب التشهد في الآخره )(مسلم جلد ا ص 173 باب التشهد في الصلوة )( أبي داؤد ص 111 باب التشهد في الصلوة )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Saturday, 30 January 2016

نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم!
نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا کیسا عمل ہے؟کوئ صحیح روایت بیان کر دیں۔۔۔جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
فرض نماز كے بعد امام اور مقتديوں كيلئے دعا كرنا سنت سے ثآبت هے اور جب امام اور مقتدي اپني اپني دعا دل ميں مانگيں تو يه صورة اجتماعي دعا كي شكل بن جاتي هے اجتماعي دعا كي يه صورت درست هے اور سنت هے البته امام كا شروع ميں الحمد لله رب العالمين الخ وغيره اور آخر ميں برحمتك يا ارحم الراحمين بلند آواز سے كهنا يا نماز كے بعد بلند آواز سے دعا كروانا اور مقتديوں كا آمنين كهنا يه سنت نهيں هے لهذا عموما نمازوں كے بعد اس طرح كا التزام كرنا مناسب نهيں هے اور التزام كے ساتھ ساتھ نه كرنے والے كو پر تنقيد يا انكو دعا كے ليے روكنا بدعت هے. ( ترمذي جلد 2 ص 187 ابواب الدعوات مكتبه سعيد ) (هنديه ج 5 ص 318 كتاب الكراهية رشيديه )(

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 16 January 2016

نماز اور طلاق کے متعلق کچھ سوالات نیز بائیں ہاتھ پہ انگوٹھی پہننے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب کچھ سوالوں کا جواب مطلوب ہے 1 اقامت میں کلمہ شہادت پر درود پڑھنا کیسا ہے ۔۔٢ مغرب کی نماز میں دو سورت کا فصل ہونا ضروری ہے یا نہیں اگر کسی نے سوره کافرون کے بعد سوره لھب پڑھ دیا تو اسکی نماز ہو گی یا نہیں یا ایسا کرنا مکروە تحريمي ہے یا تنزیھی ۔۔۔موبائل۔پے طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ہمارے یہاں کچھ ایسا ہی مسلہ پیش آیا ہے کے شوہر نے بیوی کو موبائل میں طلاق دے دی اور بعد میں انکار کر رہا ہے جبکے بیوی کا اقرار کر رہی ہے کے مجھے تینو طلاق دے دی ہے تو اب کیا کیا جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا ایک اور رکعت ملا لیا یعنی پانچویں رکعت میں بیٹھا تو کیا سہو سے نماز ہو جاۓگی یا چاروں نفل ہو جاۓگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بایاں ہاتھ میں انگوٹھی پہننآ کیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا بایاں ہاتھ میں پہننے کی گنجاءيش ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اقامت کے جواب میں کلمہ شہادت میں درود کو جواب میں جز نہ سمجھا جائے تو پڑہ سکتے ہین ورنہ نہین۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب میں سورت کا فصل ضروری نہیں ہے لیکن درمیان میں ایک سورت چھوڑ کر دوسری پڑہنا مکروہ تنزیہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موبائیل سے بھی طلاق ہوجاتی ہے اگر عورت کے پاس گواہ ہوتو پیش کردے اگر گواہ نہین ہے تو مرد کا قول قسم کیساتھ مانا جائے گا البتہ اگر واقعی میں عورت اپنی بات مین سچی ہے اور گواہ نہین ہے اسکے پاس تو اس عورت کو اپنے اوپر شوہر کو قدرت جماع دینا جائز نہیں ہوگا اور کسی طرح بھی خلع کی صورت اختیار کی جائے ورنہ عورت حرام کاری میں مبتلا ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا تہا تو اسکی فرض نماز باطل ہوگئی اب اس کی مرضی ہے ایک اور رکعت ملا کر 6 رکعت نفل کر یا 5 پر سلام پہیر دے تو نفل ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بایان مین بھی پہن سکتے ہین لیکن مرد کیلئے انگھوٹھی پہنا بہتر نہین ہے اور حضور نے جو پہنی تو وہ مہر کی صورت کی وجہ سے تھی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

بغیر اقامت نماز ادا کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمت الله وبرکاتہ ۔۔۔۔۔حضرت کچھ سوالات کا جواب مطلوب ہے مسئلہ ١)اقامت کہنا کیسا ہے ٢ اگر جماعت کی نماز بغیر اقامت کے ادا کر لی جاۓ تو وہ نماز ہوگی یا نہیں ٣ مکبر تکبیر کہتے وقت الفاظ تکبیر میں سے کسی کو چھوڑ دے تو نماز میں کوئی نقص آے گا یا نہیں اور اگر قصدا چھوڑ دے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اقامت کہنا سنت ہے اگر بغیر اقامت کے نماز پڑھی تو نماز ہو جائے گی لیکن سنت چھوڑنے کا گناہ لازم آئے گا 2 اگر کچھ الفاظ بھول کر یا قصدا چھوڑ دے تو بھی نماز ہوجائے گی ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews