Showing posts with label Marriage and divorce/نکاح و طلاق. Show all posts
Showing posts with label Marriage and divorce/نکاح و طلاق. Show all posts

Tuesday, 14 August 2018

3 طلاقوں کے بعد عدت کا حکم


السوال:
AslamuAlaikum ..kiya teen tlaqon k bad .. Iddt k doran sulah ho skti hy ..jbke teen ma mukmil hochuke hon.

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
واضح رہیکہ تین طلاق کے واقع ہو نے کیبعد حرمت مغلظہ ثابت ہو کر بیوی شوہر پر حرام ہو جا تی ہے لہذا صورت مسئولہ میں بیوی شوہر پر حرام ہو چکی ہے دوران عدت یا عدت کے بعد حلالہ شرعیہ کے بغیر شوہر بیوی سے ر جوع نہیں کرسکتا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Monday, 25 December 2017

طلاق کے بعد بیوی کو اپنے باس بلانے کا حکم


السوال:
مفتی صاحب میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ میرا خالہ جس کو اس کے شوہر نے نو( 9) طلاق دئیے اب وہ عدت پر بھی نہیں بیٹھیں اور شوہر اس کے ساتھ رہتا ہے اور بار بار اپنے پاس بلاتا شریعت اس بارے میں کیا کہتے ہیں والسلام

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ زناکاری ہے جو اللہ کے عذاب کو دعوت دے رھے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 2 December 2017

بیوی نے شوہر سے کہا کہ خدا نے تم کو فرصت سے بنایا ان الفاظ سے تجدید نکاح کا حکم


السوال:
میری بیوی نے مجھے کہ دیا کے خدا نے تم کو فرصت سے بنایا ہوگا
تو مفتی صاحب برائے کرم جلد از جلد جواب عطا فرمائے کہ کیا ہم کو توبہ کے ساتھ ساتھ تجدید نکاح بھی کرنا ضروری ہوگا

اور پھر دو بارہ نکاح کرنے کا سب سے آسان طریقہ بتائیں

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ کلمات کفریہ نھیں ہے لیکن ایسے الفاظ کھنے سے احتراز کرنا چاھیے۔

فقط واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Friday, 3 November 2017

بریلوی ، دیوبندی اور اہل حدیث کی آپس میں شادی کرنے کا حکم


السوال:
Assalam o Alikum ,Mohtram mera saval ye hy k kya aik brelvi ya Ahly sunnat ki shadi deobandi ya ahly hadees sy ho skti hy۔

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی ہو تو سکتی ہے لیکن اگر مسلک کو لے کر شادی کے بعد کھریلو زندگی میں مسئلہ ہونے کا اندیشہ ہو تو نہ کرنا بھتر ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

بیوی کی غیر موجودگی میں ایک بار طلاق کہنے کا حکم


السوال:
مفتی صاحب اگر ایک خاوند نے بیوی کی غیر موجودگی میں صرف اپنے ماں اور باپ کے سامنے صرف ایک طلاق بولی ہو اور یہ بات لڑکے کے ماں باپ نے ونہی دفن کر دی ہو تو کیا حکم ہے ایک طلاق واقع ہو گئ یا نہیں یاد رہے بیوی کو اس بات کا علم نہیں؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
طلاق کے واقع ہونے کیلئے کسی بھی فرد کا سامنے ہوناضروری نھیں ہے لھذا ایک طلاق واقع ہوگئ ہے تین حیض گزرنے سے پھلے شوھر رجوع کرسکتا ہے۔


واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔
https://www.facebook.com/muftionline2/

Friday, 10 February 2017

طلاق کے بارے ایک سوال

السوال:
زید نے اپنی بیوی سے کہا۔۔ میں تمھیں طلاق دیکر آزاد کرتا ہوں۔۔ تو اس صورت میں کونسی طلاق واقع ہو گی اور نباہ کا کوئ راستہ ہے۔۔ جبکہ زید ایک سال پہلے بھی ایک طلاق رجعی دے کر رجوع کر چکا ہے۔۔

الجواب:


Tuesday, 7 February 2017

طلاق کے بارے 1 سوال

السوال:
assslam o alaikum ..muft sab mere aik dost ne apni bivi ko laradai k doraan ye alfaz keh diay k agr tm ko tmhara bhai lene k liay aya to mai tmko aik talaq de doon ga..uski bivi ko uska bhai lene k liay nhi aya balke uski maa lene ayi to kya is soort mei uski 1 talaak ho gai ya nhi...aur agr 1 talak ho gai ho to kya ab bhi wo dono mian bivi hn ya unka apas mei rishta khatm ho gaya please jaldi is masla ka hal bta kr rehnumai farma dein.

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسؤلہ کے مطابق طلاق واقع نہیں ہو گی۔

واللہ اعلم۔۔
مفتی آن لائن

Monday, 6 February 2017

شیعہ عورت کے ساتھ نکاح کا حکم

السوال:
EK SAWAAL OR HAI K KYA SHIA AURAT SAY NIKKAH HO SAKTA HAI SUNNI LADKEY KA?? TUE 3:45PM Rashid Khan Rashid OR AGAR NAHI TU PHIR YAI B BATADEIN K SUNNI KARNE K LIYE OS SAY AAISA KYA BULWAYA JAIYE KION K QALMA TU EK HE HAI... BAQI SAHABA K BAREY MAIN WOH YAI KEHTI HAI K SAB KI RESPECT HAMARA IMAAN HAI... TUE 9:05PM Rashid Khan Rashid or agar aurat khud mukhtar hai akeli apne bachon k sath rehti hai khud kamati hai tu phir b yahe hukum hai k os ka koi wali hoo tu jya phir b phone nikkah nahi ho sakta hai woh sunni hone ko tayyar hai or phone pe nikkah ka boley tu kya qazi os ka wali ban jai or phone he nikkah ho sakta hai plzz reply

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر وہ کھلم کھلا مسلمان ہونے کا دوگواہ کے سامنے اعلان کرے اور اپنے سابقہ عقیدہ سے توبہ کرے تو اسکا ایمان قابل اعتبار ہوگا اور نکاح میں قاضی کو اس وقت وکیل بناسکتی ہے جب قاضی اسکو جانتا ہو اور اس کے وکیل بنانے پر دوگواھ بھی ہو۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

ولی کے بغیر نکاح کا حکم

السوال:
Salam.... mjy aik shrai msla pichna hai... mn apny pheoncy se nkah krna chahti hon jo k open na ho cz hm log aik dosry se bht pyar krty hn nd bat kite bina reh ni skty jo k islamic point of view se jaiz ni... hm dono k ghr waly shadi mn delay kr rhy hn... bht try ki hm dono be k ghr waly man jaen bt wo shadi late krna chahty hn... mera pheoncy foreign mn hai jb k mn pk mn... kya koi aisi kind of nikah hai k hm Allah k roo broo khd ko wife hsbnd man len nd bat krty rahen... plzzzzzzzz kch help chahye... kesy hm is tnsn se nkl skty hn

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
والدین کسی حکمت کی وجہ سے لیٹ کر رھے ہونگے والدین اپنی اولاد کا ھمیشہ خیر ھی سوچتے ہیں بھتر یہ ہیکہ والدین کو جلد شادی پر راضی کیا جائے. والد ولی ہے اسکی اجازت کے بغیر نکاح نھیں ہوسکے گا. استغفار کی کثرت کرے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Monday, 30 January 2017

کیا نکاح کے لئے نکاح پیپر ہونا ضروری ہے؟

السوال:
mere ek dost ko nikkah karna hai laiken ..sirf nikkah hai paper marreige nahi karni..or dono k pass gawa nahi hain kya gawa bahar say aasaktey hain..or ladki ka wahan hona zaroori hai ya phone pe b nikkah ho sakta hai??? Rashid Khan Rashid os ko ek bewa say nikkah karna hai laiken woh pehey he shadi shuda hai os ki os bewa say dosti hai os ko dar hai k kahein kuch ghalat kaam na hojaiye os say tu isi iye wh os say chup kar nikkah karna chahta hai k agar un ka rishta jayeez ban jaiye sirf isi liye nikkah karna chahta hai woh dost meraor woh aurat b akeli hai woh b chup k with out nikkah paper k karna chahtey hain k kisi ko pata b na chalay...kya yai sab theek hai ya nahi Rashid Khan Rashid is ka jawaab chaiye k agar woh aaisa karein tu sharian ghalat tu nahi hai gunnah tu nahi kareingay na woh loog nikkah paper tu laazmi nahi hai na islaam main nikkah k liye?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اعلانیہ نکاح کرنا افضل ہے اگر عورت بیوہ ہے اور نیت اس عورت کوسھارا دینا ہو شھوت پرستی نہ ہو بلکہ نیک نیت ہو اور مقصود عورت کی پاکدامنی اور عصمت وعزت کو محفوظ رکھنا ہو تو اس نیت سے تو نکاح کرنا درست ہے ورنہ درست نھیں .نیز نکاح میں نکاح فارم کی شرعی طور پر تو ضروری نھیں البتہ قانوناً ضروری ہے تاکہ بیوی کی اگر کوئی ناچاقی کی صورت ہو تو بیوی کی حلق تلفی نہ ہو اس لحاظ سے ضروری ہے اور نکاح میں اگر لڑکی کا وکیل نہ ہو تو عورت کا نکاح کی مجلس میں ایجاب وقبول کے وقت از خود حاضر ہونا ضروری ہے ورنہ صرف دوگواہ کے سامنے نکاح کرنے سے نکاح منعقد نہ ہوگا.نیز اس وقت وہ عورت اس مرد کیلئے نامحرم ہے اس سے کسی بھی قسم کی ریلیشن شپ رکھنا حرام ہے یاد رھے کے نکاح ہوجانے کے بعد دونوں بیویوں میں برابری رکھنا ضروری ہے ورنہ حقوق کی پاسداری نہ کرنے کا آخرت میں سخت عذاب ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

Friday, 6 January 2017

غصے میں بیوی کو دوسرے کمرے میں جانے سے منع کر دیا اب طلاق کا حکم


السوال:
جناب مفتی صاحب اسلاوعلیکم جناب میرا مسلہ یہ ہیں کہ ہم دو بھائ ہیں ہم دونوں کی شادیاں ہوچکی ہیں ہمایک سات ایک گھر میں رہتے ہیں صرف کیچن الگ الگ ہیں باقی گھر شریک ہیں بٹوارا گھر کا نہیں ہوا جناب میں کچھ مہینوں کے لیے گاوں سے دوسرے شہر گیا اپنی بیوئ کے سات 8 ماھ گزارنے کے بعد میرا بھائ آیا اس کے سات میرا جگڑا ہوا جگڑا شدید تھا میں غصہ میں آگیا اور کہا کہ میی اپ واپس گاوں والے گھر جاوگا تو دیوار مار کر جاوں گا ورن بیوئ طلاق ہوگی مطلب دیوار مارے بغیر گیا تو طلاق ہوگی پھر کچھ دن بعد میں گاوں والے گھر جو ہمارا شریک ہیں میں گیا پر دیوار مار کے گیا اور ہمارے گاوں کے متفی سے مسلہ پوچہا انھوں نے کہا کہ دیوار مار کر اجاو اور پھر کچھ دنوں بعد گرا دو ہم نے ایسا ہی کیا پھر دس ماہ بعد پہر شریک گھر میں دوبارہ جگڑا ہوا مارکوٹائ ہوی پھر میں نے کہا میری بیوی بھائ کی سائیڈ کی طرف گیی تو تین شرت طلاق ہوگی اس ٹائم میرے دماغ میں نیت تھی میرے بھائ کا فیملی روم میرا کمرا ہیں اور کیچن میرے استیمال باقی دو بیڈروم اور ایک فیملی روم ان کے استیمال میں ہیں برانڈا ہم سب استیمال کرتے ہیں ان کے کمرے بہی وہ ہمارے بھی مطلب گھر مکمل شریک ہیں اور صرف کاروبار اور خرچہ الیدا ہیں پر سب دماغ میرا ٹیھک ہوگیا ہیں میں پچتا رہا ہون نہ دانی تھی بس آب جب مہمان اتے ہیں تو میری بیوئ ان روم کو نہیں جاتی جو ان کے استیمال میں ہیں مھمان فیملی روم میں بیٹتے ہیں سخت ٹینشن میں ہوجاتا ہون جب کوئ مہمان اتا ہیی الللہ کا واسطہ مجکو کو اس کا حل بتا دے جی شکریہ فھد خان مانسہرہ
ٹوٹل 7 روم ہیں اور دو کیچن ہیں گھر شریک ہیں اس بات سے پہلے ہم سارا گھر استیمال کرتے تھے پر اب ڈر خوف ہیں طلاق کا میری نیت میں دماغ میں اس ٹائم ان کے فیملی روم کا دروازہ تھا باقی گھر نہیں تھا وہ اب بہی ہمارے کمرہ کیچن کو اتے ہیں کہاتے ہیں مجکو اس کا حل بتاے اسلام میں گنجائش ہوگی میرے اس عمل کی آئیدہ میری توبہ ہیں خاندان میں کافی بے عزت ہوگیا جو مہمان بھی اتا ہیں اس طرف بیٹتا ہیں تو میری بیوی نہیں جا سکتی تو لوگ پوچتے ہیں آپ میری بات کو سماج گیے ہونگے میں عمرہ پر گیا خانہ کعبہ میں معافی مانگی رب سے۔

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اپ اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دے دو جب عدت گزر جائے تو آپکی بیوی اس جگہ پر چلی جائے جھاں کا اپ نے طلاق کومعلق کیا تھا پھر اپ عدت گزرنے کے بعد دوبارہ نکاح کرلے۔

سائل:
عدت کتنی ہوتی ہیں جی؟

الجواب:
اگر ماہواری اتی ہو تو تین ماھواری ورنہ تین ماہ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Friday, 30 December 2016

حاملہ عورت کے نکاح کا حکم


السوال:
کیا فرماتے مفتیان کرام اس مسلے کے بارے میں کہ ایک عورت شادی سے پہلے حاملہ ہو گئی اور اس حمل میں کئی لڑکے شامل ہیں لیکن کومیٹی نے ان میں سے ایک لڑکے کو بلا کر نکاح کر دیا تو بعض لوگ کہتے ہیں کے نکاح حالت حمل میں منعقد نہیں ہوتا ہے بلکے وضع حمل کے بعد صحیح ہوگا تو کیا یہ درست ہے اگر نہیں تو کتابی حوالے کے ساتھ مسلے کی رہنمائی فرمیں۔

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
مذکورہ صورت میں نکاح درست ہے . فتاوی شامی جلد2 ص 315

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Friday, 23 December 2016

ماں کے رضائ بھائ کی بیٹی سے نکاح کرنے کا حکم


السوال:
محترم جناب مفتی صاحب! السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے اپنی ماں کے رضائی بھائی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے -اب انکی طرف سے اس رشتے کے لۓ ہاں کہا ہے بس کچھ جاہل رشتہ دار اس رشتے کو ضد کی بنیاد پر روکنا چاھتے ھیں -کہتے ہیں کہ یہ رشتہ نہیں ہوسکتا یعنی جائز نہیں-میں ان باتون کو سوچ کر پاگل ھوچکا ہون-اس لۓ آپکے اس پیچ کی توسط سے میرا سوال یہ ہے کیا میرا نکاح جائز ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ اپکے رضاعی ماموں کی بیٹی ہے تو جس طرح حقیقی ماموں کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے اسی طرح رضاعی ماموں کی بیٹی سے بھی کرنا جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

شوہر کا پیش نہ ہونے پر عدالت نے خلع دے دیا اب عورت کا دوسری جگہ نکاح کا حکم


السوال:
عدالت کے ذریعے عورت نے خلع کا مقدمہ کیا لیکن شوہر خود عدالت میں پیش نہیں ہوا تو عدالت نے خلع دے دی کیا یہ عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے

الجواب:

Monday, 10 October 2016

تمھیں طلاق اور لفظ تو فارغ ہے سے طلاق کا حکم نیز حلال شرعیه کا طریقه

السوال:
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ
گزارش ہے کہ میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کو دو بار کہا کہ تمیں طلاق ہے تمہیں طلاق ہے جسکہ وجہ سے اسکا نکاح دوبارہ پڑھوایا گیا کچھ عرصہ بعد اس نے تین دفعہ کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو فارغ ہو فارغ ہو اب اس کے لئے کیا حکم ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله و برکته
الجواب حامدا و مصلیا
تو فارغ ہے کا لفظ اگر طلاق کی نیت سے کہا ہو یا اس دوران جھگڑے کے وقت مذاکرہ طلاق ہوا ہو تو عورت کو طلاق بائن واقع ہوجائے گی اور سابقہ دوطلاقوں کیساتھ تیسری بھی واقع ہوجائے گی اور بیوی شوہر پر حرام ہوجائے گی اب دوبارہ حلالہ شرعیہ کیے بغیر رجوع کرنا جائز نہیں.
السوال:
حلاله شرعیه سے کیا مراد هے?
الجواب:
حلالہ شرعیہ سے یہ مراد ہے کہ پہلے شوہر نے 3 طلاق دے دی تو عورت عدت گزار کر دوسری جگہ شادی کرے  اور وہ مرد اپنی مرضی سے زندگی میں جب چاہے طلاق دے دے یا مر جاۓ اور اس مرد نے عورت سے ہمبستری بھی کی ہو تو عورت عدت گزار کے پہلے شوہر سے دوبارہ شادی کر سکتی ہے۔
واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 11 February 2016

رخصتی سے قبل طلاق کو معلق کرنے کا حکم


السوال:
السلام عليكم ورحمتہ الله وبركاتہ حضرت زید کاصرف نکاح ہواہے اسکی منکوحہ ابهی اپنے میکے میں رہتی ہے گذشتہ دنوں زوج زوجہ کے مابین موبائل فون پر تو تو مے مےہوئی تو بیوی نے شوہر کوبرابهلا کہا اور گالی بهی دیدی تو شوہرنے اس وقت بیوی سےکچھ نہ کہا بلکہ اسکی چهوٹی بہن سے کہا کہ آپ اپنی بہن کو سمجھا دیں کہ آئندہ کبھی بھی اگر آپ بہن نے مجھ کو برا بھلا کہا تو اس کا طلاق جس وقت زیدنے کہا تها تو اس وقت 1 یا 2یا3 طلاق کا گمان نہیں کیا تها جب فون رکھا تو اسکو خیال آیا کہ میں نے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے تو فوراً توبہ کیا توکیااسکے توبہ کرنے سے جو مذکوره بالا شرط لگائی تهی وه باقی رہے گی یا ختم ہوجائے گی اگر شرط باقی رہےگی تو جس دن بیوی شوہر کو برا بھلا کہے گی تو اس پر طلاق رجعی پڑے گی یا طلاق مغلظہ؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
نكاح كے بعد رخصتي سے قبل كيا زوجين كي كھي اكيلي ميں ملاقات هوئي هے يا نهيں وضاحت مطلوب هے؟ جزاك الله

سائل:
حضرت معانقہ مباشرت اور ملا قات نہیں ہوئی ہے

الجواب:
مذكوره صورت ميں رخصتي سے يا خلوت صحيحه سے قبل جب برا بھلا كهے گي تو ايك طلاق بائن واقع هوجائے گي دوباره تجديد نكاح كيے بغير ساتھ نهيں ره سكتے. ( فتاوي شامي ج3/ 286 سعيد ) ( ھدايه ج2 / 299 )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 30 January 2016

قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے کا حکم



السوال:
السلام علیکم کیا قریبی رشتہ داروں کا آپس میں نکاح کرنے میں کوئی قباحت ہے سنا ہے کہ اس سے اولاد پر اثر پڑھتا ہے کہ یا تو مر جاتے ہیں یا بیمار اور کمزور ہوتے ہیں راہنمائی فرمائے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
یہ بات قطعی نہیں ہے ہیکہ رشتہ داروں میں کرنے سے مذکورہ باتیں پا ئی جائے کرنے میں کوئی حرج نہین ہے اسکی مثال خود حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا نکاح حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کیا تہا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Monday, 18 January 2016

ناپاکی کی حالت میں طلاق کا حکم



السوال:
السلام علیکم! مفتی صاحب اگر عورت ناپاکی میں ہو تو کیا طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی طلاق ہر حالت میں واقع ہو جاتی ہے۔چاہے ناپاکی کی حالت میں ہو ں یا پاکی کی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Saturday, 16 January 2016

نماز اور طلاق کے متعلق کچھ سوالات نیز بائیں ہاتھ پہ انگوٹھی پہننے کا حکم



السوال:
السلام علیکم مفتی صاحب کچھ سوالوں کا جواب مطلوب ہے 1 اقامت میں کلمہ شہادت پر درود پڑھنا کیسا ہے ۔۔٢ مغرب کی نماز میں دو سورت کا فصل ہونا ضروری ہے یا نہیں اگر کسی نے سوره کافرون کے بعد سوره لھب پڑھ دیا تو اسکی نماز ہو گی یا نہیں یا ایسا کرنا مکروە تحريمي ہے یا تنزیھی ۔۔۔موبائل۔پے طلاق دینے سے طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں ہمارے یہاں کچھ ایسا ہی مسلہ پیش آیا ہے کے شوہر نے بیوی کو موبائل میں طلاق دے دی اور بعد میں انکار کر رہا ہے جبکے بیوی کا اقرار کر رہی ہے کے مجھے تینو طلاق دے دی ہے تو اب کیا کیا جاۓ ۔۔۔۔۔۔۔نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھنا بھول گیا ایک اور رکعت ملا لیا یعنی پانچویں رکعت میں بیٹھا تو کیا سہو سے نماز ہو جاۓگی یا چاروں نفل ہو جاۓگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور بایاں ہاتھ میں انگوٹھی پہننآ کیسا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا بایاں ہاتھ میں پہننے کی گنجاءيش ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اقامت کے جواب میں کلمہ شہادت میں درود کو جواب میں جز نہ سمجھا جائے تو پڑہ سکتے ہین ورنہ نہین۔۔۔۔۔۔۔۔ مغرب میں سورت کا فصل ضروری نہیں ہے لیکن درمیان میں ایک سورت چھوڑ کر دوسری پڑہنا مکروہ تنزیہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موبائیل سے بھی طلاق ہوجاتی ہے اگر عورت کے پاس گواہ ہوتو پیش کردے اگر گواہ نہین ہے تو مرد کا قول قسم کیساتھ مانا جائے گا البتہ اگر واقعی میں عورت اپنی بات مین سچی ہے اور گواہ نہین ہے اسکے پاس تو اس عورت کو اپنے اوپر شوہر کو قدرت جماع دینا جائز نہیں ہوگا اور کسی طرح بھی خلع کی صورت اختیار کی جائے ورنہ عورت حرام کاری میں مبتلا ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا تہا تو اسکی فرض نماز باطل ہوگئی اب اس کی مرضی ہے ایک اور رکعت ملا کر 6 رکعت نفل کر یا 5 پر سلام پہیر دے تو نفل ہو جائے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بایان مین بھی پہن سکتے ہین لیکن مرد کیلئے انگھوٹھی پہنا بہتر نہین ہے اور حضور نے جو پہنی تو وہ مہر کی صورت کی وجہ سے تھی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews