Showing posts with label Gusal/غسل. Show all posts
Showing posts with label Gusal/غسل. Show all posts

Friday, 29 January 2016

شرمگاہ میں دانے سے پیپ نکلنے سے غسل کا حکم



السوال:
السلام علیکم! مفتی صاحب! میری کمرکےنیچےلکیرمیں دانہ تھا، اب وہ دانہ پیپ کرنےلگاہے. کیابغیرغسل کۓ نماز پڑھ سکتےہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اگر غسل واجب ہوگیا ہو اور دانہ پر پانی لگنے سے دانہ کو نقصان ہوتا ہو یعنی پانی لگنے سے دانہ ٹھیک نہ ہو یا وہ زیادہ بڑھ جانے کا خطرہ ہو تو پانی نہ بھائے اس پر بلکہ مسح کر لے اگر مسح یعنی گیلا ہاتھ لگانے سے بھی دانہ کو نقصان ہو تو اس دانہ پر مسح بھی نہ کرے بلکہ اس دانہ پر کوئی ایسی چیز بہاند لے جس سے دانہ پر پانی نہ لگے اور ا سکے علاوہ پورے جسم پر پانی بھانا ضروری ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Tuesday, 26 January 2016

کیا لڑکیوں کے اختلام پہ بھی غسل واجب ہے؟



السوال:
مفتی صاحب آیا لڑکیوں کو بھی اختلام ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جی لڑکیوں کو بھی احتلام ہوتا ہے مردوں کی طرح اور اس احتلام سے لڑکی پر غسل واجب ہوگا۔

واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 17 May 2015

غسل کن حالات میں واجب ہھے؟



السوال:
السلام علیکم!
غسل کن حالات میں واجب ہےیا ضروری ہے؟

الجواب:
  وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا

(1)    سوتے میں یا جاگتے میں جب جوانی کے جوش کیساتھ منی نکل جائے تو غسل واجب ہو جاتا  چاہے وہ ہاتھ لگانے سے نکلے یا خیال اور دھیان سے نکلے ہر حال میں غسل واجب ہو گا(2)اگر آنکھ کھلی اور کپڑے یا بدن پر منی لگی ہوئی دیکھی تو بھی غسل واجب ہو گاسوتے میں کوئی خواب دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو(3) مرد کے پیشاب کے مقام کی سپاری آگے کی راہ میں یا پیچھے کی راہ کے( یعنی مرد کی پیشاب گاہ کا سر جہاں تک ختنہ ہو تی ہے ) اندر چلی جائے (لیکن پیچھے کی راہ میں کرنا یا کروانا پڑا گناہ ہے) اور چھپ جائے تو بھی غسل واجب ہو گا چاہے منی نکلے یا نہ نکلے (4)حیض ونفاس کے بند ہو نے کے بعد غسل کرنا واجب ہے۔ ان چار چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Friday, 24 April 2015

غلط مووی دیکھنے سے غسل کا حکم



السوال:
اگر کوئ غلط مووی دیکھ کر پانی نکل جائے تو کیا غسل فرض ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں مووی دیکھنا گناہ کبیرہ ہے جو شرعا جائز نہیں ہے۔اگر پانی جیسا کلز یعنی مذی نکلی اور اس کے بعد شہوت اور بڑھ گئی تو اس سے غسل واجب نہیں لیکن اگر سفید مادہ نکلا دودھ کے کلر جیسا تو اس سے غسل واجب ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews