Showing posts with label Zakat/زکوۃ. Show all posts
Showing posts with label Zakat/زکوۃ. Show all posts

Tuesday, 2 January 2018

زکوۃ کی تاریخ فکس کرنے کا حکم


السوال:
Zakat ki date fix kerna lazmi hai?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں فکس کرنا بھتر ہے تاکہ ادائیگی میں آسانی ہو۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

کیا ایسے شخص کو زکوۃ دی جا سکتی ہے جو صحت مند ہونے کے باوجود کوئی کام نہ کرتاہو؟


السول:
کیا ایسے شخص کو زاکواہ دی جا سکتی ہے جو صحت مند ہونے کے باوجود کوئی کام نہ کرتاہو؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئولہ میں اگر وہ صاحب نصاب نہ ہو تو زکوة دے تو سکتے ہیں لیکن ایسے شخص کو نہ دینا بھتر ہے ورنہ وہ اسی کو اپنا پیشہ بنالے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Tuesday, 26 July 2016

دبئ میں رہنے والے شخص کا فطرانہ پاکستان کے حساب سے دینا

السوال:
Assalam u alaikum Sir me Dubai me rehta hoon mere ghar wale mera fitrana dena chahte hen to wo kis tarha den Pakistan k lehaz se ya dubai k

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جب پاکستان مین ادا کررهے هین تو پاکستان کے حساب سے ادا کریں۔

واللہ اعلم۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 31 January 2016

زکوۃ کے پیسوں سے کپڑے یا اناج خرید کر دینے کا حکم



السوال:
کسی غریب کو کپڑے یا اناج خرید کر دے سکتےھیں؟ زکوۃ کےبدلےمیں ؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
جی کسی فقیر کو اس زکوۃ کی جتنی رقم ہے اتنی رقم یا اس سے زیادہ کی رقم کا اناج اور کپپڑا خرید کر دے سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

زکوۃ کے پیسے مسجد میں لگانے کا حکم



السوال:
مفتی صاحب زکوۃ کے پیسے مسجد میں دے سکتے ہیں؟ زکوۃ  کے پیسے سے مسجد میں پانی کا بور کھوداجا سکتاہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
زکوۃ کے پیسے مسجد میں دینا یا مسجد کے کسی کام میں لگانا جائز نہیں اس سے زکوۃ ادا نہیں ہوگی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 24 January 2016

زکوۃ دینے کے لئے لون لینے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ  ایک شخص ہے جو صاحبِ نصاب ہے جس کی زکٰوت کم سے کم ڈیڑھ لاکھ روپئے نکلتی ہے لیکن اس وقت اس کے پاس زکٰوت نکالنے کےلئے پیسے نہیں ہیں مطلب پیسے آنے کے ہیں جو شاید عید کے بعد آئیں گے مسئلہ یہ ہے کہ وہ شخص لون نکالنا چاہ رہا ہے جس کا بیاز دینا پڑےگا حالانکہ سال بھی گزر چکا ہے تو کیا وہ شخص ایسا کر سکتا ہے یا نہیں اگر نہیں تو اس کی دوسری کیا صورت ہو سکتی ہے برائے کرم جواب ارسال فرمائیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئلہ میں زکوۃ ادا کرنے کیلئے قرض لینا جس جسکو ادا کرنے کیلئے سود دینا پڑے جائز نہیں ہے آپ زکوۃ عید کے بعد ادا کر لے لیکن تاخیر سے زکوۃ ادا کرنے کا گناہ ہوگا البتہ اگر کسی اور جگہ سے بغیر سود کے رقم مل جائے تو لے لی جا ئے ورنہ عید کے بعد ادا کر دینے سے زکوۃ ادا ہو جائے گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Friday, 22 January 2016

پلاٹ پر مکان تعمیر کرنے کی نیت سے جو پیسے ہیں اس پہ زکوۃ کا حکم



السوال:
اگر کسی پلاٹ کی اقساط ادا کی جارہی ہوں. ارادہ ہو کہ اس پلاٹ پر مکان تعمیر کیا جاءےگا. ابھی پلاٹ کی الاٹ منٹ نھیں ھوئ ھو. کیا جمع شدہ رقم پر زکواة لاگو ہو گی؟
الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اکر خود رھنے کی نیت سے اس مکان کو خریدا ھے تو ادا کردہ قسط پر زکوۃ نھیں ھوگی لیکن اگر بیچنے کی نیت سے خریدا ھے تو ان قسطون کو بھی زکوۃ میں شمار کیا جائے گا

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،'

مستحق زکوۃ نہ ہو لیکن اسے آپریشن وغیرہ کے لئے زکوۃ دینے کا حکم



السوال:
اگر یک شخص عام حالات میں مستحق زکوة نہیں ھو لیکن کسی بڑے خرچے (اپریشن وغیرہ) کی لئے ضرورت مند ھو تو اسے زکواة دی جاسکتی ھے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
صورت مسئلہ میں جب مستحق زکوۃ نہیں ھے تو آپریشن وغیرھ کیلئے بھی زکوۃ نھیں دے سکتے اسے بلکہ عطیات کی مدد سے اس کی مدد کی جائے یا کسی مستحق زکوۃ کو وھ رقم دیکر مالک بنادیا جائے اگر وہ اپنی خوشی سے اس شخص مذکورہ کو وہ رقم دے دے تو اس شخص کو اس صورت میں اسکا استعمال کرنا جائز ھے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews