Monday, 25 July 2016

بیماری کی وجہ سے روزہ چھوڑنے کا حکم



السوال:
mera aik msla hy..mery parents diabetic patient hen..r un ko hr 3-4 ghnty bd bhook lgti h...to kia un pr roza rkhna frz h..q k bhook ki wja sy unki halat khrab ho jti hy ...

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر کھانا نہ کھانے کی وجہ سے جان کا اندیشہ ہو اور اس بات کی تصدیق ماہر ڈاکٹر کر دے تو اس صورت میں روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہے لیکن جب صحت یاب ہو جائیں تب قضاء ضروری ہو گی۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 13 July 2016

روزے کی حالت میں ڈرپ لگانے کا حکم



السوال:
السلام علیکم ڈرپ سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

الجوان:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
ڈرپ لگانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

بغیر سحری کھاۓ روزہ کا حکم



السوال:
کیا بغیر سحری کے روزہ ہو جاتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و  مصلیا
سحری کھانا ایک مسنون عمل ہے لیکن بغیر سحری کھاۓ بھی روزہ ہو جاتا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Friday, 18 March 2016

شادی کے بعد لڑکی کا اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگانے کاحکم



السوال:
کیا کوئ لڑکی شادی ہونے کے بعد اپنے نام کے ساتھ والد کا نام ہٹا کر اپنے شوہر کا نام لگا سکتی ہے؟؟ مدلل جواب عمایت فرمائیں۔۔

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر كوئي عورت اپني ذاتي شناخت كے ليے اپنے نام كيساتھ اپنے والد كا نام استعمال كرے تو اس ميں كوئي قباحت نهيں اور چوں كه شادي كے بعد عورت كي پهچان اس كے شوهر سے هوتي هے لهذا اگر كوئي عورت اپنے نام كيساتھ شوهر كا نام لگائے تو اس ميں بھي كو ئي مضائقه نهيں ..........( كما قال تعالي : يانساء النبي لستن كأحد من النساء ) و جعلناكم شعوباوقبائل لتعارفوا ) تفسير روح المعاني : لتعارفوا علة للجعل أي جعل كذالك ليعرف بعضكم بعضھا فتصلوا الارحام وتبينوا الاأنساب والتوارث لا لتفاخروا باالأباء والقبائل............... إلخ جلد 26 ص 436 سورة الحجرات رشيديه)

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Wednesday, 16 March 2016

موبائل میں ایڈوانس بیلنس لینے کا حکم



السوال:
اسلام علیکم مفتی صاحب یہ جو ایڈوانس بیلنس دیتے ہیں زونگ جاز وغیرھ سموں والے اس کا لینا صحیح ہے کہ نہیں؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
إيڈوانس بيلنس ميں يه جو إضافي رقم كاٹتے هيں تو بقول ان كمپنيوں كے هم يه سروس چارچز ليتے هين لهذا سروس چاارچز كے نام سے اوپ پيسے كاٹنا درست هيں ليكن اگر يه قرض دينے كي وجه سے پيسے كاٹے تو يه ناجائز هے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Tuesday, 15 March 2016

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews