Saturday, 30 May 2015

شب برات کے مسنون اور بدعات اعمال





السوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام کے شب برات کے حوالہ سے اس دن آتش بازی کرنا چراغاں کرنا  مرد وعورت کا قبرستان جانا اور صلاۃ التسبیح کی جماعت کروانا اس میں مرد وعورت کا شریک ہونا اور اس دن حلوہ بنانا ؟نیز اس دن کے حوالہ سے کیا عمل ثابت ہے رہنمائی فرماہے جزاکم اللہ؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
آتش  بازی اور  بم پھوڑنا  صحابہ دشمن عناصر  کی ایجاد ہےاور  فضول  خرچی ، ایذاء رسانی ، عبادت  میں مشغول  لوگوں  کی عبادت  میں دخل اندازی ، اور   جان  ومال کو خطرہ  میں ڈالنے  جیسے کئی  گناہوں کا مجموعہ  ہے۔اس سے خود  بھی بچیں  اور دوسروں  کو بھی  دور رکھیں اور قانونی   پابندی لگانے  کے اقدامات  کریں !
2۔اس رات  ایصال ثواب  کی کوئی خصوصیت  ثابت نہیں ۔
3۔اس رات  عبادت  کا اہتمام  نہ صرف  جائز بلکہ  باعث  خیر وبرکت  ہےلیکن   عبادت  کا اہتمام   مساجد  میں کرنا  اور مسجدوں میں اس کے لیے   اجتماعات  منعقد  کرنا یہ سب  مسلک حنفی  کی رو سے  خلاف سنت ہیں ۔ مبارک  راتوں  میں عبادت  کااہتمام  اپنے گھروں  میں  کرنا  چاہیے  ۔
4۔جماعت  سے نوافل   پڑھنا  فقہ حنفی  میں مکروہ ہے ۔ صلوٰۃ التسبیح   نفلی نماز ہے ۔ ہر مرد وعورت  جب چاہے اکیلے  یہ نماز پڑھ سکتا ہے ۔ لیکن اس کی  جماعت  مکروہ ہے  ۔
5۔ فرض  نمازوں  میں عورتوں  کے لیے اپنی  جماعت  کرنا یا مسجد  کی جماعت  میں شریک ہونا   مکروہ تحریمی اور سخت گناہ ہے ۔ جب  فرض نماز  کے لیے عورتوں  کی جماعت   درست نہیں  تو صلوٰۃ  التسبیح  کیسے درست  ہوسکتی ہے ۔ یہ کئی گناہوں کا مجموعہ ہے  ۔
6۔  خواتین  کا قبرستان جانا   جائز نہیں۔ احادیث میں ان پر لعنت قراردیا ہے۔
7۔ مساجد  اور قبرستانوں  میں ضروت  سے زائد   چراغاں  کرنا درست  نہیں۔  یہ ہندوؤں  کی دیوالی  کی مشابہت  ہے۔  ملا علی قاری ، شیخ  عبدالقادر  محدث دہلوی  اوردیگر  اہل سنت  علما نے اس رات چراغاں  کرنے کو ناجائز اور خلاف سنت  قرار دیا ہے ۔
8۔ اس دن روزہ رکھنا۔
9۔ اس دن حلوہ وغیرہ بنا کر تقسیم کرنا بدعت ہے اسکا لینا اور کھانا جائز نہیں۔
10۔ حضور ﷺ  سےپوری حیات طیبہ میں صرف ایک بار اس رات میں قبرستان جانا ثابت ہے لہذا اگر کوئی ایک بار زندگی میں سنت سمجھ کر چلا جائے گا تو اس سنت پر عمل ہو جائے گا لیکن اسکیلئے باقاعدہ اہتمام کرنا ٹولیوں کی شکل اختیار کرنا جیسا کہ ابنائے زمانہ میں اس پر عمل ہو رہا ہے اس رات میں نئے کپڑوں کا اہتمام کر کے قبرستان جانا ٹولیوں کی شکل میں وہاں جا کر ہلاگلا کرنا وغیرہ ہر گز جائز نہیں۔
قبرستان ہمیں اپنی موت یاد دلاتی وہاں جاکر اپنی موت کو یاد کرنے کے بجائے ہم خلاف شرع حرکات میں مشغول ہوجائے یہ کہاں کا انصاف جب اللہ کا منادی آواز دے اللہ اکبر اور ہم قبروں پر خلاف شرع عمل میں مشغول ہو ایک فرض حکم کو چھوڑ کر سنت  عمل میں بدعات کیساتھ اس طرح منھمک ہو جائے کے فرض کا پتہ نہیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے اور صراط مستقیم کی سمجھ عطا کرے ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 21 May 2015

استنجاء کرتے وقت جماعت نکل جانے کا خوف


السوال:
آلسلام علیکم مفتی صاحب 1 مسئلہ پوچھنا تھا کہ استنجاء کرتے وقت جماعت کے ہو جانے کا خطرہ ہو اور وہ شخص استنجے سے مطمئن بھی نہ ہو تو اس صورت میں اپنے آپ کو مطمئن کرنا چاہئے یا جماعت سے شامل ہو جانا چاہئے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
طہارت کاحاصل کرنا نماز کے شرائط میں سے ہے لہذا جب تک استنجاء سے مطمئن نہ ہو جائے اس وقت تک نماز نہ پڑھے چاہے جماعت نکل جائے جماعت ورنہ دوران نماز قطرہ نکلنے سے نماز وضو دونوں ٹوٹ جائے گئی لیکن بہتر یہ ہیکہ آپ جماعت کھڑی ہو نے سے اتنی دیر پہلے اسنجاء کر لیا کرے کہ جماعت میں شمولیت ہو جائے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

کمیشن یا حیلہ کا حکم



السوال:
سوال یہ ہے کہ میں ایک ادارے میں کام کرتا ہوں ادارے والوں نے مجھے گاڑی خریدنے کے لئے بھیجا آنے جانے کا خرچہ ادارے نے برداشت کیا میرے لئے اس میں کمیشن یا کوئ حیلہ کر کے کمیشن لینا جائز ہے؟جیسے گاڑی میرا بھائ سستا خریدے اور پھر میں اس سےادارے کے لئے مہنگا کرا دوں؟؟

الجواب:
الجواب حامداومصلیا
آپ کمپنی کیلئے اجیر خاص ہیں جسکی آپکو تنخواہ ملتی ہے اپکو کمیشن وغیرہ لینا یا کمپنی کیلئے مہنگا خریدنا جب کے پہلے سستی لے چکے تھے یا وہ گاڑی سستی ملتی ہے لیکن آپ نے جان بوجھ حیلہ کر کے لینا یہ دھوکہ ہے لہذامذکورہ حیلہ کرنا درست نہیں ہے

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Sunday, 17 May 2015

کیا شیرابی شوہر کی خدمت نہ کرنے پر عبادت قبول ہو گی؟



السوال:
ایک صاحب 5 سالوں سے اپنی بیوی سے نہیں ملا آپس میں نہ اتفاق کی وجہ سے جب کہ ٹوٹل خرچ دیتا ہے اور لڑکا شیراب پیتا ہے بیوی بہت منع کرتی نہیں ماننے پر بیوی کوئ خدمت نہیں کرتی تو اسکی بیوی کی عبادت قبول ہو گی یا نہیں؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
عبادت کا قبول ہونا یا نہ ہونا تو اللہ کو معلوم ہے خدمت نہ کر نے سے عبادت کے قبول ہو نے یا نہ ہو نے پر اثر انداز تو نہیں ہوگالیکن شوہر کی خدمت نہ کرنا یہ حقوق ادا نہ کر نے کا گناہ ضرور ہو گا اپنے شوہر کیلئے دعا کریں اللہ اس حرام چیز سے بچا لے

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

غسل کن حالات میں واجب ہھے؟



السوال:
السلام علیکم!
غسل کن حالات میں واجب ہےیا ضروری ہے؟

الجواب:
  وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا

(1)    سوتے میں یا جاگتے میں جب جوانی کے جوش کیساتھ منی نکل جائے تو غسل واجب ہو جاتا  چاہے وہ ہاتھ لگانے سے نکلے یا خیال اور دھیان سے نکلے ہر حال میں غسل واجب ہو گا(2)اگر آنکھ کھلی اور کپڑے یا بدن پر منی لگی ہوئی دیکھی تو بھی غسل واجب ہو گاسوتے میں کوئی خواب دیکھا ہو یا نہ دیکھا ہو(3) مرد کے پیشاب کے مقام کی سپاری آگے کی راہ میں یا پیچھے کی راہ کے( یعنی مرد کی پیشاب گاہ کا سر جہاں تک ختنہ ہو تی ہے ) اندر چلی جائے (لیکن پیچھے کی راہ میں کرنا یا کروانا پڑا گناہ ہے) اور چھپ جائے تو بھی غسل واجب ہو گا چاہے منی نکلے یا نہ نکلے (4)حیض ونفاس کے بند ہو نے کے بعد غسل کرنا واجب ہے۔ ان چار چیزوں سے غسل واجب ہوتا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Saturday, 16 May 2015

۔گٹر لائن سے کنویں کے درمیان فاصلہ کی کیا حڈ ہے




السوال:
السلام علیکم
بیت الخلاء والے کھڈر اور صاف پانی والے کنوںں ( بوروالا) میں کتنا فاصله ضروری ھے؟

الجواب:
وعلیکم السلام۔
الجواب حامدا ومصلیا
مذکورہ صورت مسئولہ میں شرعا اسکی کوئی حد مقرر نہیں ہے اندازہ سے اتنا فاصلہ رکھ لیجئے کے کنویں کے پانی میں اس بیت الخلاء والے گھڈے کے پانی کے اثرات کویں کے پانی میں نہ آئے اگر آ بھی جائے ااور جب تک اوصاٖ ثلاثہ متغیر نہ ہو تو پانی پاک ہی رہے گا ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Wednesday, 13 May 2015

جمعہ مبارک کہنے کا حکم



السوال:
جمعہ مبارک کہنا کیسا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
شرعیت میں اسکا کوئی ثبوت نہیں ہے اور عوام میں اسکا التزام ہو نے لگا ہے اسلئے ان الفاظ کا استعمال کرنا مکروہ ہے اور اگر اسے ثواب بھی سمجھا جاتا
ہو تو شریعت میں زیادتی اور بدعت ہو نے کیوجہ سے سخت گناہ ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

مرد چاندی کی کتنی مقدار استعمال کر سکتا ہے؟



السوال:
اگر مرد چاندی (سلور)کی کتنی مقدار استعمال کر سکتا ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
ساڑھے تین ماشہ سے کم کم ہونا ضروری ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔۔

www.facebook.com/muftionline2

Tuesday, 12 May 2015

ہمبستری والے بستر پہ بیٹھ کر قرآن پاک پڑھنے کا حکم



السوال:
جس بستر پہ میاں بیوی ہمبستری کریں کیا اس بستر پہ بیٹھ کر ہم قرآن پاک پڑھ سکتے ہیں ۔ کہ اگر بستر کی چادر وغیرہ نہ بدلی ہو۔مگر وہ خشک ہو؟

الجواب:
الجواب حامدا ومصلیا
اگر چادر پر کوئی نجاست نہیں لگی ہو تو پڑھ سکتے ہیں لیکن اگر نجاست لگی ہو تو اس جگہ پر جس جگہ نجاست لگی ہو بیٹھ کر پڑھنا ادب کے خلاف ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

Sunday, 10 May 2015

ماہ رجب کے بارے میں مشہور باتوں کا شرعی تجزیہ



السوال:
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں 27 رجب کی رات کو شب معراج کہہ کر فضیلت والی رات سمجھنا اور 27 رجب کا روزہ رکھنے کے بارے میں نیز رجب کے کنڈے کے بارے میں شرعا کیا حکم ہے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کرائی گئی یہ ایک مسلم حقیقت اور مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔ البتہ احادیث اور اقوال صحابہ کی روشنی میں معراج کی کوئی متعینہ تاریخ طے نہیں کی جاسکتی جسکی وجہ سے 27 رجب کی رات کو قطعی طور پر معراج کی رات سمجھنا غلط ہے اگر بالفرض 27 رجب کی رات ہی معراج کی رات ہو تو بھی اس رات کو فقط ایک تاریخی رات کہہ سکتے ہیں لیکن اسے بڑی فضیلت والی رات سمجھ کر شب قدر کی طرح فضیلت اور عبادت کی رات سمجھنا بدعت اور شرعیت مطہرہ کے خلاف ہے کیوں کہ اس رات کی بڑائی یا فضیلت کے بارے میں کوئی حدیث ثابت نہیں ہے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی اس رات کو بیدار رہ کر یا تنہائی میں یا صحابہ راضون اللہ اجمعین کو جمع کر کے اجتماعی اعتبار سے عبادت کا اہتمام نہیں کیا جس کی وجہ سے اس رات کو بڑی فضیلت والی رات سمجھ کر تنہائی میں یا اجتماعی طور پر عبادت کرنا یا ثواب سمجھ کربیانات کا انتطام کرنا شرعیت کے خلاف اور بدعت ہے۔
    27 رجب کے روزہ کے بارے میں بھی کوئی صحیح روایت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں ہے ۔جب حضرت عمررضی اللہ تعالی عنہ کو جب معلوم ہوا کہ کچھ لوگ 27 رجب کے روزہ کا اہتمام کر رہے ہیں تو انہوں نے مدینہ سے باہر نکل کر اس کے بارے میں جانچ کی اور لوگوں کو اس سے سختی سے منع فرمایا۔ ( اصلاحی خطبات)
      رجب کے مہینہ میں جو کنڈے کھلانے کا رواج لوگوں میں مشہور ہے اس کا شرعا کوئی ثبوت نہیں یہ فقط ایک جاہلانہ رواج اور ہندوانہ رسم ہے لہذا اسکا کھانا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

https://www.facebook.com/muftionline2

Thursday, 7 May 2015

رجب کے روزوں کا حکم



السوال:
السلام علیکم رجب کے روزوں کا کیا حکم ہے؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب بعون الملک الوھاب
خاص اس مہیںہ  کے حوالہ سے شرعیت کی طرف سے کوئی روزہ مسنون نہیں ہے،

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن،

Tuesday, 5 May 2015

ٹیلی نار کے اکاؤنٹ میں2000رکھنے سے60 منٹ ملنے کا شرعی حکم



السوال:
السلام علیکم! ٹیلی نار کے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں 2000 روپے رکھنے پر 60 منٹ روزانہ ملتے ہیں یہ جائز ہے یا نہیں؟

الجواب:
        وعلیکم السلام
الجواب حامدا ومصلیا
تحقیق سے  معلوم ہوا ہے کہ یہ پیکج بیمہ پالیسی(انشورنس ) ہے اور انشورنس سود وقمار کا مجموعہ ہونے کیوجہ سے ناجائزوحرام ہے۔اور یہ دو ہزار روپے بطور قرض انکے پاس جمع ہوتا ہے جب چاہے نکال سکتے ہیں تو قرض سے نفع حاصل کرنا شرعا ناجائز وحرام ہےلہذا فری منٹ قرض دے کر اس پر نفع اٹھانے کی وجہ سے استعمال کرنا اور یہ پیکج لگواناشرعا جائز نہیں ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

کندھے پہ ہاتھ رکھنے کا شرعی حکم



السوال:
سنا ہے کہ کندھے پر ہاتھ رکھنے سے فرشتے ناراض ہوتے ہیں شریعتِ اسلامیہ میں ایسی کوئ بات ہے تو وضاحت کیجئے؟

الجواب:
الجواب بعون الملک الوھاب
شرعیت مطہرہ سے ایسی کوئی بات منقول نہیں ہے یہ بے بنیاد بات ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews