Showing posts with label Buy and Sell/خرید و فروخت. Show all posts
Showing posts with label Buy and Sell/خرید و فروخت. Show all posts

Friday, 30 December 2016

ادھار پر کاروبار کرنے کی ایک صورت


السوال:
janab mera masla ye hai ke mein ek karobar shroo kr rha hn kuch log cash pe aur kuch udhaar pe cheez len ge tu udhaar 4 se 6 month ka ho ga aur rate mein kya lagaon kyon ke sood mein nhil lena chahta plz guide me۔

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
خرید فروخت دوطرح کی ہوتی هے نقد اور ادهار نقد میں تو کیش کامعامله هوتاهے. ادهار میں جوچیز بیچی جاتی هے وه نقد کے بنسبت تهوڑی مهنگی بیچی جاتی هے جو سود کے زمرے میں نهیں آتی. لهذا بیچتے هوۓ نقد اور ادهار دونون کاریٹ بتادیا جاۓ اگر وه ادهار پر خریدے تو قیمت کی ادائیگی کا وقت طے کرلیا جاۓ.لیکن اگر ادائیگی مین تاخیر هوجاۓ تو طے شده قیمت سے زیاده لینا جائز نهیں هوگا. اور بعض لوگ قیمت ادا نهین کرتے هین تو ان سے کوئی چیز گروی رکه لی جاۓ اور که دیا جاۓ که اگر آپ نے قیمت فلاں وقت ادا نهی کی تو یه چیز بیچ کر آپکا یه سامان بیچ کر قیمت لے لو گا اس طرح معامله درست هے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Wednesday, 21 December 2016

قسطوں پر فروخت پر زائد رقم لینے کا حکم


السوال:
السّلام و علیکم ۔۔ کیا قسطوں پر فروخت پر زائد پیسے لینا جائز ھے ؟؟؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورةمسؤلہ میں قسطوں پرکسی بھی چیز بشرطیکہ نقد کی قیمت اور قسطوں کی قیمت بیان کردی جائے اور قسطیں طے کردی جائیں اور تاخیر پر جرمانہ نہ وصول کیا جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لاین۔

Monday, 4 January 2016

جو میڈیسن کے ڈبے پہ ریٹ لکھا ہو اس پہ منافع لینے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب!میرا میڈیکل سٹور ہے اس میں کچھ میڈیسن ایسی ہیں جس میں 100٪ سے لے کر 300٪ تک منافع ہے اس منافع کے بارے میں اسلام کیا کہتا ہے اور جب ہم اسے 40٪ میں دیتے ہیں تو ساتھ میں میڈیکل سٹور والے کہتے ہیں کہ ریٹ نہ خراب کرو پلیز ہیلپ کر دیں میری ۔۔۔جزاک اللہ

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
حد سے زیادہ منافع کمانا یہ ظلم ہے لہذا جتنا منافع عام مارکیٹ میں طے ہو اور عوام اس کو سہولت کیساتھ خرید سکے اس سے زیادہ منافع نہیں لینا چاہیے چاہے کوئی بھی ناراض ہو ہمیں شریعت کا حکم دیکھنا ہے نہ کہ لوگوں کو۔

السوال:
اچھا مفتی صاحب مطلب کہ جو ریٹ ڈبے کے اوپر لکھا ہو اس پر سیل کرنا جائز ہے؟

الجواب:
جی اگر وہ کمپنی کا ریٹ لکھا ہوا ہو تو اس پر بیچنا جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Wednesday, 30 December 2015

سونا قسطوں میں دینے کا حکم



السوال:
مسئلہ یہ ہے کہ میرا 1 دوست کاروبار کرتا ہے وہ 1 تولہ سونا لیتا 46 ہزار میں اور اس کو آگے قسطوں میں 55 ہزار کا دیتا ہے جس کی مدت 4 ماہ ہے اور 500 روزانہ لیتا ہے اگر ٹارگٹ زیادہ ہو جائے تو رقم میں اضافہ نہیں کرتا ۔۔کیا یہ طریقہ ٹھیک ہے؟؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولھ مین اگر سونا خریدنے والے کومجلس عقد مین قبضھ مین دیدیتا ھون اور 500 روپے جو لے رھا ھو وھ 55 ھزار مین جو سونا خریدا ھے اسی کی قسط ھو 55 ھزار سے زائد نھ ھو اور وقت مقررھ سے قسط لیٹ ھوجائے توزیادھ رقم نھ لی جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 21 May 2015

کمیشن یا حیلہ کا حکم



السوال:
سوال یہ ہے کہ میں ایک ادارے میں کام کرتا ہوں ادارے والوں نے مجھے گاڑی خریدنے کے لئے بھیجا آنے جانے کا خرچہ ادارے نے برداشت کیا میرے لئے اس میں کمیشن یا کوئ حیلہ کر کے کمیشن لینا جائز ہے؟جیسے گاڑی میرا بھائ سستا خریدے اور پھر میں اس سےادارے کے لئے مہنگا کرا دوں؟؟

الجواب:
الجواب حامداومصلیا
آپ کمپنی کیلئے اجیر خاص ہیں جسکی آپکو تنخواہ ملتی ہے اپکو کمیشن وغیرہ لینا یا کمپنی کیلئے مہنگا خریدنا جب کے پہلے سستی لے چکے تھے یا وہ گاڑی سستی ملتی ہے لیکن آپ نے جان بوجھ حیلہ کر کے لینا یہ دھوکہ ہے لہذامذکورہ حیلہ کرنا درست نہیں ہے

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Thursday, 16 April 2015

خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے؟



السوال:
خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے جائز هے یا نهیں اگر نهیں جائز تو قرآن وحدیث اور فقه کی رو سے ذراتفصیل دے بیان کردیں ؟؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
خود رو گھاس چاہے مملوکہ زمین میں کیوں نہ ہو کاٹنے سے قبل اسکی خرید وٖفروخت جائز نہیں ہے تاہم اگر گھاس کے لگانے میں اور حفاظت کرنے میں مالک زمین کی محنت بھی شامل ہو مثلا اسکے ادر گرد خندق یا کانٹے دار تار وغیرہ سے حفاظت کرے اور اسکو پانی وغیرہ دے تو اس محنت کی وجہ سے مالک زمیں مالک زمیں کیلئے اس خود رو گھاس کی خریدوفروخت جائز ہوگی بشرطیکہ اس گھاس کو کاٹ کر فروخت کی جا ئے۔

( ابوداود ج 2۔۔۔126 ۔۔فتاوی عالمگیری ج3۔۔106 ماخوذ از فتاوی حقانیہ)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews