Friday, 24 April 2015

جنون کی حالت میں طلاق دینے کا حکم



السوال:
اگر کسی شخص کو جنون لاحق ہو ..وہ اپنا دماغی توا زن کهو چکا...کیا وہ اس حالت مین اگر اپنی بیوی کو طلاق دے ..طلاق واقع ہو جاےگئی؟؟؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر اسکا مجنون ہونا لوگوں میں مشہور ہو اورمعالج اسکے مجنون ہو نے کی تصدیق بھی کرتے ہوں اور اس نے جنون کی حالت میں ہی طلاق دی ہو تو طلاق واقع نہ ہوگی۔
 ( فتاوی شامی ج 3۔ 243 )

سوال:
اچانک کچه مہینوں وقتا فوقتا دماغی توازن کو کهوتا ہے؟

الجواب:
اگر وقتن فوقتن دماغی کا ڈاکٹر تصدیق کر دے اور جب طلاق دی تو اسوقت دماغی توازن واقتعاََ خراب تھا تو طلاق نہ ہو گی ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

Saturday, 18 April 2015

کونسا کھیل کھیلنا جائز ہے۔۔۔؟



السوال:
محترم جناب! والی بال ،تاش،یہ جو گیمز ہیں یہ کھیلنا جائز ہے کیا؟ان مختلف گیمز کے متعلق وضاحت سے بیان کریں۔؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ شیریعت مطہرہ میں ایسا کھیل جسمیں انسانی جسم یا دل ود ماغ  کو کوئی فائدہ ہو اور اسمیں کوئی غیر شرعی عمل مثلا ستر کھلا ہوا نہ ہو اور دو طرفہ شرط نہ ہو نیز میوزک اور جاندار کی تصویر وغیرہ بھی نہ ہو اور نماز سے غفلت اور وقت و پیسہ کاضیاع نہ ہو تو ایسا کھیل جائز ہے لہذا والی بال مذکورہ شرائط کیساتھ ہو تو جائز ہے البتہ تاش کھیلنا جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں مذکورہ شرائط نہیں پائی جاتی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

اپنے موبائل سے
Add Muftionline
لکھ کر 9900 پہ سینڈ کریں۔۔۔

Thursday, 16 April 2015

خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے؟



السوال:
خودروگهاس کوبیچنا کیسا هے جائز هے یا نهیں اگر نهیں جائز تو قرآن وحدیث اور فقه کی رو سے ذراتفصیل دے بیان کردیں ؟؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
خود رو گھاس چاہے مملوکہ زمین میں کیوں نہ ہو کاٹنے سے قبل اسکی خرید وٖفروخت جائز نہیں ہے تاہم اگر گھاس کے لگانے میں اور حفاظت کرنے میں مالک زمین کی محنت بھی شامل ہو مثلا اسکے ادر گرد خندق یا کانٹے دار تار وغیرہ سے حفاظت کرے اور اسکو پانی وغیرہ دے تو اس محنت کی وجہ سے مالک زمیں مالک زمیں کیلئے اس خود رو گھاس کی خریدوفروخت جائز ہوگی بشرطیکہ اس گھاس کو کاٹ کر فروخت کی جا ئے۔

( ابوداود ج 2۔۔۔126 ۔۔فتاوی عالمگیری ج3۔۔106 ماخوذ از فتاوی حقانیہ)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

آئ برو بنانے کا شرعی حکم



السوال:
کیا آئ برو بنانا ٹھیک ہے؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا


 محض زیبائش کے لئے فطری بناوٹ کو بدلنا جائز نہیں لہذاصورت مسئولہ میں آئی برو بنانے کا فعل جائز نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے بنانے والی پر بھی اور بنوانے والی پر لعنت فر مائی ہے ۔

(مشکوۃ شریف  صفحہ376۔381 )

سوال:
لیکن جب شوہر کی خواہش ہو توجب عورت کیا کرے؟
جواب:
شوہر کی اس خواہش کو پورا کرنا جائز نہیں ہے اسلئے کہ جو حکم شوہر کا شرعیت کے مخالف ہو اس پر عمل کرنا بیوی کیلئے جائز نہیں ہے کیونکہ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جس کا م میں اللہ کی نافرمانی ہوتی ہو اسمیں مخلوق کی اطاعت کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

www.facebook.com/muftionline2
اپنے موبائل سے
Add Muftionline
لکھ کر 9900 پہ سینڈ کریں۔۔۔جزاک اللہ

Wednesday, 15 April 2015

کیا مسجد کے اوپر امام کے لئے گھر بنانا جائز ہے؟



السوال:
کیا مسجد کے اوپر امام کے لئے گھر بنانا جائز ہے۔

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
مسجد کے اوپر امام کا گھر بنانا جائز نہیں ہے کیونکہ زمین سے لے کر آسمان تک سب مسجد شمار ہوتی ہے۔
( فتاوی شامی ج1۔656)  

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 12 April 2015

تین طلاقوں کےبعدعدت کے دوران صلح کا حکم



السوال:
السلام علیکم۔۔۔کیا 3 طلاقوں کے بعد عدت کے دوران صلح ہو سکتی ہےجبکہ 3 ماہ مکمل ہو چکے ہوں؟

جواب:
وعلیم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
واضح رہیکہ تین طلاق کے واقع ہو نے کیبعد حرمت مغلظہ ثابت ہو کر بیوی شوہر پر حرام ہو جا تی ہے لہذا صورت مسئولہ میں بیوی شوہر پر حرام ہو چکی ہے دوران عدت یا عدت کے بعد حلالہ شرعیہ کے بغیر شوہر  بیوی سے ر جوع نہیں کرسکتا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 11 April 2015

وتر کی دعا یاد نہ ہو تو



سوال:
اگر کسی کو وتر کی دعا یاد نہ ہو تو وہ کیا کرے؟

جواب:
الجواب حامدا ومصلیا
وتر کی نماز میں دعا قنوت پڑھنا واجب ہے ،اگر کسی نے وتر کی نماز میں دعا قنوت نہیں پڑھی تو سجدہ سہھولازم ہوگا۔اور اگر دعا قنوت یاد نہ ہو تو یاد کرنی چاہیے جب تک یاد نہ ہوں (رَبـَنااٰتِنَا فِی الـُدنیَا حَسَنَۃً وَفِی الاٰخِرۃِ حَسَنَۃً وَقِنَا عَذَابَ النـَارِ) پڑھے،نیز قنوت میں اسی خاص دعا کا پڑھنا مسنون ہے،(اللھم انا نستعینک ونستغفرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔الخ )۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews