Tuesday, 20 December 2016

کتنی عمر میں بالوں پہ خضاب لگا سکتے ہیں؟


السوال:
Aslaam oAlaikum Kitni umr k bad seya ( kaala) rung balon ko krna mna hy ... Kiya baprda ort khzab krskti hy bal on ko .q k uska mqsd dhoka sena ni hota sirf shohr k liye.

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جتنی عمر میں بال سفید ہونا شروع ہو جاتے ہیں وہ تقریبا 32 سال کی عمر ہےاسکے بعد خضاب لگانا وہ چاہے مرد ہو یا عورت دونوں کو منع ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

عورتوں کے ہونٹ سے اوپر والے بال اتارنے کا حکم


السوال:
Aghr ort ki monchen hon yani upr lipe Baal hon to kiya wo ye baal utaar skti hy .jbke monchen to mrd ko bi saaf krone ka kaha giya hy۔

الجواب:
الجواب حامدا و مضلیا
جی صاف کرسکتی ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

اہل تشیع پکوان سے کوئ چیز پکوانے کا حکم


السوال:
کیا فرماتے هیں مفتیان کرام کے اهل تشیع اگر پکوان سے چیز پکوائیں تو کیا اسکا استعمال جائز هے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر وہ پاک اور حلال طریقہ سے پکاتا ہو استعمال جائز ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لاین۔

Monday, 5 December 2016

وضو کی حالت میں دانے سے خون نکلنے کا حکم


السوال:
Assalam o alikum. Mufti sahab wuzu ki halat main khoon dane se wuzu tooth jata hai.?? Samjha dein

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
وضو ٹوٹ جائے گا کیونکہ نواقض وضو کے لئے خون کانکل کر بھہ جانا ہے یھاں اگر چہ بالفعل تو نھیں بھہ رھا لیکن بالقوہ بھہ رھا ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

غسل کے بعد ہمبستری والے کپڑے پہننے کا حکم


السوال:
Assalamualaikum Me janna chahta Hu ki sohbat krte waqt agar koi baniyan ya shirt pehni h or uspe koi gandgi nahi lagi to kya usko gusl ke baad bhi pehna ja sakta h ya wo napak ho jati h Wajahat farmaiye plz
الجواب:
وعلیکم السلام 
الجواب حامدا و مصلیا
اگر گندگی نھیں لگی ہو تو وہ کپڑا ناپاک نہ ہوگا غسل کے بعد پھن سکتے ہیں.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 12 October 2016

کیا منت کے روزے رکھنے لازم هیں؟

السوال:
 السلام علیکم میرا مسلہْ مننت کے روزوں کے بارے ميں ھے. اگر کسی نے مننت کے روزے مانے ھوں جنکی تعداد 30 تک ھو اور وہ انہیں رکھنے سے قاصر ھو تو اسکے لئے شریعت کا کیا حکم ھے. جبکہ وہ صحت مند ھو کیا وہ ان روزوں کا فدیہ دے سکتا ھے. مہربانی کر کے اس مسلے کا حل بتائیں شکریہ 

 وعلیکم السلام 

الجواب حامدا و مصلیا 

 منت ماننے کے بعد اگر پوری ہوجاۓ تو اس کا پورا کرنا لازم ہے۔ فدیہ اس معذور شخص پر آتا ہے جس میں موت تک روزہ رکھنے کی طاقت نہ ہو لہذا آپ صحت مند ہیں آپکو روزہ رکھنا لازم ہے

۔ والله اعلم۔۔۔ 
مفتی آن لائن
 www.facebook.com/muftionline2

Monday, 10 October 2016

تمھیں طلاق اور لفظ تو فارغ ہے سے طلاق کا حکم نیز حلال شرعیه کا طریقه

السوال:
اسلام و علیکم و رحمتہ اللہ
گزارش ہے کہ میرے ایک دوست نے اپنی بیوی کو دو بار کہا کہ تمیں طلاق ہے تمہیں طلاق ہے جسکہ وجہ سے اسکا نکاح دوبارہ پڑھوایا گیا کچھ عرصہ بعد اس نے تین دفعہ کہا کہ تم میری طرف سے فارغ ہو فارغ ہو فارغ ہو اب اس کے لئے کیا حکم ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله و برکته
الجواب حامدا و مصلیا
تو فارغ ہے کا لفظ اگر طلاق کی نیت سے کہا ہو یا اس دوران جھگڑے کے وقت مذاکرہ طلاق ہوا ہو تو عورت کو طلاق بائن واقع ہوجائے گی اور سابقہ دوطلاقوں کیساتھ تیسری بھی واقع ہوجائے گی اور بیوی شوہر پر حرام ہوجائے گی اب دوبارہ حلالہ شرعیہ کیے بغیر رجوع کرنا جائز نہیں.
السوال:
حلاله شرعیه سے کیا مراد هے?
الجواب:
حلالہ شرعیہ سے یہ مراد ہے کہ پہلے شوہر نے 3 طلاق دے دی تو عورت عدت گزار کر دوسری جگہ شادی کرے  اور وہ مرد اپنی مرضی سے زندگی میں جب چاہے طلاق دے دے یا مر جاۓ اور اس مرد نے عورت سے ہمبستری بھی کی ہو تو عورت عدت گزار کے پہلے شوہر سے دوبارہ شادی کر سکتی ہے۔
واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews