Monday, 30 January 2017

کیا نکاح کے لئے نکاح پیپر ہونا ضروری ہے؟

السوال:
mere ek dost ko nikkah karna hai laiken ..sirf nikkah hai paper marreige nahi karni..or dono k pass gawa nahi hain kya gawa bahar say aasaktey hain..or ladki ka wahan hona zaroori hai ya phone pe b nikkah ho sakta hai??? Rashid Khan Rashid os ko ek bewa say nikkah karna hai laiken woh pehey he shadi shuda hai os ki os bewa say dosti hai os ko dar hai k kahein kuch ghalat kaam na hojaiye os say tu isi iye wh os say chup kar nikkah karna chahta hai k agar un ka rishta jayeez ban jaiye sirf isi liye nikkah karna chahta hai woh dost meraor woh aurat b akeli hai woh b chup k with out nikkah paper k karna chahtey hain k kisi ko pata b na chalay...kya yai sab theek hai ya nahi Rashid Khan Rashid is ka jawaab chaiye k agar woh aaisa karein tu sharian ghalat tu nahi hai gunnah tu nahi kareingay na woh loog nikkah paper tu laazmi nahi hai na islaam main nikkah k liye?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اعلانیہ نکاح کرنا افضل ہے اگر عورت بیوہ ہے اور نیت اس عورت کوسھارا دینا ہو شھوت پرستی نہ ہو بلکہ نیک نیت ہو اور مقصود عورت کی پاکدامنی اور عصمت وعزت کو محفوظ رکھنا ہو تو اس نیت سے تو نکاح کرنا درست ہے ورنہ درست نھیں .نیز نکاح میں نکاح فارم کی شرعی طور پر تو ضروری نھیں البتہ قانوناً ضروری ہے تاکہ بیوی کی اگر کوئی ناچاقی کی صورت ہو تو بیوی کی حلق تلفی نہ ہو اس لحاظ سے ضروری ہے اور نکاح میں اگر لڑکی کا وکیل نہ ہو تو عورت کا نکاح کی مجلس میں ایجاب وقبول کے وقت از خود حاضر ہونا ضروری ہے ورنہ صرف دوگواہ کے سامنے نکاح کرنے سے نکاح منعقد نہ ہوگا.نیز اس وقت وہ عورت اس مرد کیلئے نامحرم ہے اس سے کسی بھی قسم کی ریلیشن شپ رکھنا حرام ہے یاد رھے کے نکاح ہوجانے کے بعد دونوں بیویوں میں برابری رکھنا ضروری ہے ورنہ حقوق کی پاسداری نہ کرنے کا آخرت میں سخت عذاب ہے.۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔۔

Friday, 27 January 2017

عورت کا دوسرے کے سامنے احتراما جھکنا


السوال:
کیا عورت کے لیے جاہز ہے کہ وہ احتراما اپنے گھر میں آنے والے بڑے کے سامنے سر جھکاہے . وضاحت کیجیے؟

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
اگر وہ عورت کے سامنے جھکے اور اتنا جھکے کے رکوع جیسی ھیئت ہوجائے جائز نھیں البتہ صرف تھوڑا سا سر جھکائے تعظیما بشرطیکہ کسی کفار کے طریقہ کیساتھ مشابہت نہ ہو تو جائز ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لاین۔۔

Wednesday, 18 January 2017

شورٹس پہن کر وضو کرنے کا حکم


السوال:
Assalam o alikum... Agar koi shaks shorts pehan kar wuzu kare to kia wuzu hojaeyga or barkarar raheyga???
الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
جی وضو ھو جائے گا اور برقرار بھی رھے گا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

دانے سے خون نکلنے سے وضو کا حکم


السوال:
Assalam o alikum. Mufti sahab wuzu ki halat main khoon dane se wuzu tooth jata hai.?? Samjha dein

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
وضو ٹوٹ جائے گا کیونکہ نواقض وضو کے لئے خون کانکل کر بھہ جانا ہے یھاں اگر چہ بالفعل تو نھیں بھہ رھا لیکن بالقوہ بھہ رھا ہے۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Sunday, 8 January 2017

آستنیں کہنیوں سے اوپر ہونے سے نماز کا حکم


السوال:
ASSALAM O ALIKUM. Hazrat sawal ye hai k wuzu kar k namaz shamil hon or asteene kohne se upar hon to kia hukum hai? Mazeed ye k ruku main jate waqt kameez bema shalwar k upar ko kenchna kesa hai?

الجواب:
الجواب حامدا و مصلیا
یہ دونوں صورتیں مکروہ ہے البتہ اگر شلوار ٹخنوں سے نیچے ہو تو اسکو عمل قلیل کی مقدار میں اوپر کر سکتے ہیں۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Saturday, 7 January 2017

من گھڑت حدیث

Mangharat Hadees:



اس امیج میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ (جس کے اوپر کراس لگایا گیا) ایسی کوئ بھی حدیث نہیں ہے اس وجہ سے اس کو من گھڑت اور اس کے اوپر کراس لگایا گیا۔ اصل میں یہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت جابر رضی اللہ عنہ کا قول ہے ۔ حوالہ اوپر دی گئ امیج میں دیکھ سکتے ہیں۔


Friday, 6 January 2017

غصے میں بیوی کو دوسرے کمرے میں جانے سے منع کر دیا اب طلاق کا حکم


السوال:
جناب مفتی صاحب اسلاوعلیکم جناب میرا مسلہ یہ ہیں کہ ہم دو بھائ ہیں ہم دونوں کی شادیاں ہوچکی ہیں ہمایک سات ایک گھر میں رہتے ہیں صرف کیچن الگ الگ ہیں باقی گھر شریک ہیں بٹوارا گھر کا نہیں ہوا جناب میں کچھ مہینوں کے لیے گاوں سے دوسرے شہر گیا اپنی بیوئ کے سات 8 ماھ گزارنے کے بعد میرا بھائ آیا اس کے سات میرا جگڑا ہوا جگڑا شدید تھا میں غصہ میں آگیا اور کہا کہ میی اپ واپس گاوں والے گھر جاوگا تو دیوار مار کر جاوں گا ورن بیوئ طلاق ہوگی مطلب دیوار مارے بغیر گیا تو طلاق ہوگی پھر کچھ دن بعد میں گاوں والے گھر جو ہمارا شریک ہیں میں گیا پر دیوار مار کے گیا اور ہمارے گاوں کے متفی سے مسلہ پوچہا انھوں نے کہا کہ دیوار مار کر اجاو اور پھر کچھ دنوں بعد گرا دو ہم نے ایسا ہی کیا پھر دس ماہ بعد پہر شریک گھر میں دوبارہ جگڑا ہوا مارکوٹائ ہوی پھر میں نے کہا میری بیوی بھائ کی سائیڈ کی طرف گیی تو تین شرت طلاق ہوگی اس ٹائم میرے دماغ میں نیت تھی میرے بھائ کا فیملی روم میرا کمرا ہیں اور کیچن میرے استیمال باقی دو بیڈروم اور ایک فیملی روم ان کے استیمال میں ہیں برانڈا ہم سب استیمال کرتے ہیں ان کے کمرے بہی وہ ہمارے بھی مطلب گھر مکمل شریک ہیں اور صرف کاروبار اور خرچہ الیدا ہیں پر سب دماغ میرا ٹیھک ہوگیا ہیں میں پچتا رہا ہون نہ دانی تھی بس آب جب مہمان اتے ہیں تو میری بیوئ ان روم کو نہیں جاتی جو ان کے استیمال میں ہیں مھمان فیملی روم میں بیٹتے ہیں سخت ٹینشن میں ہوجاتا ہون جب کوئ مہمان اتا ہیی الللہ کا واسطہ مجکو کو اس کا حل بتا دے جی شکریہ فھد خان مانسہرہ
ٹوٹل 7 روم ہیں اور دو کیچن ہیں گھر شریک ہیں اس بات سے پہلے ہم سارا گھر استیمال کرتے تھے پر اب ڈر خوف ہیں طلاق کا میری نیت میں دماغ میں اس ٹائم ان کے فیملی روم کا دروازہ تھا باقی گھر نہیں تھا وہ اب بہی ہمارے کمرہ کیچن کو اتے ہیں کہاتے ہیں مجکو اس کا حل بتاے اسلام میں گنجائش ہوگی میرے اس عمل کی آئیدہ میری توبہ ہیں خاندان میں کافی بے عزت ہوگیا جو مہمان بھی اتا ہیں اس طرف بیٹتا ہیں تو میری بیوی نہیں جا سکتی تو لوگ پوچتے ہیں آپ میری بات کو سماج گیے ہونگے میں عمرہ پر گیا خانہ کعبہ میں معافی مانگی رب سے۔

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
اپ اپنی بیوی کو ایک طلاق بائن دے دو جب عدت گزر جائے تو آپکی بیوی اس جگہ پر چلی جائے جھاں کا اپ نے طلاق کومعلق کیا تھا پھر اپ عدت گزرنے کے بعد دوبارہ نکاح کرلے۔

سائل:
عدت کتنی ہوتی ہیں جی؟

الجواب:
اگر ماہواری اتی ہو تو تین ماھواری ورنہ تین ماہ۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن

Thursday, 5 January 2017

منکرین حدیث کا حکم


السوال:
السلام علیکم بعد سلام مسءلہ یہ عرض کرنا ہے کہ منکرینِ حدیث کا کیا حکم ہے؟؟

الجواب:
وعلیکم السلام
الجواب حامدا و مصلیا
يه كفريه عقيده هے اس سے بنده دائره اسلام سے خارج هو جائے گا. ( فتاوي ھنديه ج 2....265 ) وفي البزازيه علي هامش الهنديه ج 6 .. 328 )

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لائن۔

من گھڑت حیث

Mangharat Hadees:

ایسی کوئ بھی حدیث نہیں کہ جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہو کہ جو شخص آذان کے درمیان بات کرتا ہے تو موت کے وقت اسے کلمہ نصیب نہیں ہو گا۔ اسی وجہ سے اس امیج میں اس حدیث کو من گھڑت لکھا گیا ہے۔


Monday, 2 January 2017

قسم کا کفارہ


السوال:
قسم کا کفا رە کیا ہے؟

الجواب
الجواب حامدا و مصلیا
دس مسکین کو صبح شام کھانا کھلانا اگر یہ ممکن نہ ہو تو کپڑا پہنانا اگر یہ بھی ممکن  نہ ہو تو تین روزے لگاتار رکھنا۔

واللہ اعلم۔۔۔
مفتی آن لاین۔

خواتین کی آواز میں درس قرآن یا درس حدیث سننے کا حکم

السوال:
کیا فرماتے ہیں علماۓ کرام اس مسئلے کے بارے میں کیا خواتین کی آوز میں درس قرآن یا درس حدیث سننا جائز ہے؟

الجواب:


یہاں اپنا ای میل لازمی لکھیں

Enter your email address:

Delivered by FeedBurner

Total Pageviews