Tuesday, 28 April 2015

پہلے نکاح کے دوران لڑکی کا گھرسے بھاگ کر دوسری شادی کرنے کا حکم


السوال:
ﺍﺳﻼﻡ ﻋﻠﻴﻜﻢ ﻣﻴﺮﺍ ﺳﻮﺍﻝ ہے ﺍﮔﺮ ﻛﻮﺉ ﻟﺮﮐﻰ ﻣﺎﻥ ﺑﺎﭖ ﻛﻰ ﻣﺮﺿﻰ ﻙ ﺑﻐﻴﺮ ﮔﻬﺮ ﺱ بھاگ ﻛﺮ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮ ﻟﻲ ﺗﻮ ﻛﻴﺎ ﺍﺱ ﻛﺎ ﻧﻜﺎﺡ ﻫﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﻩ ﻭﺍﻟﺪﻳﻦ نے ﺍﺱ ﻛﻰ ﭘﻬﻠﻰ ﺷﺎﺩﻯ ﻛﺮﺍ ﺩﻯ ﺗﻬﻰ؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں اگر پہلی شادی ہوچکی تھی اور اب تک پہلے شوہر نے طلاق نہ دی ہو اور وہ زند ہ بھی ہو تو بھاگ کر دوسری شادی کرنے سے دوسرا نکاح منعقد نہ ہو گا بلکہ یہ زناکاری ہوگی جو شرعا ناجائز وحرام ہے اور اس سے جو اولاد ہو گی وہ حرامی کہلائی گی ،لیکن اگر پہلے شوہر نے طلاق دے دی تھی یا وہ مرگیا تھا تو عدت کے بعد بھاگ کر شادی کرنے کی صورت میں دیکھا جائے گا کہ آیا جو دوسرا نکاح والدین کی رضامندی کے بغیر ہوا ہے وہ کفو میں یعنی وہ لڑکا حسب نسب کے اعتبار سےآہکے خاندان کے برابر ہے یا نہیں اگر آہکے خاندان کے اعتبار سے کمتر ہے تو یہ نکاح منعقد نہیں ہوگا اگر کفو میں نکاح کیا ہے تو منعقد ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

دو بیویوں کے درمیان عدل



السوال:
السلام علیکم! 2 بیویوں کے درمیان کن کن چیزوں میں عدل واجب ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
دونوں بیویوں کا ذاتی  نان نفقہ اور اسکے علاوہ  اشیاء خوردونوش میں اور رات گذارنے کے اعتبار سے لیکن حقوق زوجیت میں برابری واجب نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Monday, 27 April 2015

میاں بیوں کا دن کے وقت ہمبستری کرنا



السوال:
السلام علیکم!
میاں بیوی نے اگر دن کو ہمبستری کر لی تو اس کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
شرعیت مطہرہ نے زوجین کے درمیان ہمبستری کو ممنوع ایام کے علاوہ ہر وقت مباح قرار دیا ہے اسکے لئے کوئی وقت خاص نہیں ہے چاہے دن ہو یا رات جس وقت زوجین چاہے ہمبستری کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

انٹرنیٹ کے استعمال کا شرعی حکم



السوال:

میں بہت کوشش کرتا ہوں غلط مووی نہ دیکھوں پر پھر بھی انٹرنیٹ کی سہولت ہونے کی وجہ سے اکثر غلط سائٹ پر چلا جاتا ہوں کوئ ایسا حل بتائیں میں اس گناہ سے بچ سکوں؟

الجوب:
الجواب حامدا ومصلیا
پہلی بات کے نیٹ کا استتعمال اگر جائز اور مباح کام کیلئے ہو تو اسکا ستعمال جائز اور مباح ہے لیکن اگر ناجائز اور غیر شرعی عمل میں ہو تو اسکا استعمال ناجائز وحرام ہے لہذا اگر آپ مباح کام کیلئے استعمال کرتے ہو ں لیکین غلط سائیڈ کیطرف چلے جاتے ہو تو آپ فی الحال نیٹ استعمال کرنا چھوڑ دیں کیونکہ ایک مباح کام کیلئے گناہ میں پڑنا جائز نہیں ہے۔ آپ پہلے شادی کر لیں اور پھر نیٹ استعمال کرے پھر امید ہیکہ آپ غلط سائیڈ کیطرف نہیں جاو گے اور کسی نیک صالح اللہ والے کے ہاتھ پر بیعت ہو کر اپنی ظاھری وباطن کی اصلاح کروائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

https://www.facebook.com/muftionline2

موبائل فون کے زریعے بچے کے کان میں اذان دینے کا حکم



السوال:
السلام عليكم
كيا موبائيل فون كي ذريعه نومولود كي كان ميى اذان و اقامت دى جاسكتى هي؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر اس وقت نہ نومولود کے پاس کو ئی مرد یا کوئی عورت بھی نہ ہو جو دے دے یا مرد یا عورت تو ہو ں لیکن انکو اذان واقامت نہیں آتی ہوتو ضرورت کے تحت نومولود کے کان میں موبائل کے ذریعہ اذان واقامت دینے کی گنجائش ہے لیکن اگر وہاں ایسی عورت یا مرد ہو جس کو اذان واقامت آتی ہو تو اس صورت میں موبائل کے ذریعے دینا درست نہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

https://www.facebook.com/muftionline2

Friday, 24 April 2015

غلط مووی دیکھنے سے غسل کا حکم



السوال:
اگر کوئ غلط مووی دیکھ کر پانی نکل جائے تو کیا غسل فرض ہوتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
صورت مسئولہ میں مووی دیکھنا گناہ کبیرہ ہے جو شرعا جائز نہیں ہے۔اگر پانی جیسا کلز یعنی مذی نکلی اور اس کے بعد شہوت اور بڑھ گئی تو اس سے غسل واجب نہیں لیکن اگر سفید مادہ نکلا دودھ کے کلر جیسا تو اس سے غسل واجب ہو جائے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

کیا ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے؟



السوال:
ہفتے میں 2 دن مچھلی کھانا منع ہے تو بتائیے وہ کون کون سے دن ہیں؟

الجواب:
الجواب بعون الوھاب  
صورت مسئولہ میں شرعیت کیطرف سے ایسا کو ئی د ن مخصوص نہیں ہے جس میں مچھلی کھانا منع ہو .یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے جسکا شرعیت سے اسلامیہ سے کو ئی تعلق نہیں البتہ یہودیہ کو ہفتہ والے دن مچھلی کے شکار سے منع کیا گیا تھا لیکن شرعیت اسلامیہ میں ایسی کو ئی بات نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews